Home/Dr. Abdul Rahman As-Sudais
  • His Eminence Dr. Abdur Rahman bin Abdul Aziz As-Sudais is one of those fortunate and renowned personalities who hold a high and outstanding position in the Muslim world. This book is the first collection of his Jumu’ah sermons which he delivered in the Holy Mosque of Makkah. It is produced in a beautiful and meaningful format for readers who are keen to study it. This collection contains sermons spanning a quarter of a century and covering a multitude of topics related to the Muslims and the Muslim world.   یہ کتاب مسجد الحرام کے امام ، داکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس کے خطباعت کا بہترین مجموعہ ہے جو اُنہوں نے مسجد الحرام کے مبارک ممبر پر بیٹھ کر اُمت مسلمہ کو دیے۔ اس کتاب کو نہایت خوبصورت انداز سے مرتب کیا گیا ہے جو کہ اسکی شایانِ شان ہے اور تقریباً25 سالوں کے خطباعت کو ترتیب دے کر مرتب کیا گیا ہے ۔ یہ خطباعت ایک عام مسلمان کی مشکلات سے لے کر اُمت کے مسائل تک سب اہم مسئلوں پر سیر حاصل بحث کرتے ہیں۔ انکا مطالعہ ہر خاص و عام کے لیے نہایت مفید ہے۔

  • اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علمِ دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی  قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء  ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔ شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔ اور خطبات کے ذریعے عوام الناس کی دینی رہنمائی کرتے ہیں۔ علمائے کرام کے مجموعہ خطبات کےحوالے سے کئی مجموعات شائع ہوچکے ہیں۔ ان میں سے اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز، خطاب سلفیہ، خطبات آزاد، خطبا ت بہاولپور ی خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر، خطبات یزدانی، خطبا حرم، مواعظ طارق ،زاد الخطیب، اور فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ کے خطبات وغیرہ، قابلِ ذکر ہیں۔ اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خطبات حرم ‘‘امام کعبہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس  کے بیت اللہ میں دیے گئے خطبات جمعہ میں سے منتخب خطبات ’’ کوکبۃ الکوکبۃ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔ ان منتخب خطبات کو نہایت خوبصورت سلیس اردو میں پیش کرنےکا اعزاز دار السلام نے حاصل کیا ہے۔ تعمیر سیرت کےلیےان پُر تاثیر خطبات کا مطالعہ ہر فرد وبشر کی ضرورت، مردوں او رعورتوں کے لیے ذریعہ ہدایت اورواعظین واساتذہ کرام کے لیے گنجینہ افادیت ہے۔

Title

Go to Top