داڑھی رکھنے کے التزام کے لیے صرف اتنی دلیل ہی برہانِ قاطع کی حیثیت رکھتی ہے کہ داڑھی رکھنا ہمارے رہبرِ اعظم امام الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے۔ آپ ﷺ نے متعدد بار مونچھیں کٹوانے اور داڑھی کو معاف رکھنے کی تاکید فرمائی۔۔۔۔ آج ہمارے ہاں جو مغرب زدہ طبقہ داڑھی مونڈنے یا کاٹنے کی لولی لنگڑی دلیلیں دیتا ہے وہ فی الحقیقت اسلامی معاشرے کے ایک اہم شعار کی توہین کرتا ہے۔ فاضل مدینہ یونیورسٹی مولانا صہیب احمد میر محمدی صاحب نے ایسے لوگوں کی گمراہ کن باتوں کا قران و سنت کی روشنی میں نہایت مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔ انھوں نے اپنے مخصوص درد مندانہ لہجے اور عالمانہ اسلوب میں زور دیا ہے کہ ایمان کی بقاء و استحکام کے لیے اللہ تعالیٰ کے احکام اور سنتِ رسول ﷺ کا التزام و احترام ہر مسلمان کا پہلا فوری فرض ہے۔