Home/Prayer
  • Rabbi Zidni Ilma

     420
    The book as the Title suggests has all duas and ahadith relating to increasing knowledge. An excellent source to know the importance and reward of learning Deen with reference to authentic ahadith. By Al-Huda Publications.
  • Sahih Namaz E Nabvi Mujalid

     1,200
    زیرِنظر کتاب` صیحح نمازِنبوی` اس میں نماز کے جملہ مسائل اور اس کی جزئیات کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے،بعض مختلف فیہ مسائل،جو اختلاف کی نذر ہو گئے ہیں اور اکثر لوگ ان پر عمل کرنے سے محروم ہیں،ان تمام اختلافی مسائل میں سے اصح ترین اور راجح مسئلہ کے اثبات کے لیے مستند دلائل ذکر کیے گیے ہیں اور مسائل کی وضاحت کے لیے سنجیدہ الفاظ،مثبت اندازِفکر اور عام فہم اسلوب اپنایا گیا ہے اور مشکل اصطلاحات کے استعمال اور پچیدہ تعبیرات کے بیان سے اجتناب کیا گیا ہے۔
  • Salat Ul Momin

     130

    زیرِنظر کتابچہ نماز کی اہمیت وافادیت پر مختصرمگر جامع کتابچہ ہے۔ نماز دین کا اہم ترین رکن ہے،دین اسلام میں نماز کی اہمیت وافادیت اور فضیلت کے پیشِ نظر نبیِ کریم اس کی تعلیم وتعلم پر خاص توجہ دیتے تھے اور بچوں کے لیے نماز کی تلقین پر بہت زور دیتے

  • Salat Ul Muslim

     150

    زیرِنظر کتابچے میں صیحح اور ثابت شدہ مسائل کو باحوالہ بیان کیا ہے اور غیر ثابت شدہ مگر مروجہ امور کی نشاندہی کی ہے۔عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ سجدہ تو اللہ کو کرنا ہے چنانچہ جس طرح بھی پڑھ لی جائے ٹھیک ہے،مصنف نے ان مسائل کی نشاندہی کی ہے

  • Sunehri Duain (Imported)

     480
    دعائیں کیا ہیں؟ دراصل التجائیں ہیں جو انسان اپنے رب کے حضور پیش کرتا ہے۔مشکل ترین اوقات میںبے اختیار اس کی زبان سے ’’یا اللہ‘‘ نکلتا ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کوحکم دیا ہے کہ اس کو پکاریں، وہ ان کی دعائوں کو قبول کے گا۔اگر آپ نبی کریمﷺ کے صبح و شام کے معمولات کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر مرحلے پر آپ نے اپنے رب سے دعا مانگی۔ ان دعائوں میں یا تو آپ نے اپنے رب سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں طلب کیں، یا نقصان دہ امور سے اس کی پناہ مانگی، یا اس کی تسبیح و تعریف کی اور اس کا شکر ادا کیا اور پھراپنے صحابہ کرام کو بھی اپنے رب سے تعلق پیدا کرنے کا حکم دیا اور انہیں کثرت سے دعائیں مانگنے کی تلقین فرمائی۔ اس کتاب میں روز مرہ کی صرف اہم دعائیں ذکر کی گئی ہیں جن سے عام آدمی کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس کتاب سے مدد لیں اور اپنے رب سے مانگیں خوب مانگیں، ہر روز مانگیں، ہر وقت مانگیں۔ آپ خشوع وخضوع سے،گڑگڑا کر،دل کی توجہ سے دعا کریں گے تو آپ زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ 

Title

Go to Top