Home/Supplication
  • یہ مختصر سا رسالہ اللہ کے ان عظیم بندوں کی دعاؤں کا مجموعہ ہے جنہیں اللہ کے نبی یا رسول کہا جاتا ہے۔ دعا ایک عبادت ہے اور عبادت کا سب سے بڑا مظہر اور اس کے اخلاص کی دلیل دعا ہے اور اللہ کے نبی اس عظیم عبادت کو اختیار کرنے میں سب سے آگے تھے۔

  •          نبی کریمﷺ نے دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے۔ دعا ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو کبھی مایوس نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ سے بندہ جتنا بھی مانگے وہ خوش ہوتا ہے  اور اگر کوئی نہ مانگے تو وہ ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے جب  کبھی کوئی مشکل پیش آئے، پریشانی لاحق ہو یا مصیبت میں مبتلا ہوں  تو اپنے ہاتھوں کو بارگاہ الٰہی میں اٹھائیں اور حضور قلب کے ساتھ دعائیں مانگیں تو اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں گے۔ زیر نظر کتاب ’دعاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات‘ فصیلتہ الشیخ عبدالمالک مجاہد کی ایک شاندار تصنیف ہے جس میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے دعاؤں کی قبولیت کے دلچسپ اور سبق آموز واقعات ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دعا مانگنے کی کیا اہمیت و فضیلت ہے ایک تو ان سے انسان دنیوی مسائل اور مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے اور یہ انسان کے توشہ آخرت کا بھی کام سرانجام دیتی ہیں۔ اس لیے ہر خاص و عام کو اس کتاب میں بیان کردہ واقعات کو پڑھنا چاہیے اور دعاؤں و التجاؤں کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہیے۔
  • Hisn-ul-Muslim is brief and comprehensive collection of supplications that Muslims may recite on certain occasions/events. This best selling compilation by Darussalam Publishers has the following in it. • 267 prayers, supplications and invocations for different daily life occasions, events, and times. • Each prayer is written in Arabic script with Urdu translation. • Only texts of Dua with short references to the source. • Portable, easy to understand and memorize content. A compilation by Said bin Ali bin Wahaf Al-Qahtani, Hisn-ul-Muslim is an abridged version of his previous works. Here, he chose to mention only the text of Duas (to be recited/remembered) instead of the entire Hadith. The references list has also been shortened to one or two. In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities.
  • حصن المسلم مسنون اذکار اور محقق دعاوں کا بہترین مجموعہ ہے۔اس کا ترجمہ عبد السلام بن محمد نے قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا ہے اور ہر دعا کے ساتھ اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے

  • Hisn-ul-Muslim حِصنِ المسلم

     720
    Hisn-ul-Muslim is brief and comprehensive collection of supplications that Muslims may recite on certain occasions/events. This best selling compilation by Darussalam Publishers has the following in it. • 267 prayers, supplications and invocations for different daily life occasions, events, and times. • Each prayer is written in Arabic script with Urdu translation. • Only texts of Dua with short references to the source. • Portable, easy to understand and memorize content. A compilation by Said bin Ali bin Wahaf Al-Qahtani, Hisn-ul-Muslim is an abridged version of his previous works. Here, he chose to mention only the text of Duas (to be recited/remembered) instead of the entire Hadith. The references list has also been shortened to one or two. In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities.
  • Islami Wazaif Imported. Book is very interested and informative.
  • Islami Wazaif Local. Book is very interested and informative.
  •   قران کریم میں 109 مرتبہ نماز پڑھنے کا ذکرِ جمیل آیا ہے حتی کہ خوف و جنگ کی حالت میں بھی نماز کے التزام کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اسلام کے اساسی رکن کی حیثیت سے نماز کس قدر زبردست اہمیت رکھتی ہے۔ اسی لیے رسالت مآب ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ جونہی بچے سات برس کے ہو جائیں انھیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور دس سال کے بچے نماز نہ پڑھیں تو انھیں سزا دو۔ نماز کی اسی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر دارالسلام نے ایک بہت خوبصورت کتاب `میری نماز` کے عنوان سے باتصویر شائع کی ہے۔ اس میں صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کا مکمل اور مسنون طریقہ بذریعہ تصاویر اُجاگر کیا گیا ہے۔ اپنے پیارے پیارے بچوں کو یہ کتاب بطور تحفہ دیجیے۔ انھیں ابھی سے مسنون نماز پڑھنے کی عادت ڈالیے۔۔۔۔ یہ لا متناہی حسنات و برکات کے حصول کا یقینی طریقہ ہے۔
  •    نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی    ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’ نماز سے پہلے ‘‘ شیخ انس بن عبدالحمید القوز کی کاوش ہےاس کتابچہ کو تحریرکرنے کی غرض وغایت یہی ہے کہ جو مسلمان بھائی نماز نہیں پڑھتے وہ نماز پڑھیں اور اس کےبارے میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام سے آگاہ ہوں ۔ نیز وہ مسلمان بھائی جو نماز تو پڑھتے ہیں لیکن مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس سے متعلق احکام سے ناواقف ہیں اور وہ حضرات جونماز کے ارکان وواجبات کی مشروع پابندی کواختیار نہیں کرتے بلکہ ایک حد تک اس کا علم ہی نہیں رکھتے وہ اس کتابچہ کے مطالعہ سے صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کےفضائل ودرجات سے آگاہ ہوکر اس کی پابندی اختیار کریں۔
  •   قرآن  مجید میں انبیاء کرام  کے واقعات  کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی  دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے  برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا  لاکر  کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مید نے پیش کیا ہے یہ  اسلوب کسی آسمانی کتاب کے  حصے  میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے  کہ   ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے  فراہم  کردیئے گئے  ہیں۔ زیرنظر کتاب’’قرآنی دعائیں اور وظائف‘‘ اسلامی کتب کی معاری طباعت کے عالمی ادارے  دار السلام  کے  ریسرچ سکالرز (طارق جاوید عارفی ، مفتی  عبد الولی خان ) کی کاوش ہے  ۔جس میں   قرآن مجیدکی  پیش  کردہ  تمام  دعائیں اپنے مکمل  پس منظر کے ساتھ   پیش کردی گئی ہیں۔ افادیت کے  پیش نظر جادو،آسیب، جنانت  سےمتعلقہ بیماریوں کا آسان قرآنی علاج ذکر کرنے کے ساتھ’’ قرآنی وظائف‘‘ کےعنوان سے اسلاف کے بعض آزمودہ وظائف بھی شامل کردیے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مرتبین اورناشرین کی اس کاوش کو  قبول فرمائے اور اسے عوام  الناس  کے لیے  مفید  بنائے
  •  قران مجید میں انبیائے کرام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے۔ ان قرانی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لا کر کیا کیا مانگا کرتے تھے۔ انبیاء کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قران مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی دوسری آسمانی کتاب کے حصے مین بھی نہیں آتا۔  ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری رہنمائی کے لیے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ قران مجید کی پیش کردہ یہ تمام دعائیں اپنے مکمل پس منظر کے ساتھ `قرانی دعائیں اور وظائف` میں پیش کردی گئی ہیں تا کہ ان دعاؤں کا مضمون سمجھ کر انسان دعا کرے اور ان کی شرفِ قبولیت کی سند حاصل کرے۔ افادیت کے پیشِ نظر جادو، آسیب اور جنات سے متعلقہ بیماریوں کا آسان قرانی علاج ذکر کرنے کے ساتھ `قرانی وظائف` کے عنوان سے اسلاف کے بعض آزمودہ وظائف بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ بارگاہِ رب العلمین سے امید ہے کہ اس کتاب سے آپ کے خوابیدہ ارمان جاگ جائیں گے۔
  •  دعا ایک مسلمان اور اُسکے رب کے درمیان گفتگو کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ نے کود قران پاک میں فرمایا ہے کہ مجھے پکارو میں سنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں۔ زیرِ نظر کتاب اُن تمام دعاوں کا مجموعہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قران مجید یا اللہ کے رسول ﷺ کے ذریعے سے سکھائیں اور جن کے الفاظ رَبَّنا کے خوبصورت لفظوں سے شروع ہوتے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھیے اور اپنے رب سے دعا مانگنے کا وہ طریقہ سیکھیئے جو خود رب اور اُسکے رسول ﷺ نے سیکھایا ہے۔

  • Wa Iyyaka Nastaeen

     420
    Wa Iyyaka Nastaeen is a comprehensive collection of supplications and adhkar derived from the Qur’an and Hadith. It includes morning & evening duas, prayers for protection, and supplications for guidance. Authored by Dr. Farhat Hashmi, this book is an essential addition to your daily Islamic practice. Order now from islamghar.pk!

Title

Go to Top