امیر المومنین فی الحدیث امام محمد بن اسماعیل البخاری کا نام ان عظیم لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے حدیث رسول پر مشتمل ایک ضخیم کتاب لکھی جو صرف صحیح احادیث پر مشتمل ہے، جس کو کتاب اللہ کے بعد اصح الکتب کا درجہ ملا۔

اس مختصر رسالہ کے مطالعہ سے صحیح البخاری کے منہج و اسلوب اور اہم مباحث مثلاً صحیح البخاری کے متعلق روایات، صحیح کے مضامین، رواۃ، ابواب اور خصوصیات وغیرہ کے متعلق جامع بحث کی گئی ہے۔