Home/Biography
  • Uswah Tul Alam

     4,820
    اقوام عالم کی تاریخ کا بیشتر حصہ ظلم وجبرکی گہری وتاریک رات پر مبنی ہے اوراس سیاہ تاریخ کے صفحات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ایک روشن اور سنہرا باب ہے ۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ انسانی زندگی کے بنجراور خشک صحرا میں ایک سرسبز درخت اورمیٹھے پانی کی بہتی ندی کی مانند ہے۔ چشمہ نبوت سے بہتی یہ ندی ہر شعبہ ہائے زندگی(انفرادی، اجتماعی، گھریلو، کاروباری، ذاتی، پروفیشنل) سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی نہ صرف پیاس بھجاتی ہے بلکہ انسانی زندگی کوایک نئی روح بخشتی ہے۔ زیر نظر کتاب عرب دنیا کے مشہور مصنف ڈاکٹر عائض القرنی کی زندگی کی تیس سالہ محنت کا نچوڑ ہے جس میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ مبارکہ کو جدید عالم کے تمام تر چیلنجز کے لئے ایک نسخہ کیما کے طورپر پیش کریں۔ زیر نظر کتاب آپ کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ضبط نفس، ایثاروقربانی، سخاوت وہمدردی اور خود احتسابی کی عملی تصویر پیش کرے گی۔ کہ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے اپنی محبت وعقیدت کی مثال قائم کی۔ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم امن عالم ، اتحاد، محبت، ہمدردی اور خوشحالی کا عالمی سفیر بن کر ابھرے۔ زیر نظر کتاب زندگی کے تمام شعبوں سربراہان مملکت، عوام الناس،امیر،غریب کے لیے ہر ایک لئے رہنما ہے۔ تمام بنی نوع انسان کے لئے سیرت کا وہ روحانی پیغام جس کا خطاب نہ تو مخصوص لوگوں سے ہے اور نہ کسی خاص وقت کےلئے بلکہ قیات تک آنے والےہر انسان کے لئے اتنا ہی مفید ہے جتنا پہلے سب سے پہلے مسلمان کے لئے تھا۔ زیر نظر کتاب میں آپ کے تعارف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار ان پہلووں سے ہوگا جن کے ذریعے آپ اپنی ذاتی زندگی کے کردار کو ایک نیا وجود،پاکیزگی اورجلا بخش سکتے ہیں۔ 1 - اسوۃ عالم یہ کتاب مصنف کے سالہا سال مطالعہ کا نچوڑ ہے۔ 2 - یہ کتاب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مصنف کی رسول اللہ ﷺ کی ذات سے محبت اور وابستگی کس قدر گہری ہے 3 - یہ کتاب ہمارے دلوں کے اندر بھی سیرت سے محبت اورلگن کی شمع روشن کرتی ہے۔ 4 - یہ کتاب ہمیں کامیابی ابدی زندگی اور دائمی راحت کی راہ دکھاتی ہے۔ 5 - یہ کتاب سیرت کے موضوع پر ایک نادر اور اچھوتی کتاب ہے۔ یہ کتاب آپ کی زندگی بدل دے گی اور اسے پڑھنے والا دائی مسرتوں اور کامیابیوں حامل بن جائے گا۔ان شاءاللہ
  • Quran Aur Hum By Dr Israr Ahmad Card Cover, normal paper Book. Book is a very fine source of knowledge from Dr. Israr Ahmed sahib Book is very interested and informative.
  • Rasool e Akram SAW Aur Hum by Dr Israr Ahmad / رسول اکرم اور ہم. Rasool Akram SAWW aur Hum Card Cover, normal paper Book. Book is a very fine source of knowledge from Dr. Israr Ahmed sahib Book is very interested and informative.
  • Seerat Azwaj Mutahirat hayat or khidmat

     850
    Seerat Azwaj e Mutahrat this book is Authentic Written By: Dr Tafzeel ahmed Zaigham Published By: Maktaba Islamia
  • خلافت و ملوکیت اسلامی اور جمہوری خلافت راشدہ کس طرح بتدریج ملوکیت میں ڈھل گئی اور اس عظیم انسانی اور نظریاتی المیے میں کن کن عوامل نے کام لیا۔ اس پر سیر حاصل بحث کرکے خلافت راشدہ کی ضرورت اوراس کے احیاء کی اہمیت بیان کی گئی ہے
  • Deeniyat

     420
    دینیات یہ کتاب سب سے پہلے 1937ء  میں شائع ہوئی تھی ۔ اسلام کو سمجھنے کے لئے اس کو اس قدر مفید پایاگیا کہ بہت جلد ی اسے برصغیر و ہند میں عام مقبولیت حاصل ہوگئی۔ یہ کتاب خصوصیت کے ساتھ ان نوجوانوں کے لئے لکھی گئی ہے،  جو ہائی اسکولوں کی آخری جماعتوں کا کالجز کی ابتدائی منزلوں میں تعلیم پاتے ہوں۔ اردو زبان کے علاوہ دنیا کی بہت سی دوسری زبانوں میں بھی اس کتاب کے ترجمے ہوچکے ہیں۔ اس وقت تک جن زبانوں میں اس کی متراجم ہمارے علم میں آئے ہیں ، وہ یہ ہیں عربی ، فارسی ، ترکی ، انڈونیشی، سواحلی، ہاوسا، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی، جاپانی ، تھائی، سنہائی،بنگالی ، سندھی ، گجراتی ، ہندی ، تامل ، مالاہاری، ڈینش، پرتگالی وغیرہ میں
  • Yahoodiyat Quran ki Roshni Mein

     820
    یہودیت قرآن کی روشنی میں واضح رہے کہ یہ کتاب مولانامغفورکی مختلف تحریروں کو ان کے وسیع لٹریچر میں سے یکجا کرکے ترتیب دی گئی ہے تاہم اپنے موضوع پر جامع معلومات کی بنا پر ایک مستقل تصنیف کی حیثیت رکھتی ہے۔ اُمید ہے کہ قارئین اس سے پوری طرح مستفید ہوں گے اور ان کو یہودیت کی تاریخ اور اس کی اصلی خدوخال سے واقفیت حاصل ہوسکے گی ۔
  • ہم نے مولانا مرحوم کی تفسیر اور کچھ دوسرے علمی افکار کو ایک نئے  عنوان قوموں
    کے عروج و ذوال پر علمی تحقیقات کے اثرات کے نام سے ایک کتاب کی صورت میں
    شائع کیاہے۔
    اُمید ہے کہ یہ چند اوراق اہل علم کے سامنے تحقیق کی نئی راہیں وا کرنے میں
    ممدومعاون ثابت ہونگے
  • :خطبات اول تا پنجم حقیقت اسلام حقیقت صوم و صلوۃ حقیقت زکوۃ حقیقت حج حقیقت جہاد
    دین اسلام کے پانچ ارکان کی آسان ترین اور موثرترین دلنشین پیرائے میں وضاحت کی گئی ہے۔ اور دین باطل کے مقابلے میں دین حق کے نفاذکے لئے جہاد کی اہمیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
           آخر میں نفاذ شریعت میں حکومت کا کردار بیان کیا گیا ہے
  • الجحاد فی الاسلام اسلام میں اُصول جنگ کا ہمہ پہلوتجزیہ کیاگیا ہے ۔ اور پھر اس کا موازنہ دیگر مذاہب میں اُصول جنگ سے کرکے اسلام کے تصور جہاد کی فوقیت امن پسندی اور برتری وزنی دلائل سے ثابت کی گئی ہے۔
  • Seerat Ayesha RA imported

     820
    Hadhrat Ayesha (may Allah be pleased with her) who carried the name of Siddiqa was addressed as the mother of Believers. She had no children, her father was Abu Bakr (The Fist Khalifah) and her mother was Umm Roman, Extraordinary people reveal their greatness from their earliest years. Ayesha was no exception, her manners were sublime. The life of Ayesha is proof that a woman can be far more learned than men and that she can be the teachers of scholars and experts. Her life is also proof that a woman can exert influence over men and women and provide them with inspiration and leadership. The 'Life of Ayesha Siddiqa' is an extremely important and useful book written in Urdu by the Late Allamah Syed Sulaiman Nadwi, a noted historian and scholar in Indian sub-continent, this marvellous book is based on the most authentic sources about the life of the Prophet's wife Ayesha Siddiqa, may Allah be pleased with her. She became one of the most important reporters of Hadith. Both men and women came to learn about Islam from her. Her life shows how a Muslim woman can use her intelligence and scholarship to make enormous contributions to the cause of Islam. Ayesha Razi Allah is the wife of Prophet Muhammad (S A W). Read about the life history and biography of Aisha bint Abu Bakr Razi Allah Anu in the Urdu language. Study Hazrat Ayesha Siddiqa ki Zindagi in the Urdu book and married life of Hazrat Aisha in Urdu. this Islami Urdu literature as long as 319 pages  You may also read Syed Sulaiman Nadvi Books in Urdu.
  • Book is very interested and informative written by: Shaikh Muhammad Azeem Hasilpuri
  • جلیل القدر صحابہ اکرام کی زندگی پر مشتمل ایک عمدہ مستند اور جامع کتب۔وہ عظیم المرتبت، جلیل القدر ہستیاں ہیں جن کی زندگیاں شمع رسالت سے ضیا بار ہوئیں۔ ان کی پاکیزہ سیرت کا ہر پہلواسوۃ رسول کی کرنوں سے منور ہے۔ Good book to know the personalities of Sahaba Karam and how Islam brought beautiful changes in to their lives.

    A good way to learn about great men of Islam being our role models. All characters of sahabas are explained in a story form.
  • بہت سے لوگ فضائل و مناقب میں ضعیف، موضوع اور بے اصل روایات علانیہ بیان کرتے رہتے ہیں اور اللہ کی پکڑ کا انہیں کوئی ڈر نہیں ہوتا۔ ایک دن ساری مخلوقات کو اللہ کے دربار میں پیش ہونا اور خاص طور پر جن و انس کو اپنے اقوال و افعال کا حساب دینا ہے۔ اس دن مجمرمین کہیں گے: ہائے ہماری تباہی! یہ کیسی کتاب ہے جس میں ہر چھوٹی بڑی بات درج ہے اور وہ اپنے اعمال کو اپنے سامنے حاضر پائیں گے۔ اس کتاب میں صحابہ کرام کے عقائد، احکام، اعمال اور فضائل کی بنیاد قرآن مجید، صحیح احادیث، اجماع اور صحیح ثابت آثار سلف صالحین پر ہے۔

  • Hayat E Sahabiyat K Darakhshan Pehlu

     1,520
    Book is very interested and informative. Hayat E Sahaba K Darakhshan Pehlu
  • Seerat Hassan Wa Hussain RA has been uploaded. We are uploading this book for educational purpose. We highly recommend to purchase this book from our book store. book is very interacted and informative
  • Ar Raheeq Al Makhtum (Urdu)

     1,220

    نبي كريم صلى الله عليہ وسلم کی سیرت طیبہ پر ایک جامع اور بہترین کتاب ہے جسے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے زیر اہتمام منعقد سیرت نگارى کے عالمی مقابلہ میں اول نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • Seerat Ibrahim (a.s)

     820

    سیدنا ابراہیم عليه السلام اللہ کے جلیل القدر پیغمبر تھے۔ آپ عليه السلام کا ذکر کثرت سے قرآن کریم میں آیا ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم عليه السلام کی مستند سیرت پر مشتمل ایک منفرد کاوش ہے۔

  • سیرت نبوی ﷺ ایک سدا بہار موضوع ہے۔ ہر عہد میں اس موضوع پر سینکڑوں کتابیں اور رسائل تالیف و تصنیف ہوئے ہیں۔ ہر زبان و ادب میں اس موضوع پر ہر نوعیت کی کتابیں دکھائی دیتی ہیں۔ سیرت کو ابتداء میں مغازی، سیر، شمائل، دلائل معارج اور سوانح کی شکل میں لکھا گیا۔ نظم و نثر دونوں پیرائے اس کے لیے اختیار کئے گئے ہیں۔ نثر میں ناول، ڈرامہ اورفن سوانح کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان اصناف ادب میں بھی سیرت نگاری کی کامیاب کوششیں کی گئی ہیں۔

    پیش نظر کتاب رسول اکرم ﷺ کی مسکراہٹیں حافظ عبد الشکور صاحب کی سیرت کے موقع پر ایک نادر اور اچھوتی تصنیف ہے۔ سیرت طیبہ کا یہ پہلو عربی کتب میں تو موجود تھا مگر اردو ادب میں اس موضوع پر کوئی خاص تالیف و تصنیف ناپید تھی۔ فاضل مصنف نے ذخیرہ احادیث اور مصدقہ تاریخی واقعات کی قوی شہادتوں سے سیرت طیبہ کے اس موضوع کا کماحقہ ادا کیا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی نادر موضوع کی ضخامت کے پیش نظر غیر مصدقہ روایات اور ضعیف تاریخی واقعات کا سہارا لیا جاتا ے جس سے شاید موضوع میں مصنوعی چاشنی تو پیدا ہو جائے گی مگر احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ انجام نہیں ہوتا۔ اگر کی اس معیار کو پیش نظر رکھ کر اس تصنیف لطیف کا جائزہ لیا جائے تو فاضل مصنف کی تحقیق کی داد دینا قرین انصاف ہوگا۔

  • حافظ عبدالشکور نے سیرت کے ایک بالکل نئے موضوع کو متعارف کرانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ یہ کتاب رسول الله ﷺ کے آنسو کے عنوان سے ترتیب دی گئی ہے، اس کے لئے جو مواد اکٹھا کیا گیا ہے وہ مستند کتابوں کے صحیح حوالہ جات سے سامنے آیا ہے۔ رسول الله ﷺ کی حیات طیبہ کے تمام احوال پر نگاہ ڈالی جائے بالخوص مکی اور مدنی زندگی کے وقائع پر نظر دوڑائی جائے تو احساس ہوتا ہے که آپ ایک قلب گداز کے حامل تھے۔ زندگی کی سخت جانیوں اور مصائب و شد ائد پر آپ ﷺ نے تحمل، بردباری اور حوصلہ مندی کا اظہار فرمایا مگر غم و الم کے وہ فطری جذبات گاہے گاہے آنسوؤں کے ستارے بن کر مژگان رسول ﷺ پر چمک اٹھے اور کبھی رخ انور پر ڈھلک گئے۔ راتوں کی تنہائی میں اور شدائد کے مقابلے میں آپ اپنے مالک کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور دعاؤں کی صورت میں آنسوؤں کی برسات شروع ہو جاتی ہے مگر یہ کیفیت آہ و بکا اس نوعیت کی کسی دوسری منفی شکل کا رخ اختیار نہیں کرتی اور یہی آپ ﷺ کی سیرت کا اعجاز ہے۔

  • Meray Aslaaf (میرے اسلاف)

     1,050

    زیر نظر کتاب میرے اسلاف مصنف کی وہ تصنیف لطیف ہے جس کی ہر ہر سطر میں اہل علم سے محبت جھلک اور چھلک رہی ہے۔ اس کتاب میں مولانا محمد بکنوی، مولانا عطاء اللہ شہید، علامہ احسان الہی ظہیر، پروفیسر حافظ محمد عبداللہ بہاول پوری، مولانا عبد اللہ گورداس پوری اور مولانا محمد اسحاق بھٹی کے حالات و واقعات قلم بند کیے گئے ہیں۔ یہ چھ وہ محترم شخصیات ہیں جنھوں نے زندگی بھر کتاب و سنت کا علم ہر سو لہرانے کی سعی فرمائی، ان میں سے بعض تو وہ ہیں جنھوں نے بانگ دہل کلمات کہنے کی وجہ سے اپنی جان کا نذرانہ بھی راہ خدا میں پیش کردیا۔ الله تعالی جمیع اسلاف کی تمام تر دینی کاوشوں کو شرف قبولیت بخش کر ان کی نجات کا زریعه بنائے۔

  • اللہ تعالی نےانسان کوعقل و شعور سے نوازا ہے۔عقل کو اگر شتر بے مہار کی طرح آزاد چھوڑ ديا جائے اوراسے خاص حدود وضوابط کا پابندنہ بنايا جا ئے تو وہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے۔اسی ليے نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے ليےانبياء ورسل کا سلسہ جاری فرمايا۔ہرعہداورہرعلاقےميں انبياٰءآتےاورفريضہ تبليغ ودعوت اداکرتےرہے تاآنکہ وحی ورسالت کا زريں سلسلہ نبی عربی محمدرسولﷺپرختم کرديا۔اب قيامت تک آنےوالےانسانوں کےليےآپ ہی اللہ کی طرف سے ہادی و رہنما ہيں۔آپ ہی کی بتلائ ہوئ تعليمات وہدايات انسانيت کی نجات اور ابدی سعادت وخوش بختی کا واحد ذريعہ ہيں۔ان سےاعراض وگريزکرتےہوۓ محض اپنی عقل پر انحصارکرکےانسانيت قعرمزلت ميں توگرسکتی ہےليکن امن وسکون،عافيت وراحت اورابدی نجات سے ہم کنارنہيں ہوسکتی
  • زیرِنظر کتاب` سیرتِ عائشہ رضی اللہ` سیدہ عائشہ صدیقہ رض کی حیات طیبہ عفت وعصمت، فقاہت وثقاہت اور عظمت وصداقت کی آئینہ دار ہے اور قرآن مجید میں ان کی پاکدامنی، پاکیزہ زندگی اور سیرت وکردار کی شہادت اور تذکرہ اس بات کا بین ثبوت ہے۔رسول اللہ کی تعلیمات وارشادات کی نشر واشاعت ان کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ انھوں نے دین وشریعت کی تعلیم وتشریح کے ذریعے سے پوری دنیا کی خواتین کے لیے ایک کامل اسوہَ حیات اور گراں بہا علمی وعملی ورثہ چھوڑا ہے
  • Seerat Khulfa E Rashideen (Complete Set)

     3,260
    This complete set of books is dedicated to the lives of the rightly guided caliphs. Each book is dedicated to the life, work, and teachings about one of the four caliphs. They are short, precise, to-the-point yet comprehensive in providing the authentic information and imparting the beautiful characters and personality of each caliph to the reader in a way that he/she will benefit a lot in his/her practical life. It is a beautiful gift to give anyone and also a must read for every one of us.     حضرت محمد ﷺ کے تربیت یافتہ تمام صحابہ خصوصاً خلفائے راشدین ہمارے لیے ایک چمکتے ستارے کی مانند ہیں کہ اُنہوں مسلمانوں کے سنہرے دور کی بنیادیں ڈالیں اور یوں کڑوڑوں لوگوں تک اسلام کا پیغام پھیلایا۔ اسی لیے دارالسلام نے اللہ کے رسول ﷺ کے تمام صحابہ اور خصوصاً خلفائے راشدین کی سیرت عوام الناس تک پہنچانے کے لیے تگ و دو کی اور اُنکی زندگیوں پر مستند کتابیں شائع کیں۔ خلفائے راشدین کی سنہری زندگیوں پر مبنی کتابوں کا ایک بہترین مجموعہ سیرتِ خلفائے راشدین کے سیٹ کی صورت میں خصوصی قیمت پر آپکی خد مت میں پیش ہے تاکہ آپ با آسانی خلفائے راشدین کی تابندہ اور روشن زندگیوں سے اپنے ایمان کو روشن کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی تحفہ میں پیش کریں۔
  • سیدنا علی المرتضی کے حالات زندگی ،طرز حکومت اور کارناموں پر مشتمل سیرت علی المرتضی قارہین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے، جسے مصنف ابو نعمان سیف الللہ خالد نےمرتب کیا ہے۔

Title

Go to Top