-
Seeking knowledge is a duty upon every Muslim, male or female. The type of knowledge that each individual must learn varies according to the needs. Women also need knowledge to fulfill their duties in accordance with the teachings of Islam, but they find it difficult to seek the knowledge because of moral conditions and modesty restrictions. This book is published for the same purpose of providing knowledge to women as regards matters of faith, acts of worship, details about purification, problems of marriage and divorce and other important issues that relate to women. -
This beautiful book contains questions and answers about the lives of the Mothers of Faithful Believers (Ummahaatu’l Mu’minin -The Blessed Wives of the Beloved Holy Prophet Muhammad, peace be upon him). Question and answer is an effective method of teaching. It has been recognized since long ago, and even Prophet Muhammad (Sallallahu alaihi Wa Sallam) has adopted it to teach his Companions A Muslim reader who wishes to learn & check his knowledge about his own religion, without the labor of formal learning and research, can confidently make use of such a collection of questions and answers as this. -
Women face a lot of special problems regarding their menses, postpartum bleeding, istihada, hijab, mixing with men, rights & duties with respect to their husband, husband`s household, children, inheritance, marriage, divorce, etc. More than 350 of such problems & issues have been answered in this book i.e. `Islamic Fatwa Regarding Women` by Grand Mufti of Saudi Arabia Sheikh Ibn Baz, and the eminent scholars like Sheikh Ibn Uthaimin, Sheikh Ibn Jibreen and others. -
the birth of a human being is a most amazing phenomenon. The physical cycles that the body of a woman must endure in order to maintain this act of creations should be respected to the highest degree Allah mentions that our mothers have born us with difficulty and struggle and because of this are due the highest respect. One among many of the difficulties that woman must brave, are the doubts that these conditions present to the correct observance of her religion. How is her fasting affected, how are her prayers affected, how is her ability to pursue her studies affected, and how and how are her conjugal relations affected by her ever-changing physical conditions in relations to her role as the sole vessel of the birth of man. A really valuable publications by Darussalam for all the Muslim woman to study. -
A comparison between Veiling and Unveiling by Darussalam is a book for the Muslim women. It’s written by Halah Bint Abdullah and its introduction is written by Sheikh Abdullah Ahmed Al Swailem. By featuring verses from the Quran and authentic Ahadith of Prophet Muhammad (peace be upon him) the book outlines a detailed comparison of a woman in Hijab and one without. It also encourages Muslim women to cover themselves properly and explains the importance of modesty. -
Mingling Between Men and Women is Prohibited is a booklet published by Darussalam that touches the matter of segregation of genders in Islam. It asserts that prohibition of intermingling between men and women is not a matter of controversy and calls it the distinguishing feature of Islamic culture. The book supports its claims from the verses of the Noble Quran and sayings of Prophet Muhammad (PBUH). -
This book guides his readers to pronunciation the Arabic alphabet from their correct point of articulations’. It also guides them to recite the Holy Qur’an according to the laws and principles of the art of recitation and intonation. The correct pronunciation of the Arabic words and alphabet was difficult to some extent for the people living in the West as compared to those of East, so they need some more efforts to solve this problem and make it easy for them. By the grace of Allah Almighty, this book will do the job successfully and in a very convenient way. -
The 30th part of the Holy Quran, commonly known as Juz Amma, is of prime importance for the students of the Holy Quran. Tafsir Ibn Kathir is also a widely read and authentic explanation of the Holy Quran. Darussalam has presented this combination in front of you by compiling the explanation of Ibn Kathir for the 30th part of the Holy Quran in English so that you can better understand the Quran to develop an even deeper bond with Allah S.W.T -
The Noble Qur’an is a کلام اللہ (Kalam Allah), the eternal message, preserved forever, for all humanity. Allah’s Word was revealed, for the last time, to the final Messenger, the Prophet Muhammad (PBUH). Within two centuries of the founding of Islamic state, Muslims had spread the Message of Din Al- Haq east to the border of China and west to Spain and the shores of Atlantic. The secret of chines papermaking, first passed on the Muslims in Baghdad, created an ‘Information explosion’ that reverberated throughout Dar Al-Islam. Inexpensive paper permitted the dissemination of kalam Allah and eventually, the transcription of hundreds of thousands of Ahadith. The Islamic world soon developed a creative and literate culture of high civilization. This story chronicles the nine hundred yearlong odysseys of a beautiful handwritten Qur’an produced in Cordoba in the 11th century. The plight of the Moriscos(Arabic Al- Muriskiyyun), the last Muslims of Al- Andalus, becomes an integral part of the amazing story of well-traveled Qur’an.
-
اس وقت آپ کے سامنے صحاح ستہ کی آخری کتاب ’سنن ابن ماجہ‘ کا سلیس اور رواں اردو ترجمہ ہے۔ صحاح ستہ میں سے بخاری و مسلم کی تمام احادیث کی صحت پر محدثین متفق ہیں لیکن بقیہ چار کتب ایسی ہیں جن میں صحیح احادیث کے ساتھ ساتھ ضعیف احادیث بھی شامل ہیں۔سنن ابن ماجہ کو پانچویں صدی ہجری کے آخر میں کتب ستہ میں شمار کیا جانے لگا۔اس کے بعد ہر دور میں یہ کتاب اپنی حیثیت منواتی گئی ۔ صحت و قوت کے لحاظ سے صحیح ابن حبان، سنن دار قطنی اور دوسری کئی کتب سنن ابن ماجہ سے برتر تھیں لیکن ان کتب کو وہ پذیرائی اور قبول عام حاصل نہ ہوسکا جو سنن ابن ماجہ کو حاصل ہوا۔’سنن ابن ماجہ‘ کا اسلوب نہایت شاندار ہے اور تراجم ابواب کی احادیث کی مطابقت نہایت واضح ہے۔ کتاب مختصر ہونے کے باوجود احکام و مسائل میں نہایت جامع ہے۔ امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں 482 ایسی صحیح احادیث کا اضافہ کیا ہے جو باقی کتب خمسہ میں نہیں ہیں۔ ’سنن ابن ماجہ‘ کی اسی اہمیت کےپیش نظر مولانا عطاء اللہ ساجد نے افادہ عام کے لیے اسے اردو میں منتقل کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ مولانا نے کتاب کا عمدہ ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر حدیث سے ثابت ہونے والے فوائد کا بھی متصل تذکرہ کیا ہے۔ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی نظر ثانی اور تصحیح و اضافات نے کتاب کی افادیت کو بڑھا دیا ہے۔ تخریج و تحقیق کے لیے حافظ زبیر علی زئی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں انہوں نے ہر حدیث پر اپنی تحقیق کے مطابق حکم لگایا ہے کہ وہ صحیح، حسن یا ضعیف ہے۔ -
تفسیر کلمتہ القران جدید اسلوب میں تلاوت کے دوران قران کے مشکل الفاظ کے معانی اور مفاہیم سمجھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ قران پاک ہر مسلمان کے لیے رشد و ہدایت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ قران الکریم اپنے بندوں کے نام رب تعالیٰ کا بھیجا ہوا پیغام ہے لہٰذہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اس پیغام کو سمجھنے کی اور اُس پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرے۔ ایک مسلمان کو اس کوشش میں آسانی پہنچانے اور کامیابی دلانے کے لیے تفسیر کلمۃالقران ایک بہترین تحفہ ہے۔
-
Human being is weak in nature. This lack of control on his desires makes him commit sins. The solution is to repent and ask Allah for forgiveness never to return to the path of darkness. In this way, Allah forgives his creation. Devil is the enemy of humans. He keeps provoking and tempting humans to commit sins and convinces them to not ask Allah for forgiveness and then comes a time when door of forgiveness closes and the man leaves for the eternal world. This book highlights such tactics that devil practices to lead a person astray and away from righteous path. -
یدا ئش کے بعد بچے کا اچھا سا نام رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔بیٹے یا بیٹی کی خوشخبری کے بعد نو مولود کا بہترین نام رکھنا بارگاہ الٰہی میں اظہار تشکر کا ایک انداز بھی ہے۔ لیکن لوگ اپنے بچوں کے نام رکھتے وقت الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور اکثر سنے سنائے ایسے نام رکھ دیتے ہیں، جو سراسر شر ک پر مبنی ہوتے ہیں ۔حالانکہ اولاد کے اچھے اچھے نام ر کھنے کی شریعت میں بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔ ناموں کے انتخاب اوروالدین کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے زیر نظر کتاب بہت اہم ہے۔ جس کی مدد سےبچوں کے اچھے اچھے نام رکھے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ اچھے نام سےبچے کی شخصیت پراچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کتاب میں نومولود کے متعلق عمومی احکام ومسائل،نام او رکنیت رکھنے کے احکام بیان کرنے کے بعد مختلف زبانوں کے 2735 نام اور ان کے معانی کو بیان کیا گیا ہے۔ اللہ اہل اسلام کو اس کتاب سے مستفید ہونےکی توفیق عطا فرمائے -
سلام مسلمانوں سے صرف دو باتوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ پہلی یہ کہ اس کے دل کا یقین ٹھیک ہو، یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو اپنا معبود، مسجود، مقصود، مشکل کشا اور حاجت روا نہ مانے۔ اور دوسری بات یہ کہ اس کی پوری زندگی حسن عمل کی آئینہ دار ہو، یعنی وہ ہر قسم کے شرک و بدعت سے بلکل پاک ہو، اور اُس کے ہر کام اور اقدام میں سنت رسول اللہ ﷺ کا نو چمک رہا ہو۔ امام ابن تیمیہ اسلام کی ان مایہ ناز ہستیوں میں سے ایک ہیں جو ہمارے دین ، ہمارے علوم، ہماری تہذیب اور ہماری تاریخ کا وقار اور اعتبار تھے۔ انہوں نے ایک طرف تاتا ریوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور دوسری طرف اپنے علوم عالیہ سے مسلمانوں کی فکری صحت و سلامتی کا عظیم الشان کام انجام دیا اور طرح طرح کی فکری گمراہیوں اور بدعتوں کا سدِ باب کیا۔ امام موصوف کی معروف کتاب `اقتضاع الصراط المستقیم` ان کی انھی نادر خوبیوں کا مرقع ہے۔ یہ کتاب ایک طرف اللہ کی ذات عالی پر ایمان کو مضبوط بناتی ہے اور دوسری طرف مسلمانوں کو ہر قسم کی فکری لغزشوں اور عملی گمراہیوں سے خبردار کر کے ان پر قران و سنت کی راہ روشن کردیتی ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر `دارالسلام` اسے اُردو کے قالب میں `فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے` کے عنوان سے پیش کر رہا ہے۔ زندگی کو صحیح معنوں میں اسلام کے مطابق بنانے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے۔
-
یقیناً قیامت بہت بڑی حقیقت ہے جو ارشاد ربانی کے مطابق واقع ہو کر رہے گی۔ اس دن سب انسان دوبارہ زندہ کردیئے جائیں گے۔ پھر سب کشاں کشاں آئیں گے اور حشر کے ہجوم و ہیجان میں اپنے اپنے اعمال کا حساب دیں گے۔ زیرِ نظر کتاب اسی حقیقت عظمیٰ کی یاد دہانی اور فکر آخرت کے لیے لکھی گئی ہے اس میں قران کریم اور احادیث رسول ﷺ کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ قیامت کا دن کیسا ہوگا؟ اس دن کتنی زبردست وحشت، گھبراہٹ اور ہولناکی چھائی ہوئی ہوگی؟ لوگ پلِ صراط سے کس طرح گزریں گے۔ جنتی لوگ کتنے خوش و خرم ہوں گے اور کافروں ، مشرکوں اور بدکاروں کا کیا انجام ہوگا۔ اس کتاب میں قیامت کے دن رسوائی سے بچنے اور جنت میں جانے کے آسان طریقے بتائے گئے ہیں۔ ہر مسلمان بہن بھائی کو اپنی آخرت سنوارنے کے لیے اس کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
-
قران کریم میں جن حیوانات، نباتات، جمادات اور چرند پرند کا تذکرہ آیا ہے اُن میں سے مکھی کے بارے میں `عزم` کے عنوان سے یہ کتاب انھی چیزوں کے تعارف کی ایک آگہی بخش کڑی ہے۔ دارالسلام نے دلربا مطبوعات کا یہ سلسلہ طلبہ و طالبات کی خُفتہ صلاحیتوں کو بیدار کر کے انھیں علم و تحقیق کی راہ پر لگانے کے لیے جاری کیا ہے۔ یہ اور اس سلسلے کی دوسری دلآویز کتابیں اپنے نو نہالوں کو بطور تحفہ پیش کیجیے۔ اچھی سیرت سازی اور عمدہ ذہنی تربیت کے لیے، یہ بہترین تحفہ ہے۔ -
کسی بھی انسان کی شخصیت ہی ہے جو کسی دوسرے انسان کو اُسکے اچھے یا بُرے ہونے کا پتا دیتی ہے۔ موجودہ دور میں شخصیت کو بطور مکمل موضوع کے پڑھا اور پڑھایا جاتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں شخصیت سازی کے ان تمام سنہرے اصولوں سے قاری کو روشناس کراگیا ہے جنہیں اپنا کر وہ نہ صرف اپنی شخصیت کو خوشگوار بنائیگا بلکہ اپنی زندگی میں بھی خوبصورت تبدیلی کا تجربہ کر پائیگا۔ اس کتاب کا مطالعہ تمام عمر کے مسلمانوں اور بلخصوص نوجوان مسلماموں کے لیے بے حد مفید ہے۔ -
یہ ایسی دو صاحبِ ایمان خواتین کی کاوش ہے، جو دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک میں پیدا ہوئیں، وہیں بڑھی پلیں اور مروّجہ تعلیمی نظام سے مستفید ہوئیں۔ انھوں نے اپنے گردوپیش کے حالات بچشم خود دیکھے، نہایت قریب سے انھیں محسوس کیا اور ان عورتوں کو بھی دیکھا جنہیں بظاہر بڑی `آزادیاں` حاصل ہیں۔ مگر یہ سب کچھ آزادیوں کے نام پردیا گیا ایک دھوکہ ہے۔ مرد شادی تو ایک ہی کرتا ہے، مگر معاشرتی اسقام اور دانستہ کھلے چھوڑے گئے چور دروازوں سے اپنی ہوسناکیوں کی تسکین کرتا رہتا ہے۔ اسلام اور مثالی اسلامی معاشرہ چونکہ کوئی چور دروازہ نہیں چھوڑتا، اور حدود کو پھلانگنے والوں کے لیے حد اور تعزیزر کا اپنا نظام رکھتا ہے، اس لیے اس نے مرد کے ذوقِ تنّوع اور دیگر حقیقی ضرورتوں کو درونِ خانہ ہی پوری کرنے کا بندوبست کیا ہے، اسی کو تعدّ اد ازواج سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ مگر ایک بیوی بلعموم دوسری بیوی کو برداشت نہیں کرتی، اسے سوکن قرار دے کر اپنی روایتی حریف سمجھتی ہے۔ مصنفات کتاب ہذا نے سوکن کے مروّجہ مفہوم کے حوالے سے پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور کی ہیں اور اس تجربے میں سے بسلامت گزر کر ثابت کر دکھایا ہے کہ اسلام نے جب تعدّ اد ازواج کی اجازت دی ہے تو اس نے اس سے عہدہ برآ ہونے کی تدابیر بھی بتائی ہیں۔ وہ تدابیر کیا ہیں؟ اس سے آگہی کے لیے ان خواتین کی اس کاوش سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔ اُمید ہے کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں اس کو نہایت دلچسپ کتاب پائیں گی۔ -
ہماری زمین نظام ِ شمسی کا ایک ادنٰی حصہ ہے جبکہ سورج اس نظام کا مرکزی ستارہ ہے۔ یہ عظیم کُرہ روشنی اور گرمی کا بہت بڑا ما خذ ہے جس کے گرد زمین اور چان سمیت کئی سیارے محوِ گردش ہیں۔ سورج کی بناوٹ کے جو عناصر دریافت ہوئے ہیں، وہ سارے عناصر زمین پر بھی پائے جاتے ہیں۔ سورج میں بڑی تیز روشنی اور حرارت دینے والی گیسیں ہر آن جلتی رہتی ہیں۔ یہ اور اس قسم کے دوسرے اہم سائنسی حقائق اس کتاب میں وحی کی روشنی اور کہانی کے دلکش پیرائے میں بتائے گئے ہیں۔ یوں طلبہ کے لیے یہ کتاب ضروری سائنسی اور دینی معلومات کابڑا خوبصورت مجموعہ ہے۔ اس کے مطالعے سے دل و دماغ میں یہ اعلیٰ حقیقت پتھر پر لکیر کی طرح نقش ہوجاتی ہے کہ جس خالق و مالک نے سورج اور کائنات کے جملہ مظاہر پیدا کیے ہیں، وہ زبردست حکمت، قوت اور انتہائی اعلیٰ انتظامی قدرتوں کا مالک ہے۔ ذرے ذرے پر اسی کاقبضہ ہے۔ اس لیے ہمیں صرف اسی کی بندگی کرنی چاہیے۔ -
نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں۔ The life of Abu Bakr As Siddique (May Allah be pleased with him) offers a blueprint to successful life to those Muslims as well as non-muslims who are searching for the truth. This book provides detailed and insightful glimpses into the extraordinary life of the first Caliph of the Muslims Abu Bakr As-Siddeeq (May Allah be pleased with him) and his massive contribution to all of humanity. He was a truly a man for all ages. This compilation has specifically been made for the Muslim Youth, who need to learn about the sacred personalities and their success stories. Indeed, this is the best way to teach core values of an ideal Islamic life and help youth understand their religion. -
خواب خصالِ انسانی کاحصہ ہیں ہر انسان زندگی میں اس سے دوچار ہوتا ہے کبھی اسے اچھے اور کبھی بڑے خوف ناک خواب دکھائی دیتے ہیں ۔ جب آدمی اچھے خواب دیکھتا ہے تو اس بات کی تڑپ ہوتی ہے کہ خواب میں اسے کیا اشارہ فرماتی ہیں کہ پہلے پہلے جس کے ساتھ رسول اللہ ﷺ پر وحی کی ابتدا کی گئی وہ نیند میں خواب تھے آپ جوبھی خواب دیکھتے اس کی تعبیر صج کے پھوٹنےکی مانند بالکل آشکارہوجاتی ‘‘اور نبی ﷺنے فرمایا ’’نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیسویں حصے میں سے ہے ‘‘ فرمان نبوی ﷺ کے مطابق جب قیامت قریب آجائےگی تو مسلمان کا کوئی خواب غلط ثابت نہیں ہوگا۔ ان میں سے سب سےسچے خواب دیکھنے والا وہ شخص ہوگا جو سب سےزیادہ سچ بولتا ہوگا۔ مسنداحمد میں ہے آپ ﷺ نےفرمایا کہ میرے بعدصرف مبشّرات باقی رہ جائیں گی۔صحابہ نےعرض کی: اے اللہ کے رسول ! مبشرات کیا ہیں تو آپﷺ نےفرمایا: اچھا خواب جومسلمان دیکھتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نماز فجر کےبعد صحابہ کرام کے خواب سنتے اوران کی تعبیر فرماتے۔ سیدنا یوسف کا خواب اوراس کی تعبیر اوران کی خوابوں کی تعبیر سیکھنے کےمتعلق دعا کا ذکر اللہ تعالیٰ نےقرآن مجیدمیں کیا ہے۔خوابوں کی تعبیر ،احکام او راقسام کے حوالوں سے احادیث میں تفصیل موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خوابوں کی تعبیریں‘‘ آٹھویں صدی ہجری کے مایۂ ناز عالم امام محمد بن عبد اللہ بن راشد کی شاہکار کتاب ’’المرتبۃ العلیا فی تعبیر الرؤیا‘‘ کا اردوترجمہ ہے۔ خواب کیا ہے؟ اس کی کتنی اقسام ہیں؟ خواب آئے تو کیاکرناچاہیے؟ اورعلم تعبیر کیا ہے؟ اوریہ کس قدر وسیع علم ہے ؟مذکورہ تما م بحثیں کتاب ہذا میں موجود ہیں۔ یہ کتاب جہاں خواب دیکھنے والوں کے لیے عمدہ کاوش ہے وہاں علم تعبیر کاشغف رکھنے والوں کےلیے بھی ایک گراں قدر تحفہ ہے۔ مصنف کتاب نے اسے 17 ابواب میں تقسیم کیا ہے اور پھران ابواب کی سیکڑوں ذیلی سرخیوں کے تحت ہزاروں خوابوں کی تعبیریں بیان کی گئی ہیں۔ اس کتاب کو عربی اردو قالب میں ڈھالنے کا کام محمد واصف مرحوم نے شروع کیا تھا اس کام کی تکمیل نہ ہوئی تھی کہ موصوف زندگی 37 بہاریں گزار کر اسی عارضی جہاں سے رخصت ہوگئے۔ان کی وفات کےبعد فاضل نوجوان قمر حسن نے ترجمےکی تکمیل بھی کی اورتسہیل و نظرثانی کا کام بھی بڑی خوش اسلوبی سے نبہایاترجمے کا اسلوب عام فہم ، سادہ، دلچسپ اور سلیس ہے۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو عوام وخواص کے لیے نفع مند بنائے ہوا ہے اور جب برے خواب ہوں تو خوف زادہ ہوجاتاہے ایسے میں انسان کی قرآن وسنت سے راہنمائی بہت ضروری ہے۔ حضرت عائشہ