Home/Books/Family
  • Balooghat Kai Masaail

     670

    عملی زندگی میں شرعی احکام کی تعمیل ہی مسلمان کی اصلی پہچان ہے ۔ سو عقائد و نظریات ، عبادات و معاملات اور اخلاق و عادات میں شریعت اسلامیہ کی اتباع ہی ملحوظ ہونی چاہیے ۔ لہذا دیگر احکام و فرائض کی طرح شادی شدہ اسلامی جوڑے پر یہ اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیک اولاد کے حصول کا خواہش مند بھی اور طلب اولاد کا حریص بھی ۔ پھر اولاد طلبی کی شرعی حدود و قیود کی پابندی اختیار کرے اور حصول اولاد کی ناجائز صورتیں اور شرکیہ افعال سے بھی گریز کرے ۔ اور جب اللہ تعالی اس کی التجاؤں کو شرف قبولیت بخشے تو حمل ، وضع حمل کے احکام سے واقفیت حاصل کر کے ان پرعمل پیرا ہو اور گھر کے آنگن میں پھول کھلنے کی صورت میں نومولود کے نام رکھے ۔ عقیقہ کرنے ، بال مونڈنے ، ختنہ کروانے ، رضاعت کے مسائل اور تربیتی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کر کے اپنی شرعی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آں ہو۔ زیر تبصرہ کتاب بچوں کے احکام ومسائل، ولادت سے بلوغ تک  اسلامی زندگی کے انہی پہلوؤں پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے ۔

  • Marriage as prescribed by God, is the lawful union of a man and women based on mutual consent. Ideally, the purpose of marriage is to foster a state of tranquillity, love and compassion in Islam, but this is not always the case. Islam discourages divorce but, unlike some religions, does make provisions for divorce by either party. God provides general guidelines for the process of divorce with emphasis throughout on both parties upholding the values of justice and kindness in formalizing the end to their marriage (see Surah 2: 224-237 for general guidelines regarding divorce). This book covers all the major and minor verdicts and conditions on divorce in the light of Quran and Hadith.
  • اسلام نے فرد اور معاشرے کی اصلاح ، استحکام، فلاح وبہبود اورامن وسکون کےلیے ہر شخص کے حقوق وفرائض مقرر کردیے ہیں۔اسلام کے بیان کردہ حقوق وفرائض میں سے ایک مسئلہ حقوق الزوجین کا ہے ۔ اسلام کی رو سے شادی چونکہ ایک ذمہ داری کانام ہےاس لیے شادی کےبعد خاوند پر بیوی اور بیوی پر خاوند کے کچھ حقوق عائد ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا دونوں پر فرض ہے ۔ میاں بیوی ایک دوسرے کالباس ہیں ایک دوسرے کی عزت ہیں ایک کی عزت میں کمی دونوں کےلیے نقصان کا باعث ہے ہمارا دین ہمیں یہی سکھاتا ہے۔زوجین اگر دینی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کےحقوق خوش دلی سے پور ے کرنے لگیں تونہ صرف بہت سےمفسدات اور خرابیوں کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ ہمارا معاشرہ سکون وطمانیت کی پیاسی مادہ پرست دنیا کے لیےبھی امید اورآرام کی سبق آموز بشارت بن جائے ۔حقوق الزوجین کےسلسلے میں قرآن وسنت میں واضح احکام موجود ہیں اور اس موضوع پر کئی اہل علم نے مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’حقوق الزوجین‘‘ دینی کتب کے طباعت کے عالمی ادارے دارالسلام کی طرف سے شائع شدہ حقوق سیریز میں ایک ہے جسے مفسر قرآن جناب مولانا حافظ صلاح الدین یوسف  نے بڑے احسن انداز سے مرتب کیا ۔ایک شوہر ہونے کےناطے بیوی پر اس کے کیا حقوق ہیں ؟ ایک بیوی کی صورت میں شوہر پر اس کے کیا حقوق ہیں؟ اللہ اوراس کے رسولﷺً نےانہیں کیاحقوق دیے ہیں۔ان تمام سوالوں کے جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کتاب میں موجود ہیں ۔
  • اسلامی معاشرت میں نکاح جس قدر سادہ تقریب تھی، امتدادِ زمانہ کے ساتھ یہ اسی قدر تکلفات سے بھرپور اور بد اخلاقی کا گہوارہ بنتی چلی جا رہی ہے۔ اسلام میں نکاح کے متعلق کیا ہی عمدہ احکامات اور تعلیمات ہیں لیکن ہم نے اپنی جہالت، جذبہ نمائش دولت اور رسوم و رواج کی پرستش کے باعث اس کی شکل بگاڑ دی ہے۔ اس موضوع پر معروف عالم دین اور محقق شہیر حافظ صلاح الدینیوسف نے مختلف اوقات میں جو مضامین لکھے یا استفسارات کے جواب تحریر کیے، انھیں اب ایک خاص علمی ترتیب سے اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان مضامین کا مطالعہ جہاں ایک طرف ہمیں سنت کے مطابق شادی اور نکاح کے مسائل سے آگاہ کرے گا وہاں ہمیں اس معاشرتی اور جاہلانہ رسوم سے چھٹکارے کا راستہ بھی دکھائے گا۔ اس اعتبار سے یہ کتاب معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت اور اہل حکومت کی بے حسی پر ایک تازیانہ ہے۔ کتاب کے آخر میں گھریلو ماحول اور ازدواجی زندگی  پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند اصول اور نصیحتیں کی گئی ہیں اس کے علاوہ شادی سے متعلق چند ضروری اور مسنون دعائیں بھی کتاب کا حصہ ہیں 
  • Qurani Aur Islami Naamon Ki Dictionary

     310
    یدا ئش کے بعد بچے کا اچھا سا نام رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے  ۔بیٹے یا بیٹی کی خوشخبری کے  بعد نو مولود کا  بہترین نام رکھنا بارگاہ الٰہی میں اظہار  تشکر کا ایک  انداز بھی ہے۔   لیکن لوگ اپنے بچوں کے نام رکھتے  وقت  الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور اکثر سنے سنائے ایسے نام رکھ دیتے ہیں،   جو سراسر شر ک پر مبنی ہوتے ہیں  ۔حالانکہ اولاد کے اچھے اچھے نام ر کھنے کی شریعت میں بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔  ناموں  کے انتخاب  اوروالدین کو  اس مشکل  سے نکالنے کے لیے زیر نظر کتاب بہت اہم ہے۔  جس کی مدد سےبچوں کے اچھے  اچھے نام رکھے جا سکتے ہیں۔  کیونکہ  اچھے نام سےبچے  کی شخصیت پراچھا اثر پڑتا ہے۔  اس کتاب میں  نومولود کے متعلق عمومی احکام ومسائل،نام او رکنیت رکھنے کے  احکام بیان کرنے کے  بعد مختلف زبانوں کے  2735  نام اور ان کے معانی کو بیان کیا گیا ہے۔ اللہ  اہل اسلام کو اس  کتاب سے مستفید ہونےکی توفیق  عطا فرمائے
  • Shadi se Shadiyo Tak

     380
    یہ ایسی دو صاحبِ ایمان خواتین کی کاوش ہے، جو دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک میں پیدا ہوئیں، وہیں بڑھی پلیں اور مروّجہ تعلیمی نظام سے مستفید ہوئیں۔ انھوں نے اپنے گردوپیش کے حالات بچشم خود دیکھے، نہایت قریب سے انھیں محسوس کیا اور ان عورتوں کو بھی دیکھا جنہیں بظاہر بڑی `آزادیاں` حاصل ہیں۔ مگر یہ سب کچھ آزادیوں کے نام پردیا گیا ایک دھوکہ ہے۔ مرد شادی تو ایک ہی کرتا ہے، مگر معاشرتی اسقام اور دانستہ کھلے چھوڑے گئے چور دروازوں سے اپنی ہوسناکیوں کی تسکین کرتا رہتا ہے۔ اسلام اور مثالی اسلامی معاشرہ چونکہ کوئی چور دروازہ نہیں چھوڑتا، اور حدود کو پھلانگنے والوں کے لیے حد اور تعزیزر کا اپنا نظام رکھتا ہے، اس لیے اس نے مرد کے ذوقِ تنّوع اور دیگر حقیقی ضرورتوں کو درونِ خانہ ہی پوری کرنے کا بندوبست کیا ہے، اسی کو تعدّ اد ازواج سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ مگر ایک بیوی بلعموم دوسری بیوی کو برداشت نہیں کرتی، اسے سوکن قرار دے کر اپنی روایتی حریف سمجھتی ہے۔ مصنفات کتاب ہذا نے سوکن کے مروّجہ مفہوم کے حوالے سے پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور کی ہیں اور اس تجربے میں سے بسلامت گزر کر ثابت کر دکھایا ہے کہ اسلام نے جب تعدّ اد ازواج کی اجازت دی ہے تو اس نے اس سے عہدہ برآ ہونے کی تدابیر بھی بتائی ہیں۔ وہ تدابیر کیا ہیں؟ اس سے آگہی کے لیے ان خواتین کی اس کاوش سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔ اُمید ہے کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں اس کو نہایت دلچسپ کتاب پائیں گی۔
  • Waaldein

     1,125
    Waaldein is a complete guide for Muslims about how to deal with parents.  According to Islamic code of life, one has to treat his/her parents well even if they are Non-Muslims. Those who treat them well and obey their legitimate orders are called obedient while those denying them their rights are disobedient ones. This book has an epic blend of emotional and meaningful real life stories of obedient and disobedient children with practical lessons. The compiler; `Abdul Malik Mujahid` has explained every aspect in his own words to help readers understand well.

Title

Go to Top