زیر نظر کتاب مؤطا امام مالک کے نسخہ (جس میں صرف مرفوع احادیث ہیں) براویت عبدالرحمٰن بن القاسلم المصری (ملخص القابسی) کے اردو ترجمہ، فقہ فی الحدیث اور فوائد پر مشتمل ہے۔ مؤطا کے اس نسخے کے رایوں کا تعارف اور اس نسخے کی خصوصیات بیان کی ہیں۔ امام دارالہجرۃ حجۃ السلام مالک بن انس رحمۃ اللہ کا مفصل تعارف لکھا گیا ہے۔ احادیث کا سلیس اردو زبان میں ترجمہ کیا تا کہ عام اردو خواں طبقہ بھی فہم حدیث سے بہرہ مند ہو سکے۔ ان امتیازات اور اس کے علاوہ دیگر خوبیوں کی بنا پر کہ جو قاری کو اپنی طرف متوجہ کر لیں گی۔