-
تفسیر احسن الکلام قران مجید کے آسان اور بہترین ترجمے کے ساتھ ساتھ ایک مکمل تفسیر بھی ہے جو کہ مستند اور مقبول تفاسیر سے ماخوذ ہے۔ ان میں تفسیر ابن کثیر اور تفسیر قرطبی بھی شامل ہیں۔ دارالسلام کی طرف سے پیش کردہ اردو زبان میں یہ تفسیر ایک شاہکار ہے جس سے ہر مسلمان بھر پور فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اللہ ہمیں قران مجید پڑھنے سمجھنے اور اُس پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ -
بیت االلہ اور مقاماتِ مقدسہ کی زیارت اور حج و عمرہ کا ارمان ہر صاحب ایمان کے دل میں انگڑائیاں لیتا رہتا ہے۔ شرعی رہنمائی کے لیے حج و عمرہ اور مقدس مقامات کی زیارت کے احکام و مسائل کو آسان انداز میں بیان کرنے کے لیے دارلسلام نے `حج و عمرہ گائیڈ بک` تیار کی ہے۔ جو مختصر ہونے کے ساتھ جامع بھی ہے۔ تفصیلی احکامات کے لیے دارلسلام `مسنون حج و عمرہ، احکام و مسائل` کا مطالعہ ضرور کیجیے۔ اللہ کے فضل و احسان سے دارلسلام کتاب و سنت کی تحقیق و اشاعت کا عالمی ادارہ ہے جس نے گزشۃ 25 برسوں میں دنیا کی 24 زبانوں میں قرآن کا ترجمہ شائع کرنے کا اعزاز حاصل کیا، نیز اردو عربی، انگیزی، فرنچ، سپینش، ہندی، بنگالی، پشتو، فارسی اور سندھی کے علاوہ دیگر زبانوں میں 1500 سے زائد معیاری کتابیں شائع کی ہیں۔ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، جدہ، الریاض، الخبر کے علاوہ اس کی شاخیں تین براعظوں ایشیا، یورپ اور امریکہ میں قائم ہیں۔ قائین کرام سے گزارش ہے کہ حرمین میں عبادت کرتے وقت ادارہ دالسلام، اس کے منتظمین اور جملہ اراکیں کو خصوصی دعاوں میں ضرور شامل کریں۔ اللہ ہمیں خدمت دین کی زیادہ سے زیادہ تو فیق عطافرمائے۔ آمین! -
قران کریم میں 109 مرتبہ نماز پڑھنے کا ذکرِ جمیل آیا ہے حتی کہ خوف و جنگ کی حالت میں بھی نماز کے التزام کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اسلام کے اساسی رکن کی حیثیت سے نماز کس قدر زبردست اہمیت رکھتی ہے۔ اسی لیے رسالت مآب ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ جونہی بچے سات برس کے ہو جائیں انھیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور دس سال کے بچے نماز نہ پڑھیں تو انھیں سزا دو۔ نماز کی اسی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر دارالسلام نے ایک بہت خوبصورت کتاب `میری نماز` کے عنوان سے باتصویر شائع کی ہے۔ اس میں صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کا مکمل اور مسنون طریقہ بذریعہ تصاویر اُجاگر کیا گیا ہے۔ اپنے پیارے پیارے بچوں کو یہ کتاب بطور تحفہ دیجیے۔ انھیں ابھی سے مسنون نماز پڑھنے کی عادت ڈالیے۔۔۔۔ یہ لا متناہی حسنات و برکات کے حصول کا یقینی طریقہ ہے۔ -
دعا ایک مسلمان اور اُسکے رب کے درمیان گفتگو کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ نے کود قران پاک میں فرمایا ہے کہ مجھے پکارو میں سنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں۔ زیرِ نظر کتاب اُن تمام دعاوں کا مجموعہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قران مجید یا اللہ کے رسول ﷺ کے ذریعے سے سکھائیں اور جن کے الفاظ رَبَّنا کے خوبصورت لفظوں سے شروع ہوتے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھیے اور اپنے رب سے دعا مانگنے کا وہ طریقہ سیکھیئے جو خود رب اور اُسکے رسول ﷺ نے سیکھایا ہے۔
-
قران کریم اللہ تعالیٰ کا پیغام ہے جو اللہ نے اپنے آخری رسول حضرت محمد ﷺ پر نازل فرمایا ۔ اللہ کے رسول نے اس کلام کو انسانیت کے لیے اپنی سنت اور احادیث کے ذریعے سیکھایا ۔ قران پاک اللہ کا کلام ہے لہٰذہ اسے اُسی انداز سے پڑھنا چاہیے جیسے اِسکا پڑھنے کے حق ہے۔ اسی سلسلے میں دارالسلام نے قران کریم کے 30 پارے کو تجویدی اصولوں کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ اسکو پڑھیے، تجوید سیکھیے اور تلاوت کا ثواب حاصل کیجیے۔