Home/Shop Catalog
  • سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے جسے شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ مطالعۂ سیرت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے تاہم موجودہ حالات میں اس کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے بالخصوص نوجوانانِ امت کو مطالعہ سیرت کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب پیام سیرت دلچسپ پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔ زیر نظر کتاب ``پیام سیرت`` ڈاکٹر محمد عبد الرحمن العریفی کتاب کا ترجمہ ہے جس میں انہوں نے نہایت دلنشیں او رمؤثر اسلوب نگارش کا انتخاب کیا ہے جو مطالعۂ سیرت میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان طبقہ کی گہری دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے ۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی سعودی عرب کے جانے پہچانے مصنف ہیں۔ ریاض کی مقامی یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ اس سے قبل ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ``زندگی سے لطف اٹھائیے `` سرفہرست ہے ۔کتاب ہذا کے ترجمہ وتخریج کا کام ساجد الرحمن بہاولپوری نے کیا اور دار السلام نے اعلی معیار پر اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو گم کردہ راہ لوگوں کےلیے راہِ راست پر آنے کا سبب بنائے
  • محسن انسانیت حضرت محمدﷺ نے خواتین پر عظیم احسان فرمایا۔ انھیں قعر مذلت سے نکال کر گھر کی ملکہ بنایا۔ ماں کی حیثیت سے عورت کو اتنی عظمت بخشی کہ اس کے قدموں تلے جنت کی بشارت دی۔ بہن کی دلجوئی اور قدر شناسی کا سبق دیا اور بیٹی کو شفقت و مرحمت کا مرجع بنا دیا۔ مسلمانوں کے زوال کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے عورت کی عظیم اور اس کے حقوق کی پاسبانی کا وہ سبق بھلا دیا جس کی تعلیم اسلام نے التزام کے ساتھ دی ہے۔ یہ کتاب اسی سبق کی یاد دہانی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی معاشرے میں عورت کا کیا درجہ ہے۔ ایک مسلمان مرد کو کن اوصاف کی عورت سے شادی کرنی چاہیے۔ بیوی سے کتنی نرمی اور نوازش سے رہنا چاہیے۔ خدانخواستہ ناچاقی ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے۔ نکاح، مہر، خلع، طلاق اور عدت کے احکام کیا ہیں۔ حلالہ کتنی گھناؤنی لعنت ہے۔ بیوائیں کیسے حسن سلوک کی مستحق ہیں اور خواتین کو وراثت میں کتنا حصہ ملنا چاہیے۔ فی الجملہ یہ کتاب ایک مسلمان خاتون کے حقوق و فرائض کی مکمل دستاویز ہے۔ معاشرے میں عصمت و طہارت کے تحفظ اور پاکیزگی کا نور پھیلانے کے لیے اسے خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دیجیے  ۔

  • کتاب ہذا کی تخریج آپ کے مسائل اور ان کا حل کی طرز پر تو نہیں کرسکے کیونکہ اخبار میں اختصار کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے،مسائل میں اکثر آیت یا ایک دو احادیث پر اکتفا کیا گیا ہےاور زبان عام فہم اورسادہ رکھی گئی ہے۔بعض حضرات فتویٰ دیتے وقت دقیق عبارات اور مفتیانہ زبان استعمال کرتے ہیں جو اکثر قارئین کی سمجھ سے بالا ہوتی ہے، بہرکیف یہ کتاب تفہیمِ دین کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔
  • زیرِنظر کتاب` سیرتِ عائشہ رضی اللہ` سیدہ عائشہ صدیقہ رض کی حیات طیبہ عفت وعصمت، فقاہت وثقاہت اور عظمت وصداقت کی آئینہ دار ہے اور قرآن مجید میں ان کی پاکدامنی، پاکیزہ زندگی اور سیرت وکردار کی شہادت اور تذکرہ اس بات کا بین ثبوت ہے۔رسول اللہ کی تعلیمات وارشادات کی نشر واشاعت ان کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ انھوں نے دین وشریعت کی تعلیم وتشریح کے ذریعے سے پوری دنیا کی خواتین کے لیے ایک کامل اسوہَ حیات اور گراں بہا علمی وعملی ورثہ چھوڑا ہے
  • Allah Ki Talwar

     800
    Book is very interested must read it. Allah Ki Talwar
  • Khatoon e Islam

     800
    دنیا کے کسی مذہب اور کسی نظریہ حیات نے عورت کو وہ عظمت نہیں بخشی جو اسلام نے عطا فرمائی ہے۔ اب تک کی معلومہ تاریخ میں کفر و شرک کی طاقتیں اتنی گمراہ کن تہذیب اور اس قدر مہلت اسلحہ سے کبھی مسلح نہیں ہوئیں جتنی آج ہیں۔ ان حالات میں مسلمان خواتین کا کردار ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ یعنی وہ خود اسلامی تعلیمات کا عملی پیکر بنیں اور اپنے بچوں میں بھی مجاہد اسلام بننے کی تڑپ پیدا کریں۔ جب تک ہماری محترم خواتین اللہ رب العزت کی سچی بندگی کا نمونہ و نمائندہ نہیں بنیں گی، ہماری بستیاں جلتی رہیں گی، مسجدِ اقصیٰ فریاد کرتی رہے گی اور ہمارے ہاں کوئی محمد بن قاسم اور کوئی صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں ہوگا۔ کامیاب مسلمان خاتون کی صفات کیا ہیں؟ اور ہماری محترم خواتین قرونِ اولیٰ کی عالی مقام خواتین جیسی ہستیاں کس طرح بن سکتی ہیں؟ یہ باتیں اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ بتا دی گئی ہیں۔ در حقیقت یہ کتاب اعلیٰ سیرت سازی کا جامع منشور ہے۔ ان شا اللہ ! اس کی بدولت ایمان اور حسن عمل کے چراغ دور دور تک روشن ہوتے چلاے جائیں گے۔
  • اللہ تعالی نےانسان کوعقل و شعور سے نوازا ہے۔عقل کو اگر شتر بے مہار کی طرح آزاد چھوڑ ديا جائے اوراسے خاص حدود وضوابط کا پابندنہ بنايا جا ئے تو وہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے۔اسی ليے نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے ليےانبياء ورسل کا سلسہ جاری فرمايا۔ہرعہداورہرعلاقےميں انبياٰءآتےاورفريضہ تبليغ ودعوت اداکرتےرہے تاآنکہ وحی ورسالت کا زريں سلسلہ نبی عربی محمدرسولﷺپرختم کرديا۔اب قيامت تک آنےوالےانسانوں کےليےآپ ہی اللہ کی طرف سے ہادی و رہنما ہيں۔آپ ہی کی بتلائ ہوئ تعليمات وہدايات انسانيت کی نجات اور ابدی سعادت وخوش بختی کا واحد ذريعہ ہيں۔ان سےاعراض وگريزکرتےہوۓ محض اپنی عقل پر انحصارکرکےانسانيت قعرمزلت ميں توگرسکتی ہےليکن امن وسکون،عافيت وراحت اورابدی نجات سے ہم کنارنہيں ہوسکتی
  • یہ مختصر سا رسالہ اللہ کے ان عظیم بندوں کی دعاؤں کا مجموعہ ہے جنہیں اللہ کے نبی یا رسول کہا جاتا ہے۔ دعا ایک عبادت ہے اور عبادت کا سب سے بڑا مظہر اور اس کے اخلاص کی دلیل دعا ہے اور اللہ کے نبی اس عظیم عبادت کو اختیار کرنے میں سب سے آگے تھے۔

  • میاں بیوی کے تعلقات کو خوشگوار کیونکر بنایا جا سکتا ہے؟ اس موضوع پر یہ کتاب انتہائی بیش بہا اور معلومات افزا ہے، لیکن عام طور پر اس موضوع پر لکھی گئی کتابوں کا اسلوب یہ ہوتا ہے کہ نیک بیوی کی خصوصیات کو اس آدمی کے مطالعہ کے لیے پیش کیا جاتا ہےجو شادی کا خواہشمند ہوتا ہے اور نیک خاوند کی امتیازی صفات اس عورت کے لیے بیان کی جاتی ہیں جو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہے حالانکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عورت کو امر سے روشناس کروایا جائے کہ جس طرح وہ ایسی دلربا بیوی بن سکتی ہے جو نیکی کے ساتھ ساتھ ایسی خوبصورت ادائیں اپنائے کہ جن کے پیش نظر وہ خاوند کو اپنا زلف گیر کا سیر بنا لے اور آدمی کو یہ بات سکھائی جائے کہ وہ کس طرح ایک مسحور کن شوہر بن سکتا ہے اور اپنی بیوی سے حسن معاشرت اور اپنے خوبصورت طور و اطوار کی بنا پر اپنی رفیقہٗ حیات کے دل کا مالک بننے کی صلاحیت حاصل کر لے۔

  • Descriptions: Diabetic neuropathy occurs in 60-70% off people with diabetes and tends to damage the nerves in your legs and feet causing you to lose feeling in them. This means you might not feel cuts or sores on your feet and when your feet get too hot or too cold, all of which could lead to serious infections and complications. That’s why the best diabetic shoes are always seam-free, nonbinding, and offer generous space for a comfortable and pressure-free environment. Peripheral vascular disease causes your blood flow to slow down and prolong the healing time of sores and cuts. Non-healing sores and cuts may increase your chances of developing severe ulcers or gangrene which may lead to amputation. People who s r uffefrom Diabetes know too well that their health is affected and can sometimes limit their physical activities and even day to day lives. Specifically, living with Diabetes has a direct effect on the feet and legs and special attention is required. Banking on the skills of our qualified team of professionals, we are instrumental in offering a supreme quality range of MCP Diabetic Slippers. Features: - Aesthetic view - Skin-friendly - Light-weight Size Available: (7/40)  (8/41)  (9/42)  (10/43)  (11/44) 
  • آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ کے ہاتھوں میں کتاب الاذکار کتاب ہے۔ اس کتاب میں موجود ہر ذکر قوت، تاثیر اور طاقت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہے، اس کتاب میں موجود اذکار کی پابندی کرنے والا شخص کبھی ناکام نہیں رہ سکتا۔

  • A collection of essays on all things spiritual. Powerful, moving, poignant - this is a soft book with great depths to it. Book is very interested and informative.
  • Harf Harf Haqeeqat By Wasif Ali Wasif R.A Harf harf haqeeqat book contains social reforming islamic articles and short stories is authored by late wasif ali wasif in urdu language. Book is very interested and informative. 
  • Wasif Ali Wasif was a teacher, writer, poet and sufi intellectual from Pakistan. He was the son of Muhammad Arif. Wasif Ali Wasif wrote many books of poetry and also write topics about different issues of life and explain solution of those issues in a efficient way. Katra Katra Kulzam By Wasif Ali Wasif Book is very interested and informative written by: Wasif Ali Wasif
  • Ubharta Suraj Urdu Translation The 5 AM Club book is very interested and informative writeen by: Syed irfan Ahmed
    • The art material of choice.
    • Perfect for school projects and detail work.
    • Brand you can trust.
    • Bright, intense colors with smooth lay down.
    • sharp colourbest for home usedurable
  • Al Fawzul Kabeer Written By Hazrat Shah Waliullah Dehlvi Book is very authentic and informative.
  • Book is Very Authatic and informative easy to read. Written By: Dr Mohammed Bin Ibrahim Al Naeem
  • Sale!

    Hijab & Naqaab Set

    Original price was: ₨ 1,000.Current price is: ₨ 800.
    Hijab &  Naqaab Set by as??? Price: 800/-(Only) DC: 250 karachi other cities advance 300 Non slippery Imported Georgette Fabric Stoller Size: 65 length 45 width Niqab size 15x12 IslamGhar Abaya Center Whatsapp: 03053409393
  • تاریخ اسلامی دلچسپ اور سبق آموز واقعات سے بھری پڑی ہے- اس موضوع پر اب تک بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں لیکن وہ کافی تفصیلی اور ضخیم ہیں جن کا مطالعہ کھلے وقت کا متقاضی  ہے- کتاب ہذا میں مصنف نے حقائق پر مبنی دلچسپ واقعات کو آسان اور سلیس زبان میں بیان کر دیا ہے- کتاب کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری تاریخ میں کس قدر عظیم لوگ پیدا ہوئے جن کے کارہائے نمایاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں یہ ایسے سنہرے اوراق ہیں جو بچوں، بڑوں غرض ہر عمر کے لوگوں کے لیے یکساں دلچسپی کے حامل ہیں-مصنف نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ صرف وہی واقعات ذکر کئے جائیں جو تاریخی اعتبار سے درست ہیں اور جن کے حوالہ جات موجود ہیں 
  • زیر مطالعہ کتاب بھی مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب کی دیگر کتب کی طرح سبق آموز اور دلچسپ داستانوں پر مشتمل ہے- مولانا نے کہانی کے انداز میں زندگی کی اٹل حقیقتیں جچے تلے لفظوں میں بیان کر دی ہیں-ایک مرد مؤمن فقط احکام الہی کا پابند اور محمد  ﷺ کا پیروکار ہوتا ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت مؤمن کے ایمان کو شکست نہیں دے سکتی- یہ نظارہ دیکھنا ہو تو لشکر اسامہ کی روانگی کے زیر عنوان حضرت ابوبکر کی استقامت ملاحظہ فرمائیں- حضرت عمر بن عبدالعزیز کے احوال پڑھ کر اسلام کے طریق سیاست وحکومت سے آگاہ ہوں- قرآن کریم کی اثر آفرینی ملاحظہ کرنی ہو تو حضرت عمر اور ان کی ہمشیرہ فاطمہ کا واقعہ پڑھئے- ایک مسلمان کا شباب اسلام کے لیے کس حد تک کار آمد ثابت ہوسکتا ہے اس کی تفصیل جاننی ہو تو کتاب میں موجود عمیر بن حمام، اسامہ بن زید اور طارق بن زیاد کی سیرت ملاحظہ فرمائیے-کتاب میں جہاں آپ کو سعید بن جبیر اور امام احمد بن حنبل کی دلکش سیرت کے جلوے نظر آئیں گے وہیں حضرت عثمان کی اہلیہ محترمہ کو تھپڑ مارنے والے انجام بھی دیکھنے کو ملے گا- مختصرا یہ کتاب نیکی اور بدی کے کرداروں کا حیرت انگیز نگار خانہ ہے جس کے مطالعے سے دل ودماغ کے بند دریچے کھلتے ہوئے نظر آئیں گے
  • ہمارے ہادی و مرشد، سید المرسلین حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے:  `اللہ تعالیٰ کے نناوے، ایک کم سو نام ہیں، جو بھی ان کی حفاطت کرے گا جنت میں داخل ہوگا۔ وہ وتر یعنی طاق ہے اور وتر ہی کو پسند کرتا ہے` اللہ کے خوبصورت ناموں کو بہترین انداز میں پیش کرنے والی نایاب کتاب۔

  • مصنف نے اپنی کتاب  کو ارکان خمسہ کے اعتبار سے پانچ حصوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر ایک حصے میں الگ الگ ایک ایک رکن اسلام پر مدلل او رتفصیلی گفتگو کی ہے-پہلے حصے میں حقیقت توحید کو بیان کرتے ہوئے ایمان اور عمل صالح کی یکجائی کو حسن  کمال کے ساتھ بیان کیا گیا ہے-حقیقت التوحید میں خدا، کائنات اور فطرت کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ حقیقت صلوۃ پر مشتمل ہے جس میں یہ واضح کیا ہے کہ اسلام کے نظام صلوۃ میں مرکزی حیثیت انسان کو حاصل ہے-حقیقت صلوۃ  میں مولانا نے مسائل صلوۃ کی بجائے نماز جس جوہر بندگی اور حقیقت عبدیت کا مظہر ہے، اس کی طرف اس انداز سے توجہ دلائی  ہے کہ مسلمان ہونے کا حقیقی مطلب لائق فہم ہوجاتا ہے-تیسرا حصہ حقیقت زکوۃ پر مشتمل ہے جس میں اسلام کے نظام زکوۃ کی افادیت پر زور دیا ہے-چوتھے حصے میں حقیقت صایم کی وضاحت کرتے ہوئے صیام کے بارے میں جو اسلامی تصور پیش کیا گیا ہے، کی مکمل وضاحت کرتے ہوئے زکوۃ کی قانونی ہیئت پر بھی عام اسلوب سے ہٹ کر مجتہدانہ انداز سے گفتگو کی ہے-پانچویں حصے میں حقیقت حج پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے جس میں حج کے موضوع پر لکھے جانے والے سارے لٹریچر سے نہ صرف یہ کہ منفرد ہے بلکہ اس میں حج کے عمل کو عظیم روحانی تناظر میں رکھ کر دیکھا گیا ہے
  •  قران کریم میں جن حیوانات، نباتات، جمادات اور چرند پرند کا تذکرہ آیا ہے اُن میں سے مکھی کے بارے میں `عزم` کے عنوان سے یہ کتاب انھی چیزوں کے تعارف کی ایک آگہی بخش کڑی ہے۔ دارالسلام نے دلربا مطبوعات کا یہ سلسلہ طلبہ و طالبات کی خُفتہ صلاحیتوں کو بیدار کر کے انھیں علم و تحقیق کی راہ پر لگانے کے لیے جاری کیا ہے۔ یہ اور اس سلسلے کی دوسری دلآویز کتابیں اپنے نو نہالوں کو بطور تحفہ پیش کیجیے۔ اچھی سیرت سازی اور عمدہ ذہنی تربیت کے لیے، یہ بہترین تحفہ ہے۔
  • Anwaar us Salah (انوار الصلوۃ)

     820

    نبی کریم ﷺ نے اس نماز کو کے تصور نہیں کیا جو طریقت نبوی کے مطابق نہ ہو، لہذا معلوم ہوا کے عمل کی مقبولیت کے لیے اس کا سنت کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر مکتبہ اسلامیہ نماز مصطفی قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہے جسے نامور اسکالر پروفیسر حافظ عبدالستار حماد نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں صحیح و حسن احادیث ہی سے استدلال کیا گیا ہے، مکمل تخریج اور ہر بات کا حوالہ منقول ہے۔

Title

Go to Top