Home/Qari Suhaib Ahmed
  • Aurat ka Zewar Pardah

     1,220
    کسی بھی عبادت کے لیے پاکیزگی کا ہونا جزوِ لا ینفک ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں چنانچہ مرد و زن کی روحانی پاکیزگی نظر کے جھکانے اور پردے میں مضمر ہے، جس کے بارے میں یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کی عزت و عفت کا ضامن اور فضیلت کا تاج و زیور ’پردہ‘ اور اس کی ذلت و خواری اور جہنم کے ایندھین کا موجب ’بے پردگی‘ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتابچے کے مصنف قاری صہیب احمد میر محمدی ہیں جن کی متعدد کتب شائع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ کتابچے کی فہرست پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اگرچہ یہ 136 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے لیکن اس میں تمام وہ بنیادی ابحاث شامل ہیں جن کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پردے کے عمومی فضائل رقم کیے گئے ہیں اس کے بعد پردے کی فرضیت پر قرآنی اور احادیث نبوی سے دلائل، پردے کی قسمیں اور پردے کی شروط بیان کی گئی ہیں۔ بعض لوگ چہرے کو پردے میں شامل نہیں کرتے کچھ اہل حدیث علما بھی چہرے کے پردے کواستحباب کا درجہ دیتے ہیں قاری صہیب صاحب نے ایسے تمام دلائل کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور بڑے اچھے انداز میں ان کا رد کیا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی اردو میں کتب موجود ہیں یہ کتابچہ ان میں ایک اور اضافہ ہے۔
  • رب ذوالجلال کا کلام دنیا کے تمام کلاموں سے افضل و اعلیٰ ہے۔ اس کے ماننے والوں کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے عزت و سرفرازی کا وعدہ فرمایا ہے۔ جب تک مسلمانوں نے اللہ کی اس مضبوط رسی کو محکمی سے تھامے رکھا پوری کائنات پر ان کی فتح مندیوں کا پرچم لہراتا رہا اور جب اس مقدم کلام سے دوری بڑھی تو نہ صرف ان کا اوج ثریا پر پہنچا ہوا وقار خاک مین مل گیا بلکہ مسلمان معاشی لحاظ سے بھی انتہائی پسماندہ ہوگئے۔ جس کا دستِ بخشش رکوٰۃ لیے پھرتا تھا اور کوئی لینے کو تیار نہ ہوتا تھا آج وہی مسلمان قران سے بے رخی کے نتیجے میں دنیا بھر میں کشکول گدائی لیے پھر رہا ہے اور کوئی خیرات دینے کا روادار نہیں۔ مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کی بازیابی کا واحد طریقہ یہی ہے کہ جس کلام کے ذریعے سے عزت ملی تھی اسے مضبوطی سے تھام لیا جائے۔ زیرِ نظر کتاب قران سے دائمی تعلق جوڑنے کے لیے ہی مرتب کی گئی ہے۔ اس میں قران کریم کے تمام حقوق و فضائل پوری شرح و بسط سے بیان کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں قران کریم سے متعلق وہ تمام ضروری فضائل و احکام وضاحت سے بتا دیے گئے ہیں جو آسمانی ادب کی اس آخری کتاب سے آپ کا تعلق مضبوط کر کے آپ کو دنیا و آخرت میں عزت کا تاج پہنا دیں گے۔

Title

Go to Top