-
رب ذوالجلال کا کلام دنیا کے تمام کلاموں سے افضل و اعلیٰ ہے۔ اس کے ماننے والوں کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے عزت و سرفرازی کا وعدہ فرمایا ہے۔ جب تک مسلمانوں نے اللہ کی اس مضبوط رسی کو محکمی سے تھامے رکھا پوری کائنات پر ان کی فتح مندیوں کا پرچم لہراتا رہا اور جب اس مقدم کلام سے دوری بڑھی تو نہ صرف ان کا اوج ثریا پر پہنچا ہوا وقار خاک مین مل گیا بلکہ مسلمان معاشی لحاظ سے بھی انتہائی پسماندہ ہوگئے۔ جس کا دستِ بخشش رکوٰۃ لیے پھرتا تھا اور کوئی لینے کو تیار نہ ہوتا تھا آج وہی مسلمان قران سے بے رخی کے نتیجے میں دنیا بھر میں کشکول گدائی لیے پھر رہا ہے اور کوئی خیرات دینے کا روادار نہیں۔ مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کی بازیابی کا واحد طریقہ یہی ہے کہ جس کلام کے ذریعے سے عزت ملی تھی اسے مضبوطی سے تھام لیا جائے۔ زیرِ نظر کتاب قران سے دائمی تعلق جوڑنے کے لیے ہی مرتب کی گئی ہے۔ اس میں قران کریم کے تمام حقوق و فضائل پوری شرح و بسط سے بیان کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں قران کریم سے متعلق وہ تمام ضروری فضائل و احکام وضاحت سے بتا دیے گئے ہیں جو آسمانی ادب کی اس آخری کتاب سے آپ کا تعلق مضبوط کر کے آپ کو دنیا و آخرت میں عزت کا تاج پہنا دیں گے۔ -
قران کریم بہت بڑی متاع ہے۔ یہ ہمیں زندگی کا اصل مقصد بتانے آیا ہے۔ اسے پڑھیے، سمجھیے ، سیکھیے، حفظ کیجیے، اس کی تعلیمات ِ عالیہ پر عمل کیجیے اور ان بیش بہا تعلیمات کی مہک اپنے اہل خانہ، عزیز و اقارب، اپنے ماحول اور معاشرے میں دور دور تک پھیلا دیجیے۔ یہ مقدس کتاب جنت میں جانے کے لیے آپ کی سب سے بڑی معین و مددگار بنے گی۔ فضائل قران پر مشتمل یہ کتاب آپ کو قران کریم کے فیوض و فوائد سے مستفید کرنے کے لیے شائع کی گئی ہے۔ اسے محبت سے پڑھیے۔ اس سے آپ کو اللہ کے کلام سے فیض پانے کے وہ تمام آداب اور طریقے معلوم ہوجائیں گے جنھیں جاننا ہر مسلمان کا فرض ہے۔
-
قران کریم اللہ تعالیٰ کا پیغام ہے جو اللہ نے اپنے آخری رسول حضرت محمد ﷺ پر نازل فرمایا ۔ اللہ کے رسول نے اس کلام کو انسانیت کے لیے اپنی سنت اور احادیث کے ذریعے سیکھایا ۔ قران پاک اللہ کا کلام ہے لہٰذہ اسے اُسی انداز سے پڑھنا چاہیے جیسے اِسکا پڑھنے کے حق ہے۔ اسی سلسلے میں دارالسلام نے قران کریم کے 30 پارے کو تجویدی اصولوں کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ اسکو پڑھیے، تجوید سیکھیے اور تلاوت کا ثواب حاصل کیجیے۔
-
This Atlas is new in its subject, a subject that has not been touched before. It helps whoever recites the Qur`Gn or studies it to specify the locations mentioned by the Noble Verses, and to mark those places of ancient people mentioned in the Qur`Gn. This is besides locating areas where the incidents of the prophetic Seerah occurred. Eventually the diligent reader will easily recognize those places, learn about them, and take heed of them while reciting. Eventually the diligent reader will easily recognize those places, learn about them, and take heed of them while reciting. The Atlas has also revealed obscure places we used to pass through inattentively, like the site where Nuh`s Ark settled, the site of the curved Sand-hills {Al Ahqah}, the cave of the young faithful men, the houses of median, the site of Sodom and other places determined by the Atlas depending on reliable sources. Thus the Atlas eliminates all the guessing and the fantasies we used to encounter when reciting the Noble Quran, and takes us to the specific place. -
قرآن حکیم سرچشمہ رشدوہدایت اور منبع خیر وبرکت ہے،یوں تو دینی راہنمائی ،دین اسلام کی حقانیت ،توحیدکے بیان اور کفر و شرک کے ابطال کےلیے پورا قرآن ہی مجسم ہدایت ہے،لیکن عقائد کی اصلاح، جنت کی ترغیب ،روز قیامت کی ہولناکیوں اور جہنم سے ترہیب تیسویں پارے میں زیادہ بیان ہوئی ہے ۔نیزاس پارہ میں تزکیہ نفس اور اصلاح نفس پر زیادہ زور دیا گیاہے ۔اختصاروجامعیت کے اعتبار سے بھی یہ پارہ خاص اہمیت کا حامل ہے ،اس اہمیت کے پیش نظر ادارہ دار السلام نے اس پارہ کو الگ جلد میں شائع کیاہے تاکہ عوام الناس میں قرآن پڑھنے کاذوق اجاگر ہو اور وہ قرآنی تعلیمات سے کما حقہ بہرہ مند ہوسکیں