-
The re-emergence of islamically – centered therapy has increased over the past few decades. This has been motivated by the need for a therapeutic approach to treating mental illness that is ideologically acceptable within the boundaries of Shari’ah. This has becomes a concern not only for Muslims therapists and their patients but in fact for all Muslims, ass part of their adherence to Islam and towards improving their Iman. Muslims psychologists around the world are working hard at developing faith- based models of therapy that acceptable to their peers and Muslim scholar alike. This book is precisely that; Ann easy-to-use collection of Qur’anic ayaat and authentic Ahadiths and their interpretation that allow bi idh nillah individuals to challenge distressing psychological thoughts and behaviors. Written by an experienced clinical psychologist, the text may be used as a therapeutic aid or reference for clinicians or simply as a general guide to character development... the use of analogy means that the book is relevernt to booth Muslims and Non Muslims alike with the aim of using guidance from Islam to alleviate difficulties and to improve our understanding of Human distress. Only the creator best knows the Creation. -
This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all). -
قیام الیل ایک مسلمان کے لیے بہترین موقعہ ہے کہ وہ اپنے ربِ کریم کے حضور حاضر ہو اور اپنے رب سے باتیں کرے۔ رات کی خاموشی اور تنہائی میں جب بندہ اپنے رب کے حضور حاضری دیتا ہے تو اُسکا رب اُسے اپنی رحمت سے نوازتا ہے۔ اس کتاب میں قیام الیل کے حوالے سے تمام تفصیلات بیان کی گئی ہیں نیز یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ آپ ﷺ کا طریقہ نماز کیا تھا اور آپ ﷺ کس قدر باقاعدگی سے قیام الیل کا اہتمام فرماتے تھے۔ -
قران مجید میں انبیائے کرام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے۔ ان قرانی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لا کر کیا کیا مانگا کرتے تھے۔ انبیاء کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قران مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی دوسری آسمانی کتاب کے حصے مین بھی نہیں آتا۔ ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری رہنمائی کے لیے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ قران مجید کی پیش کردہ یہ تمام دعائیں اپنے مکمل پس منظر کے ساتھ `قرانی دعائیں اور وظائف` میں پیش کردی گئی ہیں تا کہ ان دعاؤں کا مضمون سمجھ کر انسان دعا کرے اور ان کی شرفِ قبولیت کی سند حاصل کرے۔ افادیت کے پیشِ نظر جادو، آسیب اور جنات سے متعلقہ بیماریوں کا آسان قرانی علاج ذکر کرنے کے ساتھ `قرانی وظائف` کے عنوان سے اسلاف کے بعض آزمودہ وظائف بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ بارگاہِ رب العلمین سے امید ہے کہ اس کتاب سے آپ کے خوابیدہ ارمان جاگ جائیں گے۔ -
قران کریم بہت بڑی متاع ہے۔ یہ ہمیں زندگی کا اصل مقصد بتانے آیا ہے۔ اسے پڑھیے، سمجھیے ، سیکھیے، حفظ کیجیے، اس کی تعلیمات ِ عالیہ پر عمل کیجیے اور ان بیش بہا تعلیمات کی مہک اپنے اہل خانہ، عزیز و اقارب، اپنے ماحول اور معاشرے میں دور دور تک پھیلا دیجیے۔ یہ مقدس کتاب جنت میں جانے کے لیے آپ کی سب سے بڑی معین و مددگار بنے گی۔ فضائل قران پر مشتمل یہ کتاب آپ کو قران کریم کے فیوض و فوائد سے مستفید کرنے کے لیے شائع کی گئی ہے۔ اسے محبت سے پڑھیے۔ اس سے آپ کو اللہ کے کلام سے فیض پانے کے وہ تمام آداب اور طریقے معلوم ہوجائیں گے جنھیں جاننا ہر مسلمان کا فرض ہے۔
-
کسی بھی عبادت کے لیے پاکیزگی کا ہونا جزوِ لا ینفک ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں چنانچہ مرد و زن کی روحانی پاکیزگی نظر کے جھکانے اور پردے میں مضمر ہے، جس کے بارے میں یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کی عزت و عفت کا ضامن اور فضیلت کا تاج و زیور ’پردہ‘ اور اس کی ذلت و خواری اور جہنم کے ایندھین کا موجب ’بے پردگی‘ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتابچے کے مصنف قاری صہیب احمد میر محمدی ہیں جن کی متعدد کتب شائع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ کتابچے کی فہرست پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اگرچہ یہ 136 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے لیکن اس میں تمام وہ بنیادی ابحاث شامل ہیں جن کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پردے کے عمومی فضائل رقم کیے گئے ہیں اس کے بعد پردے کی فرضیت پر قرآنی اور احادیث نبوی سے دلائل، پردے کی قسمیں اور پردے کی شروط بیان کی گئی ہیں۔ بعض لوگ چہرے کو پردے میں شامل نہیں کرتے کچھ اہل حدیث علما بھی چہرے کے پردے کواستحباب کا درجہ دیتے ہیں قاری صہیب صاحب نے ایسے تمام دلائل کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور بڑے اچھے انداز میں ان کا رد کیا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی اردو میں کتب موجود ہیں یہ کتابچہ ان میں ایک اور اضافہ ہے۔ -
امام بخاری ۱۳شوال ۱۹۴ھ، بروز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر ہوئی تو مکتب کا رخ کیا۔ بخارا کے کبار محدثین سے استفادہ کیا۔ جن میں امام محمد بن سلام بیکندی، امام عبداللہ بن محمد بن عبداللہ المسندی، امام محمد بن یوسف بیکندی زیادہ معروف ہیں۔ اسی دوران انہوں نے امام عبداللہ بن مبارک امام وکیع بن جراح کی کتابوں کو ازبر کیا اور فقہ اہل الرائے پر پوری دسترس حاصل کر لی۔ طلبِ حدیث کی خاطر حجاز، بصرہ،بغداد شام، مصر، خراسان، مرو بلخ،ہرات،نیشا پور کا سفر کیا ۔ ان کے حفظ و ضبط اور معرفت حدیث کا چرچا ہونے لگا۔ امام بخاری کے استاتذہ کرام بھی امام بخاری سے کسب فیض کرتے تھے ۔ آپ کے استاتذہ اور شیوخ کی تعداد کم وبیش ایک ہزار ہے۔ جن میں خیرون القرون کےاساطین علم کےاسمائے گرامی بھی آتے ہیں۔اور آپ کےتلامذہ کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ امام بخاری سے صحیح بخاری سماعت کرنےوالوں کی تعداد 90ہزار کےلگ بھگ تھی ۔امام بخاری کے علمی کارناموں میں سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے جس کے بارے میں علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم کے بعد کتب ِحدیث میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے ۔ فن ِحدیث میں اس کتاب کی نظیر نہیں پائی جاتی آپ نے سولہ سال کے طویل عرصہ میں 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔امام بخاری کی سیر ت پر متعدد اہل علم نے کتب تصنیف کی ہیں لیکن سب سے عمدہ کتاب مولانا عبد السلام مبارکپوری کی تصنیف ’’سیرۃ البخاری ‘‘ ہے جو کہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس کتاب کا عربی ترجمہ ڈاکٹر عبد العلیم بستوی کےقلم سے جامعہ سلفیہ بنارس سے شائع ہوچکا ہے۔ زیر نظرکتاب ’’سیرت امام بخاری‘‘ کو تالیف کرنے کی سعادت شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمٰن چیمہ﷾نے حاصل کی بعد ازاں دارالسلام ،لاہور کے شعبہ تحقیق وتصنیف کےسکالرزنے بھی اس میں بیش قیمت اضافے کیے ہیں۔ شیخ الحدیث مولاناحافظ عبدالعزیز علوی نے ترمیم واضافہ کے ساتھ ساتھ اس کی نظرثانی کی ہے اور اسی طرح محقق دوراں مولاناارشاد الحق اثری نےاس میں کچھ حک و اضافہ کےساتھ اس پر ایک جاندار مقدمہ تحریرکیا ہے جس سے اس کتاب اہمیت وافادیت دو چند ہوگئی ہے۔ اس کتاب میں امام بخاری کےاساتذہ کی سیرت، اساتذہ کرام، ان کے طبقات، وسعت علمی ، عقائد ونظریات، صحیح بخاری میں احادیث کو نقل وجمع کرنے کی شرائط، دیگر تصانیف اور ان کےاسلوب اور متعلقات وشروح صحیح بخاری کےساتھ ساتھ امام بخاری کی فقیہانہ بصیرت، محدثانہ صلاحیت ،امام موصوف کے معاصرین اور تلامذہ وغیرہ کا تذکرہ بڑے یگانہ اور جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔ -
ماضی قریب کے عظیم سیرت نگار مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی تصنیف لطیف ہے۔ آپ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ آپ کی کتاب ’’الرحیق المختوم‘‘ کو رابطہ عالمِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی انعامی مقابلہ سیرت نگاری میں اوّلیت کا شرف حاصل ہے۔ تجلیات نبوت، درأصل دینی مدارس، ہائی سکولوں کے طلبہ اور عامہ المسلمین کے استفادے کیلئے ایک متوسط بلکہ قدرےمختصر کتاب ہے۔ اس کتاب میں قابل مصنف کے اصولِ سیرت نگاری پر مرتب شرائط و ضوابط کو کما حقہ مدّ نظر رکھا ہے۔ سیرت کے تمام تر وقائع کو نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے اور واقعاتِ سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کیا ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصولِ دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری(1867۔1930ء) سیشن جج ریاست پٹیالہ (مشرقی پنجاب) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں۔زیرنظر کتاب ’’مہرنبوت ‘‘ قاضی مرحوم کی کتبِ سیرت میں سے ایک اہم کتاب جو اپنی افادیت او رجامعیت کے پیش نظر پاک وہند کے تعلیمی اداروں میں شامل نصاب ہے ۔’’مہر نبوت ‘‘ کہنے کو مختصرسی کتاب یعنی کتابچہ ہے ۔لیکن اس کوزے میں دریائے سیرت کوسمیٹ لیاگیا ہے ،یوں یہ سرورکائنات کی حیات طیبہ کا ایک بہترین گلدستہ ،ایجاز وجامعیت کا عمدہ نمونہ اور آنچہ بقامت کہتر،بہ قیمت بہتر ۔ کا صحیح مصداق ہے۔ دارالسلام نے ان دونوں کتابوں کو قاری کی آسانی کے لیے ملا کر شائع کیا ہے۔
-
لعزت نے اسلام کی راہ روشن کردی ہے۔ پس تم اسلام کے سایہ رحمت میں آجاؤ۔ فی زمانہ اسلام کی تبلیغ و ترجمانی کی عزت جن علمائے حق کے حصے میں آئی ہے، ان میں بھارت کے نامور سکالر ڈاکٹرذاکر عبدالکریم نائیک کی شخصیت بہت نمایاں ہے۔ چاند پر خاک ڈالنے کی کوشش کی جائے تو وہ اپنے ہی منہ پر آ گرتی ہے۔ غیر مسلموں نے اسلام پر اعتراضات کی بوچھاڑ کی۔ڈاکٹر صاحب نے ان کے مدلل اور مسکت جوابات دیے ہیں اور انھیں اسی راہ پر چلنے کی دعوت دی ہے جس کی طرف قران کریم 14 صدیوں سے بلا رہا ہے۔ دارالسلام سوال و جواب کے یہ بے مثل مجموعہ کو دنیا بھر میں اسلام کی حقانیت عام کرنے کے لیے شائع کر رہا ہے۔ یہ کتاب خود بھی پڑھیے اور اسے زیادہ سے زیادہ تعداد میں غیر مسلموں تک بھی پہنچایئے۔ یہ کتاب پڑھ کر اگر ایک غیر مسلم کے قدم بھی اسلام کی راہ پر لگ گئے تو یہی ننھا سا عمل آپ کے لیے جنت کی ضمانت بن جائے گا۔
-
قرآن کے بغیر دین اسلام کے علم کاتصور محال ہے ۔ اسی طرح شارح قرآن کے بغیر قرآن کا علم حاصل نہیں ہوسکتا۔اسی لیے صحابۂ کرام نے قرآن وحدیث میں کوئی فرق روا نہیں رکھا ۔ ان نفوس قدسیہ کے نزدیک نہ صرف دونوں واجب الاطاعت تھے بلکہ انہوں نے عملاً یہ ثابت کردیا کہ ان کے نزدیک احادیث ِاحکام قرآن ہی کا تسلسل تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے اپنے ان فیصلوں کو جو قرآن کریم میں منصوص نہیں کتاب اللہ کے فیصلے قرار دیا ۔زیر نظر کتاب ``عظمت حدیث ``مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف کی تصنیف ہے جوکہ حدیث کے حوالے حافظ صاحب کے 6 مضامین کا مجموعہ ہے ۔ منکرین حدیث اس کتاب کے اولین مخاطب ہیں۔مزید اس کتاب میں حافظ صاحب نے حدیث کی تشریعی حیثیت کے منکرین کے علاوہ حدیث کےبارے میں اہل تقلید کے طرزِ عمل کے نقصانات کا جائزہ لیا ہے او رشاہ والی محدث دہلوی کی مسند کے ``جانشین حضرات`` کو شاہ صاحب ہی کی زبان میں تفہیم کی شاندار کاوش کی ہے مصنف کےنزدیک بعض اہل حدیث حضرات کا طرز عمل بھی غیر محدثانہ روش کا آئینہ دار ہے ۔ اس طرز عمل کا جائزہ لینے کے بعد امن وسلامتی کی راہ اپنانےکے رہنما خطوط پیش کرتے ہوئے حدیث کی عظمت اور اس کے تقاضوں کو واضح کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کوحدیث کی عظمت اور اس کے تقاضوں کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے -
A concise part of the comprehensive Haqooq series by the celebrated writer Hafiz Salahuddin Yousuf, Haqooq Awlad is an interesting book on the rights children have over their parents. Just like parents have rights over their children; the children also have rights over their parents in Islam. This book outlines all these right as highlighted in the various ayat of the Holy Quran and the teachings of our beloved Prophet Muhammad PBUH. It highlights the duties parents have to carry out for their children and how to properly perform them. The book touches core areas such as education, provision of basic necessities, good manners, good conduct and necessary supervision. It also sheds light on the four bad habits most children are likely to adopt in the world today and how parents can prevent them. All solutions and guidance mentioned in this book are derived from the teachings of Quran and Sunnah and this book gives detailed references on all of its claims. The book comprises 66 pages in total and is written in Urdu language. انسان چونکہ اشرف المخلوقات اور کائنات میں اللہ تعالیٰ کا نائب ہے۔ اس لیے اسے بہت سے فرائض سونپے گئے ہیں۔ ان میں اولاد کی تربیت سب سے اہم فریضہ ہے۔ اللہ رب العزت قیامت کےدن اولاد سےوالدین کے متعلق سوال کرنے سےپہلے والدین سےاولاد کےمتعلق سوال کرے گا۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔اولاد کی اچھی تربیت میں کوتاہی کے بہت سنگین نتائج سامنے آتے ہیں ۔شیر خوارگی سےلڑکپن اور جوانی کےمراحل میں اسے مکمل رہنمائی اور تربیت درکار ہوتی ہےاس تربیت کا آغاز والدین کی اپنی ذات سے ہوتاہے۔اولادکے لیے پاک اور حلال غذا کی فراہمی والدین کے ذمے ہے ۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب وہ رزقِ حلال کمائیں۔والدین جھوٹ بولنے کےعادی ہیں تو بچہ بھی جھوٹ بولے گا۔ والدین کی خرابیاں نہ صرف ظاہری طور پر بچے کی شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ باطنی طور پر یہ خرابیاں اس کےاندر رچ بس جاتی ہیں۔ والدین کےجسم میں گردش کرنے والےخون میں اگر حرام ،جھوٹ، فریب، حسد، اور دوسری خرابیوں کےجراثیم موجود ہیں تویہ جراثیم بچے کوبھی وراثت میں ملیں گے۔بچوں کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوشک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حقوق الاولاد‘‘ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف کی اولاد کی اچھی تربیت کے حوالے سے اہم تصنیف ہے۔ اس کتاب میں اولاد کے حقوق کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔والدین اس مختصر کتاب کا مطالعہ کریں ان شاء بہت مفید ثابت ہوگی -
حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا ہے ۔ اور یہ اتنا اہم حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق ِعبادت کے جس حق ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے ان کا مکمل ادب واحترم کیا جائے ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت وفرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے ۔ قرآں وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اور یہ ناراضگی اس کی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس کی روشنی میں اپنے رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں۔ زیر نظر کتابچہ ’’حقوق الوالدین‘‘ مفسر قرآن مولانا حافظ صلاح یوسف ﷾ کی اسی موضوع پر ایک رہنما تحریر ہے۔ جس میں انہوں نے بڑے احسن انداز میں والدین کے حقوق کو پیش کیا ہے ۔ موضوع کی اہمیت کے پیش نظر دارالسلام سٹوڈیو نے اس کتاب کو آڈیو کیسٹ اور سی ڈی کی صورت میں بھی پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ اور ہمیں اپنے والدین کی عزت واحترم کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے والابنائے -
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مکمل تحقیق میں تشنگی باقی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا اور ایمان میں اضافے کا باعث ہے۔
-
Getting the Best out of Al-Hajj (Pilgrimage) is the small book on the Hajj. This book allows a pilgrimage to carry it in his or her pocket and use it while inside the Haram. The Fiqh (Islamic rulings) issue in this book reflects the majority view from various other scholars to whom I had access; and then final confirmation by Imam Ahmad Al- Juhani, Imam Said Al- Mizyan and Imam Wajdi Hamza Al – Ghazzawi. There are a few main outcomes of this book:- To provide a realistic view of Hajj as it is today, with detailed explanations of all the rites.
- To provide Fiqh related issues about Hajj, Salah, and personal behavior according to the Qur’an and Sunnah, to enable you to obtain the “best value” for your time spent in the Holy Cities.
- To provide useful information and suggestions about planning for the journey, what do you expect and how to survive, so you can depart with full confidence.
-
This book has always provoked interest in all societies, even in secular ones like ours. From the dreams of the Prophet Joseph and Nebuchadrezzar down through the ages to our own time, there has been no community which has not regarded dreams as messages to be decoded so that their meaning can be understood and benefited from in the spiritual as well as the temporal domains. Islamic society is no exception to this rule and dreams have always constituted one of the elements which Muslims have used to regulate their lives. Indeed Islam has incorporated this in a practice of Istikhara, or “Seeking the best path to take,” which includes the believer hoping to see a response to his request for guidance in a dream. -
This work is a translation of Shaikh Abdul Aziz bin Baz`s book `Ad-Duroos Al-Muhimmah li-Ammatil-Ummah.` It contains concise lessons that explain the fundamental teachings of Islam. This book covers a wide range of basic information such as the meaning of Tawhid (Islamic monotheism), the categories and implications of Shirk (polytheism), the regulations of prayer, and Islamic morals and manners. As the title implies, these are truly essential lessons for everyone who is concerned with the correctness of his Islamic beliefs and acts of worship. -
Social contract defines the role of individual in the development of society. This book ‘Islamic Guidelines for Individual and Social Reforms’ throws light on the same. The writer, Shaikh Muhammad bin Jamil Zeno is originally from Syria, but for a long time he has been a teacher in Dar-ul-Hadith AlKhairiyah, Makkah Al-Mukarramah. He has written and compiled a range of books on numerous topics. He holds the honor to have a place in the rank of those authors of present time whose work has been widely accepted. His style and ability to express views in a delicate manner make him one of the most popular books in the Islamic world today. You will find this Islamic ebook one of the hottest in search world. -
The Bible is the basis for the teachings of Christianity, and the QurªGn is the main source of Islamic Religion and Law, this book compares Islam and Christianity according to a comparative study of the Bible and the Quran. Preface A religion should not be judged by the opinions and attitudes of its biased enemies. Neither should it be judged by the behavior of some of its nominal followers because there are bad people among every religious group and making a judgment based on those people is misleading as they may be violating their religion. A religion should rather be judged by its teachings as well as the effects of these teachings on its real followers. Since the Bible is the basis for the teachings of Christianity, and the Qur`an is the main source of Islamic Religion and Law, this book compares Islam and Christianity according to a comparative study of the Bible and the Qur`an. This approach ensures that the comparison is based on facts and not on prejudice or misunderstanding. It should be emphasized that when this book talks about Islam, it does not give exaggerated or insincere information to persuade the reader, but rather presents the real teachings of Islam. Everything mentioned in this book, about Islam, is supported by Verses from the Qur`an which was revealed about fourteen hundred years ago. Likewise, everything mentioned about Christianity is supported by verses from the Bible. -
Dr. Brown is a practicing ophthalmologist, a revert to Islam, and the author of several ground-breaking books of Islamic Dawa (i.e., invitation). His first book, The First and Final Commandment, is a comprehensive argument in support of the Islamic claim of continuity of revelation. This present book, Bearing True Witness, is designed to assist the new convert in navigating the more controversial issuesof their new, chosen religion of Islam. -
اسلام ایک مکمل طریقہ حیات ہے ۔ اسلام میں ہر شخص اور رشتے کے حقوق متعین کیے ہیں ۔ دارالسلام کی طرف سے پیش کردہ حقوق سیریز ایک نایاب پیشکش ہے جس میں آسان زبان اور سلیس انداز میں تمام حقوق بیان کر دیے گئے ہیں ۔ اس مکمل سیٹ میں حقوق اللہ، حقوق العباد، حقوق الوالدین، حقوق الزوجین اور حقوق الاولاد شامل ہیں۔ اس سیٹ میں یہ پانچ کتابیں موجود ہیں جو تمام حقوق تفصیلاً بیان کرتی ہیں۔ اس سیٹ کا مطالعہ ہر خاص و عام کے لیے نہایت مفید اور نفع بخش ثابت ہوگا۔ اللہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کے حقوق پورے کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ Islam is a complete way of life and it ordains the proper rights of every relationship of human society. In this complete set of Haqooq Series, you will receive separate books on Haqooq Allah, Haqooq ul ibaad, Haqooq ul Waldain, Haqooq ul Zaujain, and Haqooq Aulaad so that you can properly learn all the rights of this relationship and apply them to your real life. May Allah help us all in fulfilling our responsibilities and the other’s right. Ameen. -
There has always been a question in the minds of people about the existence of God. All major religions have believed in one god or another. Thus, believing in a supreme being that is omnipotent and omniscience is essential to the existence of mankind. This full-colored book tackles the issue of existence of God from a different perspective including starting off with how different people view God. It first categorizes the belief of the major religions into 5 types of religions. Then, it describes the concept of God for world`s several major religions including Hinduism, Sikhism, Judaism, and others. The book ends with a detailed analysis of concept of God in Islam and how it perfects the concept of God.