-
زیر نظر کتاب میں مولانا صلاح الدین یوسف صاحب نے اسلام کا پیش کردہ دستور حیات سادہ اور سلیس انداز میں پیش کیا ہے تا کہ ایک معمولی پڑھا لکھا مسلمان بھی آسانی سے اس کا مطالعہ کر سکے اور سچے دل سے دینی تعلیمات پر عمل کر سکے- مصنف نے کتاب میں مستند احادیث سے اللہ رب العزت پر پکے ایمان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ کی پیروی کے وہ تمام اصول یکجا کر دیے ہیں جن کی ہر مسلمان کو فوری اور اشد ضرورت ہے- کتاب کی بارہ ابواب میں تقسیم کی گئی ہے ابتدائی ابواب میں خشیت الہی اور اتباع رسول کا درس دیا گیا ہے جبکہ دیگر ابواب میں فضیلت قرآن، حسن معاشرت، اخلاق حسنہ اور صفات المؤمن کا تذکرہ کرتے ہوئے نیکی وبدی میں امتیاز کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حسن عمل کی تعلیم اور ترغیب پرروشنی ڈالی گئی ہے-فی الجملہ یہ کتاب مستند احادیث کی روشنی میں صحیح اسلامی زندگی کی جامع دستاویز ہے -
تقسیم وراثیت سے متعلقہ اسلام کی تعلیمات نہایت عادلانہ اور منصفانہ ہیں۔ تاکہ مرحومین کے پسماندگان کی مامون و محفوظ اور پر امن دنیوی زندگی کا اہتمام ہو سکے۔ لیکن نہ معلوم کس وجہ سے بہت سے علماے کرام اور اہل علم حضرات بھی تقسیم وراثت کے حوالے سے دینی احکامات سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’اسلامی قانون وراثت‘ جہاں علمائے کرام کے لیے استفادے کا باعث بنے گی وہیں طلبا اور عامۃ المسلمین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فاضل مصنف ابونعمان بشیر نے وراثت کے مبادیات، موانع، ترکہ کے متعلق امور، مستحقین اور ان کے حصص، عصبات، حجب سے لےکر تقسیم ترکہ، تخارج، خنثیٰ، حمل سمیت تمام موضوعات نہایت جامعیت کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔ یوں سوالاً جواباً انداز میں لکھی گئی یہ کتاب طلبہ کے لیے بالخصوص مفید ثابت ہوگی، اسے مدارس کے نصاب میں شامل کیا جائے تو یہ ابتدائی کلاسوں کے لیے آسان جدید اسلوب میں نہایت مفید اضافہ ثابت ہوگی
-
بچپن سے جوانی تک زندگی گزارنے کے سنہرے اصول۔ اسلام وہ عظیم دین ہے کہ جس کی تعلیمات بچے کی پیدائش سے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے تک اور کمر جھکنے سے قبر پہنچنے تک ہر مرحلے کی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ زیر نظر کتاب انہی تعلیمات کی روشنی میں بچپن سے جوانی تک کے ایام گزارنے کے سنہرے اصول متعین کئے گئے ہیں۔
-
In our world of chaos and confusion concerning the unending problems of sexual abuses and perversion, most mankind has all but given up hope on how to come to terms with this intractable of all problems. If we don`t come up with a solution to face this dilemma, the disaster that accompanies these crimes will be upon us as a whole. We will pay, our children will pay and our children`s children will pay. This is certain. Thankfully, we have the Divine guidance on how to avoid these problems from the beginning by following the laws set out for us by the One who knows his creation. Darussalam presents this booklet as a solution to one of the most difficult problems of our time. -
Islamic Etiquettes for a Newborn Child is a nice booklet prepared by Darussalam Research Division. It highlights, from the Sunnah of the Prophet Muhammad (peace be upon him), the precise etiquettes that we should be instilling in our newborn children. It is a must-read book if you are newly married or expecting a child. Every claim made in this book is supported by authentic hadiths and verses from the Noble Quran. It also details names that are prohibited to be used for Muslim children and names that are disliked according to the Islamic Law. -
Women face a lot of special problems regarding their menses, postpartum bleeding, istihada, hijab, mixing with men, rights & duties with respect to their husband, husband`s household, children, inheritance, marriage, divorce, etc. More than 350 of such problems & issues have been answered in this book i.e. `Islamic Fatwa Regarding Women` by Grand Mufti of Saudi Arabia Sheikh Ibn Baz, and the eminent scholars like Sheikh Ibn Uthaimin, Sheikh Ibn Jibreen and others. -
Social contract defines the role of individual in the development of society. This book ‘Islamic Guidelines for Individual and Social Reforms’ throws light on the same. The writer, Shaikh Muhammad bin Jamil Zeno is originally from Syria, but for a long time he has been a teacher in Dar-ul-Hadith AlKhairiyah, Makkah Al-Mukarramah. He has written and compiled a range of books on numerous topics. He holds the honor to have a place in the rank of those authors of present time whose work has been widely accepted. His style and ability to express views in a delicate manner make him one of the most popular books in the Islamic world today. You will find this Islamic ebook one of the hottest in search world. -
Islam is the complete code of life. Islam emphasized about the guidance in every aspects of life including the law of succession, so that each eligible person gets the due share. Although the distribution of inheritance and assets is an important topic for every one of us but books on this subject are scarcely found. We are presenting this book to provide the readers a comprehensive approach on the subject according to the four main schools of jurisprudence. The text is in clear and unambiguous terms with highlighted points to understand the issues easily. This book includes descriptive diagrams & charts to make it easier to understand this topic that is rarely discussed. -
the birth of a human being is a most amazing phenomenon. The physical cycles that the body of a woman must endure in order to maintain this act of creations should be respected to the highest degree Allah mentions that our mothers have born us with difficulty and struggle and because of this are due the highest respect. One among many of the difficulties that woman must brave, are the doubts that these conditions present to the correct observance of her religion. How is her fasting affected, how are her prayers affected, how is her ability to pursue her studies affected, and how and how are her conjugal relations affected by her ever-changing physical conditions in relations to her role as the sole vessel of the birth of man. A really valuable publications by Darussalam for all the Muslim woman to study. -
زیرِنظر کتابچہ اصولِ حدیث کے موضوع پر ایک آسان اور عام فہم کتابچہ ہے،جس میں اصولِ حدیث اور اقسامِ حدیث کو آسان الفاظ میں مثالوں کے ساتھ بیان کیا ہے جو مبتدی طلباء اور طالبات کے لیے بہت مفید ہے۔اصطلاحات کسی بھی فن کی ہوں ان کا یاد کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے،اس لیے مصنف نے اصطلاحاتِ حدیث کو مختصر اور عام فہم میں بیان کیا ہے
-
دین اسلام میں جادو کے حوالے سے جس قدر شدید وعید آئی ہے مسلم معاشرے میں اسی قدر شدو مد کے ساتھ یہ اپنے پنجے گاڑنے میں روبہ عمل ہے۔ بہت سے صحیح العقیدہ مسلمان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کے ہاتھوں اپنی ایمانی دولت گنوانے میں لگے ہیں۔ یہ کتاب ہمیں بتائے گی کہ دین اسلام میں تمام ٹونوں ٹوٹکوں کا حل انتہائی آسان انداز میں دستیاب ہے ۔ کتاب میں جادوگروں کا تقرب حاصل کرنے کے لیے جادوگروں کے بعض وسائل، اور جادواور جنات کے وجود کو قرآن وسنت سے ثابت کرتے ہوئے جادو کی اقسام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس کے علاوہ شریعت میں جادو کا حکم اور جادو کے اثر سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ نظر بد کی تاثیر اور علاج پر سیر حاصل اور علمی گفتگو کی گئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کتاب کے مطالعے کے بعد ہر فرد اپنے عقیدہ وایمان کی حفاظت کرتے ہوئے جادو، نظر بد اور ان سے پیدا شدہ امراض کا علاج قرآن کریم اور ماثور دعاؤں کے ذریعے کر سکے گا۔
-
دنیا کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ بڑے بڑے واقعات اور خطرناک حادثات کا ایک سیل رواں ہے جس نے انسانیت کو اپنی زد میں لے رکھا ہے۔پرائی کی قوتیں روز بروز طاقت ور ہوتی جاریی ہیں۔ پر زبان پر ایک ہی سوال ہے ، کیا دینا کا انجام قریب ہے؟ اس کتاب میں آپ ﷺ کی سچی پیش گوئیاں صحیح اور مستند کتب سے حاصل کرکے خوبصورت ترتیب سے بیان کی گئی ہیں۔ -
`Jadeed Arabic Seekhien` is a very useful and unique book written in a different style making it highly distinguished. It teaches modern Arabic that is spoken in the markets, in the streets, in offices, at airports, in hospitals and at public places of Arab world these days. This book has conversations between people in different places. The conversations are written in Arabic along with their transliteration and translation. -
زیر نظر کتاب جو حجم کے اعتبار سے مختصر ہے لیکن افادیت کے پہلو سے بڑی بڑی کتابوں پہ بھاری ہے اس میں عربی بول چال کے حوالے سے بہت ہی احسن انداز سے رہنمائی کی گئی ہے مختلف فنون اور پیشوں کے لیے عربی الفاظ مختلف عناوین کےتحت بیان کیے گئے ہیں جوعربی بول چال کی عملی مشق کےلیے معاون ہے۔ مختلف افراد کےمکالمے بھی اس میں دیئے گئے ہیں مثلاً اگر کوئی عرب ملک میں جانے اور راستہ پوچھنے کی ضرورت ہو ،یا ہوٹل میں گفتگو کرنی پڑے ،یا پاسپورٹ آفس میں بات چیت کی ضرورت پڑے تو کس طریقے سے گفتگو ہوگی اس کےنمونے کتاب میں موجود ہیں آخر میں ایک جامع اور مختصر جدید عربی اردو لغت بھی شامل کتاب ہے عربی بول چال کے شوقین طبقے کےلیے یہ کتاب بہت ہی مفید ہے -
جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔زیرنظر کتاب ’’جادو اورآسیب کا کامیاب علاج‘‘ مصر کے ایک نوجوان عالم ابو منذر خلیل بن ابراہیم امین کی تالیف ہے۔ جس میں انہوں نے ایک جدید انداز میں جناتی بیماریوں کے لیے کتاب وسنت سے علاج کے مختلف طریقے نقل کیے ہیں ۔او ر شیاطین جن وانس کی فتنہ سامانیوں سے آگاہ رہنے کے لیے شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائی ہے ۔تاکہ علمائے سو ،جاہل صوفیاء ،کاہن ،نجو می اور مال ودولت کےپجاری پریشانیوں ومصائب میں مبتلاء لوگوں کی دولت اور عزت پر ڈاکہ نہ ڈال سکیں۔او ر وہ ان تمام شیطانی کارندوں سے محفوظ رہ سکیں جنہوں نے اپنا جال اس کرۂ ارضی میں ہر طرف پھیلا رکھا ہے ۔ اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کے لیے باعث نفع بنائے