Home/Biography
  • Tajaliyat e Nabuwat New Edition

     2,000
    In this book, the events of the Prophet`s life, from the day he (Peace and Blessings of Allah be upon him) was born and even before that day for background information-until the day he (Peace and Blessings of Allah be upon him) died, have been recorded. Beyond enumerating the events of the Prophet`s life, lessons and morals from those events have been drawn to point out the significance of an event and the wisdom behind the Prophet`s actions or deeds, the Islamic ruling that is derived from a particular incident, and the impact that a given event should have on our character or choice of deeds is indicated.
  • ماضی قریب کے عظیم سیرت نگار مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی تصنیف لطیف ہے۔ آپ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ آپ کی کتاب ’’الرحیق المختوم‘‘ کو رابطہ عالمِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی انعامی مقابلہ سیرت نگاری میں اوّلیت کا شرف حاصل ہے۔ تجلیات نبوت، درأصل دینی مدارس، ہائی سکولوں کے طلبہ اور عامہ المسلمین کے استفادے کیلئے ایک متوسط بلکہ قدرےمختصر کتاب ہے۔ اس کتاب میں قابل مصنف کے اصولِ سیرت نگاری پر مرتب شرائط و ضوابط کو کما حقہ مدّ نظر رکھا ہے۔ سیرت کے تمام تر وقائع کو نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے اور واقعاتِ سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کیا ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصولِ دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری(1867۔1930ء) سیشن جج ریاست پٹیالہ (مشرقی پنجاب) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں۔زیرنظر کتاب ’’مہرنبوت ‘‘ قاضی مرحوم کی کتبِ سیرت میں سے ایک اہم کتاب جو اپنی افادیت او رجامعیت کے پیش نظر پاک وہند کے تعلیمی اداروں میں شامل نصاب ہے ۔’’مہر نبوت ‘‘ کہنے کو مختصرسی کتاب یعنی کتابچہ ہے ۔لیکن اس کوزے میں دریائے سیرت کوسمیٹ لیاگیا ہے ،یوں یہ سرورکائنات کی حیات طیبہ کا ایک بہترین گلدستہ ،ایجاز وجامعیت کا عمدہ نمونہ اور آنچہ بقامت کہتر،بہ قیمت بہتر ۔ کا صحیح مصداق ہے۔ دارالسلام نے ان دونوں کتابوں کو قاری کی آسانی کے لیے ملا کر شائع کیا ہے۔

  • Aftab-E-Nabovat Ki Sunehri Shuain

     2,320
    خدا تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور پوری دنیا میں آپ کو منفرد او رمعزز مقام عطا کیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کی ہمہ گیریت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ مسلمان تو مسلمان کفار بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اب تک بے شمار کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کےکسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔زیر مطالعہ کتاب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے چند پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کتب میں ایک شاندار اضافہ ہے کتاب میں جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آباؤ اجداد ،آپ کی ولادت ،بچپن اور پہلی ہجرت کو حسین پہرائے میں بیان کرنے کا شرف حاصل کیا گیاہے وہاں آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں پڑنے پر خواب غفلت سے جاگ کر دشمنان دین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنتے بھی دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ آپ اس کتاب میں امت کے فرعونوں کے انجام کار کی تصویر کشی ملاحظہ کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا جگر چبانے والی کو رحمت عالم کے روبروبھی دیکھیں گے کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ مردوں ،عورتوں اور بچوں کیلئے یکساں مفید ہے اور انداز اس قدر سادہ اور دلکش ہے کہ ایک دفعہ شروع کردو تو ختم کرنےسے پہلے اس سے نظر ہٹانے کو جی نہ چاہے۔
  • Qasis ul Anbiya (Local)

     2,320
    In this book, `Qasas-ul-Anbiya` the stories of the prophets have been compiled from `Al-Bidayah wan-Nihayah` (The Beginning and the End) which is a great work of the famous Muslim exegete and historian Ibn Kathir and has a prominent place in the Islamic literature. The stories of the prophets and all the events in their lives have been supported by the Qur`anic Verses and the Sunnah (traditions) of the Prophet (S). Wherever it was necessary, other sources have also been reported for the sake of historical accounts, but on such places a comparative study has been made to prove the authenticity of the sources. Ibn Kathir has reproduced the views and interpretations of all the great exegetes of the Qur`an of his time. The systemic narratives of the Stories of the Prophets have been written in chronological order which renders a historical style to the book.
  • ‘When the Moon Split’ is a beautiful account of the life and times of our Holy Prophet Muhammad (P.B.U.H) in which you will learn about how he got chosen by Allah S.W.T, how he responded to the call and how he (P.B.U.H) spread the message of Islam throughout the world while facing all the challenges and hardships along the way. حضرت محمد ﷺ کی زندگی ایک ایسا موضوع ہے جو ہر مسلمان کے دل کے نزدیک ہے اور ہر مسلمان یہی چاہتا ہے کہ وہ اپنے پیارے رسول ﷺ کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر سکے۔ زیرِ نظر کتاب میں نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ آپ ﷺ کی زندگی کے بارے میں قاری کو آگاہ کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ کیسے اُنکا کردار وحی سے پہلے بھی پاک صاف تھا اور کیسے اُنہوں نے وحی جیسی بڑی ذمہ داری کو احسن انداز سے نبھایا اور ہم تک اسلام کی روشنی پھیلائی۔ اللہ ہم سب کو آپ ﷺ کا حقیقی عشق عطا فرمائے اور اُنکی سنت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
  • New Revised Edition with full color pictures and Lessons & Morals at end of each section. The biography of the Prophet is a very noble and exalted subject by which Muslims learn about the rise of Islam, and how the Prophet Muhammad (S) was chosen by Allah to receive the divine revelation. You also learn about the hardships the Prophet and his Companions faced, and how they eventually succeeded with Allah`s help. So, it is necessary to study the Prophet`s life and follow it in all manners. We hope this study will help you to get the better understanding of the religion. In this sense, this is one of the best books which are meant to be read and read again.
  • سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری  امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مکمل تحقیق میں تشنگی باقی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا اور ایمان میں  اضافے کا باعث ہے۔ 

  • Sunehri Seerat

     3,500
    The biography of the Prophet Muhammad (Peace and Blessings of Allah be upon him) is a very noble and exalted subject by which Muslims learn about the rise of Islam, and how the Prophet Muhammad (Peace and Blessings of Allah be upon him) was chosen by Allah (SWT) to receive the divine revelation. You also learn about the hardships the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and his Companions faced, and how they eventually succeeded with Allah`s help. So, it is necessary to study the Prophet`s life and follow it in all manners. We hope this study will help you to get the better understanding of the religion. In this sense, this is one of the best books which are meant to be read and read again.
  • ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء  ہیں ۔جن کا مقام عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کےلیے انہیں مختلف علاقوں اورقوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔اور انہوں نے بھی تبلیغ دین اوراشاعتِ توحید کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے شب رروز انتھک محنت و کوشش کی اور عظیم قربانیاں پیش کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے بہت سی احادیث میں بھی انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قصص الانبیاء ‘‘  میں انبیاء کرام کےحالات کے لیے سب سے قرآنی آیات کو سامنے رکھا ہے اور۔ہر پیغمبر کےاحوال واقعات سے عبرت وموعظت کے جو پہلو نکلتے ہیں انہیں بطور خاص جگہ دی گئی ہے
  • Seerat Sayedna Ali Ibn Abi Taalib (R.A)

     3,520
    نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں۔ This book relates the life of the Leader of the Believers, `Ali, may Allah be pleased with him, from birth until his martyrdom. The book relates also with detail how he came to Islam and his most important actions in Makkah, his migration to Madinah, his life in Madinah, his campaigns and battles alongside the Messenger of Allah, his life during the era of Rightly Guided Caliphs and his swearing of allegiance and his period of Caliphate. It also discusses the internal problems that `Ali faced during his reign. It goes on to mention the events that led to the Battle of the Camel, and how all the parties involved are free from any fault. Afterwards, the events of the Battle of Siffeen are mentioned, along with the relationship between `Ali and Mu`aawiyah. The book sheds light on the fallacies that are held by some deviant groups about these events and their distortion of historical truths.
  • Seerat Khulfa E Rashideen (Complete Set)

     3,800
    This complete set of books is dedicated to the lives of the rightly guided caliphs. Each book is dedicated to the life, work, and teachings about one of the four caliphs. They are short, precise, to-the-point yet comprehensive in providing the authentic information and imparting the beautiful characters and personality of each caliph to the reader in a way that he/she will benefit a lot in his/her practical life. It is a beautiful gift to give anyone and also a must read for every one of us. Darulandlus Books Khulfa e Rashdeen.    حضرت محمد ﷺ کے تربیت یافتہ تمام صحابہ خصوصاً خلفائے راشدین ہمارے لیے ایک چمکتے ستارے کی مانند ہیں کہ اُنہوں مسلمانوں کے سنہرے دور کی بنیادیں ڈالیں اور یوں کڑوڑوں لوگوں تک اسلام کا پیغام پھیلایا۔ اسی لیے دارالسلام نے اللہ کے رسول ﷺ کے تمام صحابہ اور خصوصاً خلفائے راشدین کی سیرت عوام الناس تک پہنچانے کے لیے تگ و دو کی اور اُنکی زندگیوں پر مستند کتابیں شائع کیں۔ خلفائے راشدین کی سنہری زندگیوں پر مبنی کتابوں کا ایک بہترین مجموعہ سیرتِ خلفائے راشدین کے سیٹ کی صورت میں خصوصی قیمت پر آپکی خد مت میں پیش ہے تاکہ آپ با آسانی خلفائے راشدین کی تابندہ اور روشن زندگیوں سے اپنے ایمان کو روشن کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی تحفہ میں پیش کریں۔
  • ۔ سیدنا عثمان غنی صرف کاتب وحی ہی نہیں تھے بلکہ قرآن مجید آپ کے سینے میں محفوظ تھا۔ آیات قرآنی کے شان نزول سے خوب واقف تھے ۔ بطور تاجر دیانت و امانت آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ نرم خو تھے اور فکر آخرت ہر دم پیش نظر رکھتے تھے ۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے عثمان کی حیا سے فرشتے بھی شرماتے ہیں ، تبلیغ و اشاعت اسلام کے ليے فراخ دلی سے دولت صرف فرماتے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ اے عثمان اللہ تعالٰی تجھے خلافت کی قمیص پہنائیں گے ، جب منافق اسے اتارنے کی کوشش کریں تو اسے مت اتارنا یہاں تک کہ تم مجھے آملو۔ چنانچہ جس روز آپ کا محاصرہ کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ مجھ سے حضور نے عہد لیا تھا ( کہ منافق خلافت کی قمیص اتارنے کی کوشش کریں گے تم نہ اتارنا ) اس ليے میں اس پر قائم ہوں اور صبر کر رہا ہوں ۔ 35ھ میں ذی قعدہ کے پہلے عشرہ میں باغیوں نے سیدنا عثمان ذوالنورین کے گھر کا محاصرہ کیا اور آپ نے صبر اوراستقامت کا دامن نہیں چھوڑا، محاصرہ کے دوران آپ کا کھانا اور پانی بند کردیاگیا تقریبا چالیس روز بھوکے پیاسے82سالہ مظلوم مدینہ سیدنا عثمان کو جمعة المبارک 18ذو الحجہ کو انتہائی بے دردی کے ساتھ روزہ کی حالت میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوے شہید کردیا گیا۔سیدنا عمر فاروق کے بعد امت کی زمامِ اقتدار سنبھالی اور خلیفۂ ثالث مقرر ہوئے ۔ ان کا دورِ حکومت تاریخ اسلام کا ایک تابناک اور روشن باب ہے ۔ ان کے عہد زریں میں عظیم الشان فتوحات کی بدولت اسلامی سلطنت کی حدود اطراف ِ عالم تک پھیل گئیں اور انہوں نے اس دور کی بڑی بڑی حکومتیں روم ، فارس ، مصر کےبیشتر علاقوں میں پرچم اسلام بلند کرتے ہوئے عہد فاروقی کی عظمت وہیبت اور رعب ودبدبے کو برقرار رکھا اور باطل نظاموں کو ختم کر کے ایک مضبوط مستحکم اورعظیم الشان اسلامی مملکت کواستوار کیا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت عثمان ذوالنورین ‘‘عرب کےمایہ ناز مؤلف ومحقق دکتور علی محمد محمد صلابی کی خلیفۂ ثالث ، داماد رسول ، جامع قرآن ، پیکر حیا، سیدنا عثمان بن عفان کی سیرت پر مستند تصنیف ہے۔دکتور صلابی نے اس کتاب میں عہد عثمانی کےتمام واقعات کومستند حوالوں سے بیان کیا ہے اور ان کےہر پہلو کانہایت احتیاط سےجائزہ لیا ہے۔اس کتاب کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہےکہ اس میں عہد عثمانی کی نہایت اہم معلومات اجاگر کرنے والے 19 نادر نقشے شامل ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور یہ کتا ب مسلمانوں میں سیدنا عثمان جیسی صفات جلیلہ پیدا کرنے کاباعث بنے
  • صحابئہ کرامؓ کی زندگی اوران کی سوانح ميں ہمارےليےروشن مثاليں ہيں۔وہ چمکتےدمکتےستارےہيں جنہوں نےبراہ راست اللہ کےرسولﷺکےرخ انوارکی زيارت کاثرف حاصل کيا۔اںہوں ںےاللہ کےرسولﷺکی مجالست وصحبت کےمزےاٹھاۓ اور براہ راست آپ سےفيوض وبرکات حاصل کيں۔ان کا تزکيہ نفس کا ئنات کےامامﷺنے بنفس نفيس فرمايا۔ان کی زندگی ہمارےليےمشعل راہ ہے۔ہرصحابي کی زندگی بہت خوبصورباعث اقتداءاورروشن مثال ہے۔ان تاريخ سازمقدس شخصيات کی علمی اخلاقی،فقہی اورعسکری بصيرت سےآگہی کانورحاصل کرنےکےليےيہ انسائیکلوپیڈیا دارالسلام کےقارئین خدمت ميں پيش کياجارہاہے۔ہماری خواہش ہےکہ اس نورکوزندگی کی گزرگاہوں کےان تاريک  گوشوں تک پھيلادياجاۓجہاں اجالےکی اشدضرورت ہے۔
  • This is the fourth book in studying the reign of the Rightly Guided Caliphs. It relates the life of the Leader of the Believers, `Ali, may Allah be pleased with him, from birth until his martyrdom. The book relates with detail how he came to Islam and his most important actions in Makkah, his migration to Madinah, his life in Madinah, his campaigns and battles alongside the Messenger of Allah, his life during the era of Rightly Guided Caliphs and his swearing of allegiance and his period of Caliphate. It also discusses the internal problems that `Ali faced during his reign. It goes on to mention the events that led to the Battle of the Camel, and how all the parties involved are free from any fault. Afterwards, the events of the Battle of Siffeen are mentioned, along with the relationship between `Ali and Mu`aawiyah. The book sheds light on the fallacies that are held by some deviant groups about these events and their distortion of historical truths.
  • سیرت کے موضوع پر لکھی جانے والی ایک دلفریب کتاب۔ اس کتاب کے مطالعے سے آپ نہ صرف محبت رسول ﷺ میں اضافہ محسوس کرینگے بلکہ آپ ﷺ کی سنت کو اپنی زندگی میں جگہ بناتا بھی دیکھینگے۔ کتاب نہایت ہی آسان اسلوب اور دلکش انداز میں لکھی گئی ہے۔

  • Uswah Tul Alam

     4,820
    اقوام عالم کی تاریخ کا بیشتر حصہ ظلم وجبرکی گہری وتاریک رات پر مبنی ہے اوراس سیاہ تاریخ کے صفحات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ایک روشن اور سنہرا باب ہے ۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ انسانی زندگی کے بنجراور خشک صحرا میں ایک سرسبز درخت اورمیٹھے پانی کی بہتی ندی کی مانند ہے۔ چشمہ نبوت سے بہتی یہ ندی ہر شعبہ ہائے زندگی(انفرادی، اجتماعی، گھریلو، کاروباری، ذاتی، پروفیشنل) سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی نہ صرف پیاس بھجاتی ہے بلکہ انسانی زندگی کوایک نئی روح بخشتی ہے۔ زیر نظر کتاب عرب دنیا کے مشہور مصنف ڈاکٹر عائض القرنی کی زندگی کی تیس سالہ محنت کا نچوڑ ہے جس میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ مبارکہ کو جدید عالم کے تمام تر چیلنجز کے لئے ایک نسخہ کیما کے طورپر پیش کریں۔ زیر نظر کتاب آپ کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ضبط نفس، ایثاروقربانی، سخاوت وہمدردی اور خود احتسابی کی عملی تصویر پیش کرے گی۔ کہ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے اپنی محبت وعقیدت کی مثال قائم کی۔ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم امن عالم ، اتحاد، محبت، ہمدردی اور خوشحالی کا عالمی سفیر بن کر ابھرے۔ زیر نظر کتاب زندگی کے تمام شعبوں سربراہان مملکت، عوام الناس،امیر،غریب کے لیے ہر ایک لئے رہنما ہے۔ تمام بنی نوع انسان کے لئے سیرت کا وہ روحانی پیغام جس کا خطاب نہ تو مخصوص لوگوں سے ہے اور نہ کسی خاص وقت کےلئے بلکہ قیات تک آنے والےہر انسان کے لئے اتنا ہی مفید ہے جتنا پہلے سب سے پہلے مسلمان کے لئے تھا۔ زیر نظر کتاب میں آپ کے تعارف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار ان پہلووں سے ہوگا جن کے ذریعے آپ اپنی ذاتی زندگی کے کردار کو ایک نیا وجود،پاکیزگی اورجلا بخش سکتے ہیں۔ 1 - اسوۃ عالم یہ کتاب مصنف کے سالہا سال مطالعہ کا نچوڑ ہے۔ 2 - یہ کتاب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مصنف کی رسول اللہ ﷺ کی ذات سے محبت اور وابستگی کس قدر گہری ہے 3 - یہ کتاب ہمارے دلوں کے اندر بھی سیرت سے محبت اورلگن کی شمع روشن کرتی ہے۔ 4 - یہ کتاب ہمیں کامیابی ابدی زندگی اور دائمی راحت کی راہ دکھاتی ہے۔ 5 - یہ کتاب سیرت کے موضوع پر ایک نادر اور اچھوتی کتاب ہے۔ یہ کتاب آپ کی زندگی بدل دے گی اور اسے پڑھنے والا دائی مسرتوں اور کامیابیوں حامل بن جائے گا۔ان شاءاللہ
  • آج کے اس پُر فتن دور میں جبکہ نوجوان نسل بتدریج اسلام سے دور ہو رہی ہے، اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی سیرت پڑھائیں، نوجوان نسل کو بتائیں کہ ان کے اخلاق و کردار کیسے تھے اور انھوں نے اسلام کے لیے کتنی قربانیاں پیش کیں۔ `رجالِ قران` کے فاضل مؤلف ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ کا اسلوب بیان بڑا عمدہ ہے۔ انھوں نے بلکل کہانی کے انداز مین ان صحابہ کرام کی سیرت اس کتاب میں بیان کی ہے جن کے بارے میں قران کریم میں آیات نازل ہوئی ہیں۔ انھوں نے اس کتاب میں صحابہ کرام ہی نہیں بلکہ ان کفار اور منافقین کے بارے میں بھی پوری تفصیل کے ساتھ لکھا ہے جن کے بارے میں قران نازل ہوا، کتاب میں موجود واقعات تاریخ کی مستند کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ ان واقعات اور صحابہ کرام کی مبارک زندگیوں میں ہمارے لیے دروس موجود ہیں۔

  • نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں۔ The life of Abu Bakr As Siddique (May Allah be pleased with him) offers a blueprint to successful life to those Muslims as well as non-muslims who are searching for the truth. This book provides detailed and insightful glimpses into the extraordinary life of the first Caliph of the Muslims Abu Bakr As-Siddeeq (May Allah be pleased with him) and his massive contribution to all of humanity. He was a truly a man for all ages. This compilation has specifically been made for the Muslim Youth, who need to learn about the sacred personalities and their success stories. Indeed, this is the best way to teach core values of an ideal Islamic life and help youth understand their religion.
  • عالم اسلام کے معروف اور مایہ ناز سیرت نگار دکتور علی محمد محمد الصلابی نے زیرِ نظر کتاب میں حضرت عمر فاروق ؒ کی سیرت کو نہایت ہی خوب سیرت پیرائے میں بیان کیا ہے اور ساتھ ہی اُس سنہرے دور کا نقشہ بھی کھینچہ ہے جس میں حضرت عمر نے اسلام کی بہترین خدمت کی۔ We are living in tumultuous times, but they are no less tumultuous than the era of Caliph `Omar Ibn al-Khattab (May Allah be pleased with him), whose life began in Jahiliyah and ended in the Golden Age of Islam. We can learn much from the history of this second caliph of Islam, who was faced with unprecedented challenges but met them successfully within the framework of shari`a and in accordance with the true spirit of Islam. For those who would be leaders, this book offers the model of an ideal Muslim leader, one who felt responsible before Allah for the well-being of all those under his rile, including his troops, women, infants, non-Muslims, and even animals. Caliph Omar was a `hands-on` leader who kept himself informed and consulted scholars and experts before every major decision. For the rest of us, this book offers a window into an exciting and important period of Islamic history, and it also reminds of an important lesson, that our strength comes not from wealth or money or status, but from our submission to Allah and our commitment to the path of Islam.

  • This book describes, among other things, the principles upon which `Umar ibn al-Khattaab (Radi Allah Anh) governed the Muslims during his caliphate; among those principles were mutual consultation, justice, equality among people, and honoring of freedoms. With the turn of every page, the reader will come to appreciate the fact that `Omar (R) was exceptional in his Faith, distinguished in his knowledge, profoundly wise in his thinking, remarkable in his eloquence, noble in his manners and great in the contributions he made to this Nation. We are living in tumultuous times, but they are no less tumultuous than the era of Khalifah `Omar Ibn al-Khatab (Umer/Omer bin Alkhataab), whose life began in Jahiliyah and ended in the Golden Age of Islam. We can learn much from the history of this second caliph of Islam, who was faced with unprecedented challenges but met them successfully within the framework of shari`ah and in accordance with the true spirit of Islam. For those who would be leaders, this book offers the model of an ideal Muslim leader, one who felt responsible before Allah for the well-being of all those under his rile, including his troops, women, infants, non-Muslims, and even animals. Caliph Omar was a `hands-on` leader who kept himself informed and consulted scholars and experts before every major decision. For the rest of us, this book offers a window into an exciting and important period of Islamic history, and it also reminds of an important lesson, that our strength comes not from wealth or money or status, but from our submission to Allah and our commitment to the path of Islam.
  • Atlas Seerat Nabvi (PBUH)

     8,820
    پیغمبر آخرالزماں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت تو قیامت تک کے تمام انسانوں کے لیے ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جزیرۃ العرب میں پیدا ہوئے۔مکہ مکرمہ میں پرورش پائی اور 53برس تک یہیں رہے بعد ازاں مدینہ منورہ کی جانب ہجرت فرمائی اور عمر عزیز کے 10 سال یہاں بسر کیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عرصے میں سفر بھیکیے،صفر میں بھی رہے،حالت امن  میں بھی دن گزارے اور حالت جنگ میں بھی شب وروز بسر ہوئے۔اس تمام شرگزشت اور ریکارڈ کو سیرت نبوی علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کا نام دیا جاتا ہے۔مختلف زبانوں میں سیرت نبوی پر بے شمار کتابیں موجود ہیں جو قارئین کے مطالعے میں رہتی ہیں تاہم ان میں ایک تشنگی کا احساس رہتا ہے کہ مقامات واماکن کا نقشہ کتابوں میں نہیں ہوتا جس سے جگہوں کا صحیح تعارف نہیں ہو پاتا۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر شوقی ابو خلیل نے زیر نظر اٹلس مرتب کی ہے  جس میں سیرت کی وضاحت نقشوں سے کی گئی ہے ۔ان نقشوں میں تمام متعلقہ مقامات ،شہروں اور ان اطراف واکناف کی تفصیل سے جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تشریف فرمانی سے رونق بخشی یا جن کی طرف آپ نے قصدفرمایا۔اصل کتاب عربی میں تھی،جسے معروف اشاعتی ادارے دارالسلام نے اردو قالب میں ڈھال کر اردو دان طبقے کے لیے بھی اس سے استفادہ کو آسان کر دیا ہے۔امید قارئین کے لیے یہ کتاب دلچسپ معلومات کا ذریعہ ہو گی
  • Atlas Seerah Ar Rasool (P.B.U.H)

     9,820
    یہ کتاب حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ کے ساتھ ساتھ اُن جگاؤن کا بھی احاطہ کرتی ہے جہاں آپ ﷺ نے اپنے قدم مبارک رکھے، جہاں آپ ﷺ نے جنگیں لڑیں اور جہاں آپ ﷺ نے احکامات جاری فرمائے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری میں  محبت رسول ﷺ کی سچی لگن پیدا ہوگی۔ This book rounds up a series of atlases, written and compiled by the author in the same pattern. It reviews the biography of the Prophet (PBUH) and tracks the places he honored by his visits, the battles he fought, and the expeditions and envoys he directed. The Book presents all the required maps, illustrations, drawings and pictures. B Briefings and Excerpts have been added to the pictures and drawings for better understanding, benefit, and satisfaction of the readers.
  • In this book, the events of the Prophet`s life, from the day he (Peace and Blessings of Allah be upon him) was born and even before that day for background information-until the day he (Peace and Blessings of Allah be upon him) died, have been recorded. Beyond enumerating the events of the Prophet`s life, lessons and morals from those events have been drawn to point out the significance of an event and the wisdom behind the Prophet`s actions or deeds, the Islamic ruling that is derived from a particular incident, and the impact that a given event should have on our character or choice of deeds is indicated.
  • یہ سیرت انسائیکلو پیڈیا اس میں آپ عرب بلخصوس مکہ و مدینہ کی مستند تاریخ اور جغرافیہ ملاحظہ کریں گے، اہل عرب کی بود و باش اور ثقافت و تہذیب سے آشنا ہوں گے۔ عاد، ثمود، جرہم، طسم و جدیس جیسی مبغوض قوموں کی تباہی میں ہمارے لیے کیسے کیسے اسباق اور عبرتیں موجود ہیں؟ ان کا کامل مشاہدہ پائیں گے۔ ۔۔۔۔ اسی طرح آپ پر یہ حقیقت روشن ہوگی کے سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ نے کفر، شرک، اصنام اور اوہام کے کس قدر تاریک ظلمت زار میں کتنی دانائی اور دلیری سے اسلام کی فطری اور عالم گیر صداقت پیش کی۔

Title

Go to Top