Home/Sheikh Hafiz Abdul Sattar Hammad
  • Anwaar us Salah (انوار الصلوۃ)

     820

    نبی کریم ﷺ نے اس نماز کو کے تصور نہیں کیا جو طریقت نبوی کے مطابق نہ ہو، لہذا معلوم ہوا کے عمل کی مقبولیت کے لیے اس کا سنت کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر مکتبہ اسلامیہ نماز مصطفی قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہے جسے نامور اسکالر پروفیسر حافظ عبدالستار حماد نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں صحیح و حسن احادیث ہی سے استدلال کیا گیا ہے، مکمل تخریج اور ہر بات کا حوالہ منقول ہے۔

  •  دین اسلام اصلاً کتاب و سنت کی تعلیمات و فرمودات ہی کا دوسرا نام ہے۔ دین حق کے خلاف فتنے اٹھانے والوں میں سے ایک گروہ نے حدیث کے حجت ہونے ہی کا انکار کر ڈالا۔ جبکہ علماء و ائمہ کرام کے نزدیک مسلّم ہے کہ حدیث کے دامن میں جو استناد اور اسماء الرجال کا عظیم الشان سلسلہ موجود ہے، اس کی مثال دنیا بھر کے مذہبی یا تاریخی لٹریچر میں مفقود ہے۔ حدیث وہی ہے اور اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے اُٹھایا ہے۔ حدیث کے بغیر اکمال دین کا تصور محال ہے، لہٰذا رسول اللہ ﷺ کی سنت کو حجت تسلیم کرنا ایمان کا اولین تقاضا ہے۔ `حجیت حدیث` کا فاضل مصنف مولانا عبدالستار حماد نے انکار حدیث کا فتنہ بے نقاب کرنے میں جو عظیم الشان تحقیقی خدمت انجام دی ہے، وہ منکرین حدیث کی فتنہ انگیزی کے خلاف برہان قاطع کی حیثیت رکتھی ہے۔ اس مختصر اور انتہائی جامع تالیف کا مطالعہ دین حق کےطلبہ و اساتذہ دونوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوگا۔
  • سورة فاتحہ قرآن حکیم کا دیباچہ اور کتاب الہی کے وسیع مضامین کا نامہ ہے۔ اس کی رفعت و منزلت اور شوکت و عظمت کے لیے ہیں اور کافی ہے کہ اسلام کے اہم ستون نماز کی ہر رکعت میں ہر نمازی کے لیے اس کی قراءت و تلاوت کو لازمی کی اور ضروری قرار دیا گیا ہے اور یہ سورت عظیمہ موت کے سوا ہر بیماری کی شفا بنا کر نازل گئی ہے۔ اس فقید المثال سورت کے مفاہیم کو سمجھتے ہوئے شوق ومحبت سے اس کی تلاوت کر نیوالا بڑا خوش قسمت، نیک بخت اور سعادت مند ہے۔

Title

Go to Top