اس مختصر کتابچے میں قرآن وسنت کی روشنی میں شعارِاسلام اور اسکےجداگانہ تشخص کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی ہے،اسلام ایک مکمل دین ہے اور اس کا اپنا علحیدہ اور امتیازی تشخص ہے۔جو اپنے ماننے والوں کی عقائد، عبادات، معیشت، معاشرت،عادات واخلاق اور ہر شعبہَ زندگی میں مکمل راہنمائی کرتا ہے۔اسلامی تعلیمات کی موجودگی میں غیر اسلامی تہذیب وتمدن اور ثقافت کو اپنانا اور اس کی نقالی کرنا گناہِ کبیرہ اور معصیتِ الہی ہے