متعلقہ کتاب میں شریعت مطہرہ نے اشیائے خوردونوش کے حصول اور استعمال کے سلسلہ میں حلال وحرام کی تعلیمات کا خاص اہتمام فرمایا ہے۔جہاں اسلام یہ چاہتا ہے کہ انسان کے تصرف میں آنے والی اشیاءحلال،پاک صاف اور طیب ہوں وہیں اسلام کی منشاءیہ بھی ہے کہ ان اشیاء کے حصول کے طریقے بھی جائز اور درست ہوں۔