سورة فاتحہ قرآن حکیم کا دیباچہ اور کتاب الہی کے وسیع مضامین کا نامہ ہے۔ اس کی رفعت و منزلت اور شوکت و عظمت کے لیے ہیں اور کافی ہے کہ اسلام کے اہم ستون نماز کی ہر رکعت میں ہر نمازی کے لیے اس کی قراءت و تلاوت کو لازمی کی اور ضروری قرار دیا گیا ہے اور یہ سورت عظیمہ موت کے سوا ہر بیماری کی شفا بنا کر نازل گئی ہے۔ اس فقید المثال سورت کے مفاہیم کو سمجھتے ہوئے شوق ومحبت سے اس کی تلاوت کر نیوالا بڑا خوش قسمت، نیک بخت اور سعادت مند ہے۔