دعائیں کیا ہیں؟ دراصل التجائیں ہیں جو انسان اپنے رب کے حضور پیش کرتا ہے۔مشکل ترین اوقات میںبے اختیار اس کی زبان سے ’’یا اللہ‘‘ نکلتا ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کوحکم دیا ہے کہ اس کو پکاریں، وہ ان کی دعائوں کو قبول کے گا۔اگر آپ نبی کریمﷺ کے صبح و شام کے معمولات کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر مرحلے پر آپ نے اپنے رب سے دعا مانگی۔ ان دعائوں میں یا تو آپ نے اپنے رب سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں طلب کیں، یا نقصان دہ امور سے اس کی پناہ مانگی، یا اس کی تسبیح و تعریف کی اور اس کا شکر ادا کیا اور پھراپنے صحابہ کرام کو بھی اپنے رب سے تعلق پیدا کرنے کا حکم دیا اور انہیں کثرت سے دعائیں مانگنے کی تلقین فرمائی۔ اس کتاب میں روز مرہ کی صرف اہم دعائیں ذکر کی گئی ہیں جن سے عام آدمی کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس کتاب سے مدد لیں اور اپنے رب سے مانگیں خوب مانگیں، ہر روز مانگیں، ہر وقت مانگیں۔ آپ خشوع وخضوع سے،گڑگڑا کر،دل کی توجہ سے دعا کریں گے تو آپ زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔