تفسیر کلمتہ القران جدید اسلوب میں تلاوت کے دوران قران کے مشکل الفاظ کے معانی اور مفاہیم سمجھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ قران پاک ہر مسلمان کے لیے رشد و ہدایت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ قران الکریم اپنے بندوں کے نام رب تعالیٰ کا بھیجا ہوا پیغام ہے لہٰذہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اس پیغام کو سمجھنے کی اور اُس پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرے۔ ایک مسلمان کو اس کوشش میں آسانی پہنچانے اور کامیابی دلانے کے لیے تفسیر کلمۃالقران ایک بہترین تحفہ ہے۔