تفسیر احسن الکلام قران مجید کے آسان اور بہترین ترجمے کے ساتھ ساتھ ایک مکمل تفسیر بھی ہے جو کہ مستند اور مقبول تفاسیر سے ماخوذ ہے۔ ان میں تفسیر ابن کثیر اور تفسیر قرطبی بھی شامل ہیں۔ دارالسلام کی طرف سے پیش کردہ اردو زبان میں یہ تفسیر ایک شاہکار ہے جس سے ہر مسلمان بھر پور فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اللہ ہمیں قران مجید پڑھنے سمجھنے اور اُس پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔