Home/Books
  • History Of Islam (3 Vols Set)

     12,000
    History stands as the most effective and valuable source of putting nation on the course of progress and prosperity and saving them from the path of disgrace and degradation. At a time, when there is tough competition among the nations of the world to excel one another, the Muslim, despite having the most glorious history, appear to be detached and careless as regards their history. This book presents the true Islamic events and their actual causes before the English readers because the other books in the English language found on the Islamic history have been written by such authors and compilers who did no justice in presenting the true picture of Islamic Era but their prejudice prevented them from doing so.
  • `Honorable Wives of the Prophet (PUBH)` is a beautiful and much-needed work carried out by Darussalam Research Center as it compiled the authentic information about all the honorable wives of our Beloved Prophet Muhammad (PBUH) in one book and plain language.    زیرِ نظر کتاب دارالسلام ریسرچ سینٹر کا ایک بہترین کام ہے کہ اس ادارے نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی تمام ازواجِ مطہرات کے بارے میں مستند معلومات ایک کتاب میں یکجا کردی ہے جس سے قاری کو علم حاصل کرنے میں سہولت حاصل ہوئی۔ اس کتاب میں ازواجِ مطہرات کے حوالے سے تمام معلومات موجود ہے جس میں اُنکا اخلاق  و کردار، شجرہ، اور زندگی کے اہم واقعات شامل ہیں
  • زیرِنظر مختصر فتاویٰ جس میں مریض کو ہسپتال میں جو مشکلات پیش آتی ہیں خواہ ان کا تعلق وضو،تیمّم اور نماز کی مختلف حالتوں اور صورتوں سے ہو یا نرسز کے ساتھ معاملات ونگرانی اور خلوت وغیرہ سے،اس میں تمام مسائل کو واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ڈاکٹرز اور نرسز کا آپس میں میل جول،خلوت، موسیقی کے علاوہ موانع حمل اور اسقاط حمل کے مسئلہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس لیےیہ فتاویٰ عملہ ہسپتال،مریضوں کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیےبھی مفید ہے۔
  • آج کے مغرب زدہ معاشرے میں اسلام کو ضابطہ حیات کی بجائے چند عبادات اور رسم و رواج کا دین سمجھ لیا گیا ہے اور باور بھی یہی کروایا جاتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید میڈیکل سائنس سے متعلق اسلام خاموش ہے، اس کا مکمل کریڈٹ یورپ کو دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ظلم ہے۔ تعصب کی عینک اتار کر اگر اسلام کا مطالعہ کیا جائے تو آپ کو اس میں دین و دنیا کے ہر شعبہ سے متعلق راہنمائی ملے گی۔ مغربی معاشرے میں لا علاج مریضوں کو ایک ایسی دوا دی جاتی ہے جس میں زہر ہوتا ہے اور یہ زہر مریض کی اکھڑی ہوئی ناہموار زندگی کا خاتمہ کر دیتا ہے، جبکہ اسلام ایسی ادویات سے دور رہنے کا حکم دیتا ہے اور اسلامی تعلیمات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیماری تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نویدِ رحمت ہوتی ہے ۔ بیماری سے مومن کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور مریض کی عاجزی اور تسبیح و تہلیل قبول فرما کر اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا کرنے کا فیصلہ کر دیتا ہے۔ زیر نظر کتاب`ہسپتال میں طبیب اور مریض کے ساتھ` دکتور محمد عبد الرحمٰن العریفی کی عربی تصنیف ہے جس کو مولانا حافظ قمر حسن کے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اردو ترجمہ میں ڈھالا ہے۔موصوف نے کتاب ہذا میں مریض، طبیب اور علاج معالجہ سے متعلق دینی احکامات کو قلمبند کیا ہے اور مریض کے عیادت کے فضائل کے ساتھ ساتھ عیادت کے آداب وغیرہ کو بھی درج کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کے لیے بلندی درجات کو سبب بنائے اور اہل اسلام کو ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے
  • Out of stock
    This booklet has a pure focus on life, happiness and teaching of Islam. Its major goal is to create a bridge connection between the people’s life and mode of happiness. The writer “Shaikh Abdur-Rahman bin Nasir bin Abdullah As-Sa‘di”  is renowned religious scholar with connoisseur hold on Arabic. He tries to to clarify blazing misunderstanding in the luminosity of Quran verses and Hadith of Prophet (PBUH).  This book explicates the perception of Allah’s obedience and its consequent reward to  enter into Paradise.  This concept is packed according to ablaze questions raised by modern society. Happiness is addressed by its both temporary and permanent connotations in the general public order to understand. Darusslam Publiser contribute its effort to produce this valuable asset in English translation. Its packed content follows the writer’s ideology. -    Correct Faith & Righteous Deeds, Remembrance of Allah -    The supplications of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) -    The Heart’s Inner Strength and Reliance on Allah -    Enjoying Moments of Happiness and Remembering the Bounties During Calamities -    Overlooking People’s Harms and engage in beneficial thoughts This booklet not only a beneficial channel for Muslims, but also a life belief for the rest of the community. It is ensured to provide knowledge on a wrestle free platform.
  • How To Pray

     160
    This small book describes the content and the steps to perform prayer in Islam. How To Pray According To the Authentic Sunnah Of Our Prophet. Prophet`s Manner of Performing Prayers. The Right Method Of Performing Salah (Prayer) According to Quran and Sunnah.
  •  دین اسلام اصلاً کتاب و سنت کی تعلیمات و فرمودات ہی کا دوسرا نام ہے۔ دین حق کے خلاف فتنے اٹھانے والوں میں سے ایک گروہ نے حدیث کے حجت ہونے ہی کا انکار کر ڈالا۔ جبکہ علماء و ائمہ کرام کے نزدیک مسلّم ہے کہ حدیث کے دامن میں جو استناد اور اسماء الرجال کا عظیم الشان سلسلہ موجود ہے، اس کی مثال دنیا بھر کے مذہبی یا تاریخی لٹریچر میں مفقود ہے۔ حدیث وہی ہے اور اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے اُٹھایا ہے۔ حدیث کے بغیر اکمال دین کا تصور محال ہے، لہٰذا رسول اللہ ﷺ کی سنت کو حجت تسلیم کرنا ایمان کا اولین تقاضا ہے۔ `حجیت حدیث` کا فاضل مصنف مولانا عبدالستار حماد نے انکار حدیث کا فتنہ بے نقاب کرنے میں جو عظیم الشان تحقیقی خدمت انجام دی ہے، وہ منکرین حدیث کی فتنہ انگیزی کے خلاف برہان قاطع کی حیثیت رکتھی ہے۔ اس مختصر اور انتہائی جامع تالیف کا مطالعہ دین حق کےطلبہ و اساتذہ دونوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوگا۔
  • متعلقہ کتاب رقص و موسیقی کے موضوع پر جامع کتاب ہے۔آج ہمارے معاشرے میں رقص و موسیقی اور فحاشی و عریانی نے پوری قوت سےڈیرےلگارکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جواس کےاثرات سے محفوظ رہاہو۔مسجد میں،جو فقط اللہ کی عبادت اور اس کے حضورسربسجودہونےکےلیےخاص ہیں،وہاں پربھی موبائل اور گھڑیاں بھرپورطور پر موسیقیکے رنگارنگ ساز پیش کرتی ہیں۔جلتی پرتیل کاکام وہ علمائےسوء کررہے ہیں جوخانہ سازدلائل کےساتھ رقص وموسیقی کے جوازکے فتوے جاری فرمارہےہیں۔اسےروح کی تسکین قراردےرہےہیں،خود بھی گمراہ ہورہےہیں اورقوم کوبھی گمراہ کر رہے ہیں۔ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہےکہ رقص وموسیقی کےحوالےسےشرعی دلائل پیش کرکے قوم کو جہنم میں گرنےسے بچایا جائے
  • This book by Luqman Nagy is an introduction to the life and times of Ibn Khaldun, the 14th-century Maghribi master of the Mugaddhnah. His unique philosophy of history was eloquently laid out in the Mugaddimah (`Introduction`), a book that, in the words of the British historian, Arnold J. Toynbee, is `undoubtedly, the greatest work of its kind that has ever yet been created by any mind in any time or place.` He is one of those shining stars that contributed so richly to the understanding of Civilization. In order for one to understand and appreciate his work, one must understand his life. This book will enable readers to better understand and appreciate Ibn Khaldun`s innovative contributions to the study of history that made Europeans dub him both the `Father of Sociology` and the `Father of Economics.
  • This book teaches the Muslim children, how to spend the month of Ramadhaan in a right and interesting manner.
  • اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات‘‘ اشاعت کتب کے معروف انٹر نیشنل ادارے دار السلام کے ڈائریکٹر جناب مولانا عبد المالک مجاہد﷾ کی ایک منفر د کاوش ہے۔ موصوف نے مختلف کتب سیرت و تاریخ سے استفادہ کر کے ان واقعات کو ایک جگہ یکجا کردیا ہے۔ ان واقعات سے ہمیں آپﷺ کے اعلیٰ اخلاق کے بارے میں راہنمائی ملتی ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں اخلاق نبویﷺ کے ایک سو سنہرے واقعات کو جمع کیا ہے اور پوری کوشش سے صرف ان واقعات کو شامل کیا ہے جو صحیح ہیں اور ان کاتذکرہ مستند کتابوں میں ہے۔ درالسلام لاہور برانچ کی ریسرچ ٹیم کی اس کتاب پر تحقیق وتخریج سے کتاب کی اہمیت وافادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے
  • امیر المومنین فی الحدیث امام محمد بن اسماعیل البخاری کا نام ان عظیم لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے حدیث رسول پر مشتمل ایک ضخیم کتاب لکھی جو صرف صحیح احادیث پر مشتمل ہے، جس کو کتاب اللہ کے بعد اصح الکتب کا درجہ ملا۔

    اس مختصر رسالہ کے مطالعہ سے صحیح البخاری کے منہج و اسلوب اور اہم مباحث مثلاً صحیح البخاری کے متعلق روایات، صحیح کے مضامین، رواۃ، ابواب اور خصوصیات وغیرہ کے متعلق جامع بحث کی گئی ہے۔

  • صلاح الدین علی عبدالموجود ایک نامور عرب مصنف ہیں جنھوں نے مسلمانوں کی نئی نسل کے سامنے صحابہ، محدثین اور اجل علما کی سیرتیں نئے اسلوب سے پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ وہ ان کے اوصاف کو اپنے کردار و عمل میں اجاگر کر سکیں۔ ’سیرت سفیان بن عیینہ‘ اس سلسلے کی ایک اہم کتاب ہے جس میں علم حدیث کے امام، یگانہ روز گار اور اپنے دور کی بے مثال اور منفرد شخصیت  سفیان بن عیینہ کی سیرت کا تذکرہ ہے، جن کاشمار تبع تابعین میں ہوتا ہے اور انھوں نے تابعین کرام اور اتباع تبع تابعین کے درمیان رابطے کا کام دیا۔ اس کتاب میں قارئین کو بیسیوں اسے راویان حدیث کے احوال، روشن واقعات اور اقوال پڑھنے کو ملیں گے جو یا تو ابن عیینہ کے شیوخ تھے یا ان کے شاگرد اور ہم عصر تھے یا ان کے خوشہ چین تھے۔ اس میں ابن عیینہ کی علمی مجلسوں کے دلچسپ احوال اور ان سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے حکیمانہ جوابات بھی ہیں جو علم دین کی جستجو کرنے والوں کے دل و دماغ کو روشن کرتے ہیں۔ علم اور اہل علم سے آپ کی دلچسپی، آپ کے چند علمی مواخذات، تدلیس کے بارے میں آپ کانقطہ نظر اور حکمرانوں کے بارے میں آپ کی آراء بھی پیش کی گئی ہیں جبکہ آخر میں ابن عیینہ کے تفسیری اقوال، شروح احادیث اور دیگر فرموادات ہیں جو آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ کتاب کا سلیس اور عام فہم اردو ترجمہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصر کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کوئی بھی بات حوالہ کے بغیر نقل نہیں کی گئی اور کتابت کی غلطی تو پوری کتاب میں ڈھونڈے سے  بھی نہیں ملتی حتی کہ غلط العام الفاظ استعمال کرنے سے بھی اجتناب کیا گیا ہے
  • زیرِ نظر کتاب میں ایمانی کمزوریوں کے اسباب،وجوہات اور علاج کو کتاب و سنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں،کہ مومن کا ایمان کم اور زیادہ ہوتا رہتاہے۔ہر وہ شخص جو ایمانی کیفیت کا جائزہ لینا چاہے اور کتاب و سنت کے ترازو پر تولنا چاہے تو اسے اس کتاب میں موجود دلائل کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔

  • Important Lessons For Muslim Women

     1,185
    Seeking knowledge is a duty upon every Muslim, male or female. The type of knowledge that each individual must learn varies according to the needs. Women also need knowledge to fulfill their duties in accordance with the teachings of Islam, but they find it difficult to seek the knowledge because of moral conditions and modesty restrictions. This book is published for the same purpose of providing knowledge to women as regards matters of faith, acts of worship, details about purification, problems of marriage and divorce and other important issues that relate to women.
  • Some ailments occur due to the deeds of the persons but, however, some occur which no one can be blamed for. Such averse conditions occur in the life of every person and prove to be a big trial for him. You will find in this book, the best answers to such questions. This book has the power to change failure into success. The study of this book is necessary for such persons who want to live with truth and honesty in their life.
  • زیر نظر کتاب ایسی تقریروں کا مجموعہ ہے جو کہ جامعہ سلفیہ کے تقریری مقابلوں میں انعام کی مستحق قرار پائیں۔ ان کی اشاعت کا مقصد سکول، کالج و مدارس کے ان طلبا کی رہنمائی ہے جو فن خطابت میں طبع آزمائی کا ذوق رکھتے ہیں۔

  • Inkaar e Hadith se Inkar e Quran Tk

     1,320
    قران کریم اور احادیث مقدسہ اسلامی تعلیمات کا سر چشمہ ہیں۔ انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ جمایا تو انھوں نے اپنے سامراجی مقاصد کی تکمیل کے لیے مسلمانوں کے عقائد کو متزلزل کرنے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں انھوں نے جن نام نہاد سکالروں کی کاشت کی، انھوں نے فتنہ انکارِ حدیث برپا کرنے کی مہم شروع کردی۔ الحمدللہ ! علمائے حق آگے بڑھے۔ انھوں نے قران و سنت کے روشن دلائل و براہین سے انگریزوں اور ان کے لے پالک دانشوروں کے سارے حربے بیکار کردیے اور یوں مسلمانوں کی متاعِ ایمان کو تباہ ہونے سے بچایا۔ ایسے علمائے کبار کی کہکشاں میں فاضل اجل مولانا عبدالسلام رستمی کا نام ایک نادر اضافہ ہے۔ انھوں نے اس کتاب میں قران و حدیث اور تعامل صحابہ کی روشنی میں سر سید، اسلم جیراج پوری اور غلام احمد پرویز جیسے قلمکاروں کی گمراہ کن تحریروں اور دور ازکار تاویلوں کے بخیے اُدھیڑ دیے ہیں اور یہ حقیقت اچھی طرح اُجاگر کردی ہے کہ حدیث کا انکار در حقیقت قران کا انکار ہے۔ قران کے ساتھ ساتھ جب تک صحیح احادیث پرپوری طرح یقین اور عمل نہیں ہوگا، اس وقت تک ایمان کی لذت شناسی نصیب نہیں ہوگی۔ یہ کتاب اسی حقیقت کی ایمان افروز تفسیر اور حجیتِ حدیث کی دل آویز دستاویز ہے۔
  •  انسانی وجود کے دو حصّے ہیں۔۔۔ ایک روحانی، دوسرا مادی۔ مادیت پسندی کے اس دور میں انسان کے اس وجود پر بہت کام ہوا ہے مگر دوسرے اور اہم تر وجود پر جو کچھ لکھا اور کہا گیا ہے اس کی وقعت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ضمن میں انسانی عقل کی رہنما۔۔۔۔ وحی۔۔۔ سے روشنی حاصل نہیں کی گئی۔ `انسان اپنی صفات کے آئینے میں` اس غلط روش کا خوب صورت ازالہ ہے۔۔۔ مصنف نے وحی االہٰی کی روشنی میں انسان کی مثبت اور منفی، تمام صفات کا خوب صورت تجزیہ کیا ہے اور انسان کو وہ آئینہ دکھایا ہے جس میں وہ اپنی سچی اور اصل تصویر دیکھ سکتا ہے۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ ان عوامل کی نشان دہی بھی کی گئی ہے جن سے انسان اپنی تصویر کی بد نمائی کو دور کر سکتا ہے۔۔ ان پہلوؤں نے اس کتاب کی افادیت میں اس قدر اضافہ کر دیا ہے کہ اس کا مطالعہ ہر سچے انسان کی ضرورت بن گئی ہے۔

  • مولانا ابوالکلام آزاد نے ’’ الہلا ل ‘‘ سے اردو صحافت کی عظمت کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے اس اخبار میں کئی مضامین ایک ہی عنوان سے لکھے ، جیسے ’’انسانیت موت کے دروازے پر‘‘ اس میں مشاہیر کے انجام زندگی کا صحیح نقشہ پیش کیا گیا ہے ۔ جو لوگ دنیا میں مناصب ومراتب کی انتہائی بلندیوں پر فائز ہوجاتے ہیں اور اپنے اوصاف و کمالات کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں تو طبعی طور پر عام انسانوں کو یہ معلوم کرنے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی زندگی کی ابتدا کیسے ہوئی اور موت کا سامنا کیسے کیا ۔ اس کتاب میں انتالیس مشہور شخصیات کا ذکر ہے ۔جن میں سے عشرہ مبشرہ میں سے بھی چند صحابہ کا ذکر ہے ۔ حضرت امام حسین کا ذکر خصوصی طور پر کیا گیا چونکہ ان کے واقعہ شہادت میں لوگوں کی عقیدت اور عظمت و شہرت کے تصور نے کچھ ایسے حالات شامل کردیے ہیں جو تاریخی اعتبار سے محل نظر ہیں ۔ اس لیے ان کے بیان تذکرہ میں مولانا نے انتہائی تحقیق و تفتیش سے کام لیا ہے ۔ اسی طریقے سے حجا ج بن یوسف کا خصوصی ذکر ہے کیونکہ جس بندہ نے ہزار وں مخلوق کو موت کے گھاٹ اتا را اس نے خود کیسے موت کا سامنا کیا؟ ایسی نایاب کتابیں بہت کم لکھی جاتی ہیں جس میں کسی کی بھی موت کا ذکر ہو چہ جائیکہ بڑے اشخاص کی موت کا ذکر کیا جائے۔
  • INSIGHT

     135
    The Insight by Darussalam is a booklet written by Sami Ayoub and Mrs. Vivian Taylor Ayoub that speaks of a real-life occurrence that has been mentioned in the Noble Quran. It tells us about the occasion when some verses of Surah Abasa were revealed. The event mentioned in this book teaches us that we should not get carried away by the materialistic possessions of this world and its attractive luxuries and live a life that is dedicated to winning the pleasure of Allah. After all, it’s the mercy of Allah that is going to win us paradise and all the good deeds we do in this world are done to win the pleasure of our Merciful Creator, Allah the Most High.
  • This book has always provoked interest in all societies, even in secular ones like ours. From the dreams of the Prophet Joseph and Nebuchadrezzar down through the ages to our own time, there has been no community which has not regarded dreams as messages to be decoded so that their meaning can be understood and benefited from in the spiritual as well as the temporal domains. Islamic society is no exception to this rule and dreams have always constituted one of the elements which Muslims have used to regulate their lives. Indeed Islam has incorporated this in a practice of Istikhara, or “Seeking the best path to take,” which includes the believer hoping to see a response to his request for guidance in a dream.
  • عیسائیت ،تجزیہ ومطالعہ اپنے موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے جس میں عیسائیت کی تعلیمات کو بڑی تفصیل کے ساتھ پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے ساتھ موازنہ پیش کر کے عیسائیت کو دین اسلام کی دعوت دی گئی ہے اور کتاب کا ہر صفحہ دلائل کا انبار لگائے عیسائی دنیا کو راہ ہدایت کی طرف پکار رہاہے-مصنف نے اپنی کتاب میں عیسائیت کے سارے چنیدہ مسائل کو زیر بحث لاکر ان کی حقیقت کو واضح کیا ہے-جیساکہ عقیدہ ابنیت،عقیدہ تثلیث، عقیدہ کفارہ اور اس کے ساتھ ساتھ عیسی علیہ السلام کی پیش کردہ تعلیمات کی روشنی میں مذہب عیسائیت کی اصلاح کی کو شش کی گئی ہے اور یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ کوئی بھی انصاف پسند عیسائی اس کے مطالعے کے بعد اپنی اصلاح کیے بغیر نہیں رک سکتا-اسی طرح سے عیسائیت کو تقویت کس طرح دی گئی اور جدید عیسائیت کا بانی کون ہے ؟اور اسی طرح سے دنیا میں رائج مختلف اناجیل وغیرہ کی تاریخ اور تحقیقی حیثیت کیا ہے؟ایسے موضوعات پر مدلل اور مصلحانہ انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے-مکتبہ دارالسلام نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اسے عربی،اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع کیا ہے اور دنیا میں پائی جانے والی دیگر زبانوں میں بھی اس کتاب کو شائع کرنے کی امید ہے-
  • آج ساری دنیا جس بے قراری سے امن و سلامتی کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے، اس سے کوئی بے خبر نہیں۔ ملاال یہ ہے کہ جو افکار و اعمال انسان کے لیے ذلت اور ہلاکت کا سبب ہیں، آج کا ترقی یافتہ انسان انھی موہوم اور مسموم افکار و اعمال میں اپنے زخموں کا مرہم ٹٹول رہا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ انسان کے دکھوں میں آئے دن ہولناک اور ہلاکت بار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس عالم گیر المیے کی اصل وجہ کیا ہے؟ یہ بھید جاننے کے لیے زیرِ نظر کتاب پڑھیے۔
  • Islam Aik Taaruf

     900
    Carefully compiled by the research division of darulbalagh, “What is Islam” is a meticulously authentic book answering the most pressing questions related to Islam today. This book has been developed with the aim of illuminating people around the world about the true religion of Islam and how it is linked to their lives. Apart from answering the question “What is Islam” the book delves further into this topic and answers questions such as Who is Allah, What is the Noble Quran, How were the heavens and earth created, Who is Muhammad (peace be upon him) and What is Qadar (Divine Decree). The book also sheds light on important topics such as science and the Noble Quran, Quran as a comprehensive legislation, human reproduction, description of paradise and hell, rules and regulations of hygiene in Islam, women and family in Islam, dress code for women and Biblical prophecy on the advent of Prophet Muhammad (peace be upon him). دارالبلاغ کی تحقیقی ڈویژن نے احتیاط سے مرتب کیا ، "اسلام کیا ہے" ایک نہایت ہی مستند کتاب ہے جو آج اسلام سے متعلق سب سے اہم سوالات کا جواب دیتی ہے۔ اس کتاب کو دنیا بھر کے لوگوں کو اسلام کے حقیقی مذہب کے بارے میں منور کرنے کے مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور یہ کہ ان کی زندگیوں سے اس کا کیا تعلق ہے۔"اسلام کیا ہے" کے سوال کے جواب کے علاوہ کتاب اس موضوع پر مزید روشنی ڈالتی ہے اور ان سوالات کے جوابات جیسے سوالات کا جواب دیتا ہے جیسے اللہ کون ہے ، قرآن پاک کیا ہے ، آسمانوں اور زمین کو کیسے بنایا گیا ، کون ہے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قادر کیا ہے؟اس کتاب میں سائنس اور نوبل قرآن ، قرآن ایک جامع قانون کی حیثیت سے ، قرآن مجید ، جنت اور جہنم کی تفصیل ، اسلام میں حفظان صحت کے اصول و ضوابط ، اسلام میں خواتین اور کنبہ ، خواتین کے لئے لباس کوڈ اور اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے بارے میں بائبل کی پیشگوئی۔

Title

Go to Top