Home/Biography
  • Uswah Tul Alam

     4,820
    اقوام عالم کی تاریخ کا بیشتر حصہ ظلم وجبرکی گہری وتاریک رات پر مبنی ہے اوراس سیاہ تاریخ کے صفحات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ایک روشن اور سنہرا باب ہے ۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ انسانی زندگی کے بنجراور خشک صحرا میں ایک سرسبز درخت اورمیٹھے پانی کی بہتی ندی کی مانند ہے۔ چشمہ نبوت سے بہتی یہ ندی ہر شعبہ ہائے زندگی(انفرادی، اجتماعی، گھریلو، کاروباری، ذاتی، پروفیشنل) سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی نہ صرف پیاس بھجاتی ہے بلکہ انسانی زندگی کوایک نئی روح بخشتی ہے۔ زیر نظر کتاب عرب دنیا کے مشہور مصنف ڈاکٹر عائض القرنی کی زندگی کی تیس سالہ محنت کا نچوڑ ہے جس میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ مبارکہ کو جدید عالم کے تمام تر چیلنجز کے لئے ایک نسخہ کیما کے طورپر پیش کریں۔ زیر نظر کتاب آپ کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ضبط نفس، ایثاروقربانی، سخاوت وہمدردی اور خود احتسابی کی عملی تصویر پیش کرے گی۔ کہ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے اپنی محبت وعقیدت کی مثال قائم کی۔ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم امن عالم ، اتحاد، محبت، ہمدردی اور خوشحالی کا عالمی سفیر بن کر ابھرے۔ زیر نظر کتاب زندگی کے تمام شعبوں سربراہان مملکت، عوام الناس،امیر،غریب کے لیے ہر ایک لئے رہنما ہے۔ تمام بنی نوع انسان کے لئے سیرت کا وہ روحانی پیغام جس کا خطاب نہ تو مخصوص لوگوں سے ہے اور نہ کسی خاص وقت کےلئے بلکہ قیات تک آنے والےہر انسان کے لئے اتنا ہی مفید ہے جتنا پہلے سب سے پہلے مسلمان کے لئے تھا۔ زیر نظر کتاب میں آپ کے تعارف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار ان پہلووں سے ہوگا جن کے ذریعے آپ اپنی ذاتی زندگی کے کردار کو ایک نیا وجود،پاکیزگی اورجلا بخش سکتے ہیں۔ 1 - اسوۃ عالم یہ کتاب مصنف کے سالہا سال مطالعہ کا نچوڑ ہے۔ 2 - یہ کتاب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مصنف کی رسول اللہ ﷺ کی ذات سے محبت اور وابستگی کس قدر گہری ہے 3 - یہ کتاب ہمارے دلوں کے اندر بھی سیرت سے محبت اورلگن کی شمع روشن کرتی ہے۔ 4 - یہ کتاب ہمیں کامیابی ابدی زندگی اور دائمی راحت کی راہ دکھاتی ہے۔ 5 - یہ کتاب سیرت کے موضوع پر ایک نادر اور اچھوتی کتاب ہے۔ یہ کتاب آپ کی زندگی بدل دے گی اور اسے پڑھنے والا دائی مسرتوں اور کامیابیوں حامل بن جائے گا۔ان شاءاللہ
  • Aaina Jamal e Nabuwat

     440

    حضور نبی کریم ﷺکی حیات مبارکہ اور سیرت وسوانح پر اب تک بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں مگر آپ کے جسمانی حسن و جمال پر اب تک بہت کم کتب سامنے آئی ہیں- زیر نظر کتاب اسی کمی کو پورا کرنے کی ایک بھرپور  اور انتہائی عمدہ کوشش ہےجس میں مصنف  نے دلکش انداز میں آپ ﷺکے حسن و جمال کی ایک جھلک دکھائی ہے- یہ کتاب در اصل ``الرسول کأنک تراہ`` کا اردو ترجمہ ہے  اردو قالب میں ڈھالنے کا کام حافظ عبدالستار حماد نے بخوبی انجام دیا ہے- جب آپ حضور نبی کریم ﷺکی دلنشیں آنکھوں، حسیں رخساروں، کسرتی پنڈلیوں اور خوبصورت ہتھیلیوں کے بارے میں پڑھیں گے تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ سرور کائنات ﷺکو اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں- کتاب کی ایک خاصیت یہ  بھی ہے کہ اس کا تمام تر مواد صحت اسناد کے لحاظ سے مستند اور صحیح احادیث پر مشتمل ہے۔

  • سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری  امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مکمل تحقیق میں تشنگی باقی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا اور ایمان میں  اضافے کا باعث ہے۔ 

  • Aftab-E-Nabovat Ki Sunehri Shuain

     988
    خدا تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور پوری دنیا میں آپ کو منفرد او رمعزز مقام عطا کیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کی ہمہ گیریت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ مسلمان تو مسلمان کفار بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اب تک بے شمار کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کےکسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔زیر مطالعہ کتاب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے چند پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کتب میں ایک شاندار اضافہ ہے کتاب میں جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آباؤ اجداد ،آپ کی ولادت ،بچپن اور پہلی ہجرت کو حسین پہرائے میں بیان کرنے کا شرف حاصل کیا گیاہے وہاں آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں پڑنے پر خواب غفلت سے جاگ کر دشمنان دین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنتے بھی دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ آپ اس کتاب میں امت کے فرعونوں کے انجام کار کی تصویر کشی ملاحظہ کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا جگر چبانے والی کو رحمت عالم کے روبروبھی دیکھیں گے کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ مردوں ،عورتوں اور بچوں کیلئے یکساں مفید ہے اور انداز اس قدر سادہ اور دلکش ہے کہ ایک دفعہ شروع کردو تو ختم کرنےسے پہلے اس سے نظر ہٹانے کو جی نہ چاہے۔
  • الجحاد فی الاسلام اسلام میں اُصول جنگ کا ہمہ پہلوتجزیہ کیاگیا ہے ۔ اور پھر اس کا موازنہ دیگر مذاہب میں اُصول جنگ سے کرکے اسلام کے تصور جہاد کی فوقیت امن پسندی اور برتری وزنی دلائل سے ثابت کی گئی ہے۔
  • Ar Raheeq Al Makhtum (Urdu)

     1,220

    نبي كريم صلى الله عليہ وسلم کی سیرت طیبہ پر ایک جامع اور بہترین کتاب ہے جسے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے زیر اہتمام منعقد سیرت نگارى کے عالمی مقابلہ میں اول نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • اصحاب عشرہ مبشرہ کی سیرت کے چیدہ چیدہ واقعات کا مجموعہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کے لیے خصوصی طور پر پیش کیا جارہا ہے تاکہ وہ اسلام کی ان عظیم ہستیوں کے پاکیزہ کردار و عمل سے آگاہ ہوسکیں۔
  • Atlas Seerah Ar Rasool (P.B.U.H)

     1,480
    یہ کتاب حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ کے ساتھ ساتھ اُن جگاؤن کا بھی احاطہ کرتی ہے جہاں آپ ﷺ نے اپنے قدم مبارک رکھے، جہاں آپ ﷺ نے جنگیں لڑیں اور جہاں آپ ﷺ نے احکامات جاری فرمائے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری میں  محبت رسول ﷺ کی سچی لگن پیدا ہوگی۔ This book rounds up a series of atlases, written and compiled by the author in the same pattern. It reviews the biography of the Prophet (PBUH) and tracks the places he honored by his visits, the battles he fought, and the expeditions and envoys he directed. The Book presents all the required maps, illustrations, drawings and pictures. B Briefings and Excerpts have been added to the pictures and drawings for better understanding, benefit, and satisfaction of the readers.
  • Atlas Seerat Nabvi (PBUH)

     3,320
    پیغمبر آخرالزماں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت تو قیامت تک کے تمام انسانوں کے لیے ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جزیرۃ العرب میں پیدا ہوئے۔مکہ مکرمہ میں پرورش پائی اور 53برس تک یہیں رہے بعد ازاں مدینہ منورہ کی جانب ہجرت فرمائی اور عمر عزیز کے 10 سال یہاں بسر کیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عرصے میں سفر بھیکیے،صفر میں بھی رہے،حالت امن  میں بھی دن گزارے اور حالت جنگ میں بھی شب وروز بسر ہوئے۔اس تمام شرگزشت اور ریکارڈ کو سیرت نبوی علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کا نام دیا جاتا ہے۔مختلف زبانوں میں سیرت نبوی پر بے شمار کتابیں موجود ہیں جو قارئین کے مطالعے میں رہتی ہیں تاہم ان میں ایک تشنگی کا احساس رہتا ہے کہ مقامات واماکن کا نقشہ کتابوں میں نہیں ہوتا جس سے جگہوں کا صحیح تعارف نہیں ہو پاتا۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر شوقی ابو خلیل نے زیر نظر اٹلس مرتب کی ہے  جس میں سیرت کی وضاحت نقشوں سے کی گئی ہے ۔ان نقشوں میں تمام متعلقہ مقامات ،شہروں اور ان اطراف واکناف کی تفصیل سے جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تشریف فرمانی سے رونق بخشی یا جن کی طرف آپ نے قصدفرمایا۔اصل کتاب عربی میں تھی،جسے معروف اشاعتی ادارے دارالسلام نے اردو قالب میں ڈھال کر اردو دان طبقے کے لیے بھی اس سے استفادہ کو آسان کر دیا ہے۔امید قارئین کے لیے یہ کتاب دلچسپ معلومات کا ذریعہ ہو گی
  • Deeniyat

     420
    دینیات یہ کتاب سب سے پہلے 1937ء  میں شائع ہوئی تھی ۔ اسلام کو سمجھنے کے لئے اس کو اس قدر مفید پایاگیا کہ بہت جلد ی اسے برصغیر و ہند میں عام مقبولیت حاصل ہوگئی۔ یہ کتاب خصوصیت کے ساتھ ان نوجوانوں کے لئے لکھی گئی ہے،  جو ہائی اسکولوں کی آخری جماعتوں کا کالجز کی ابتدائی منزلوں میں تعلیم پاتے ہوں۔ اردو زبان کے علاوہ دنیا کی بہت سی دوسری زبانوں میں بھی اس کتاب کے ترجمے ہوچکے ہیں۔ اس وقت تک جن زبانوں میں اس کی متراجم ہمارے علم میں آئے ہیں ، وہ یہ ہیں عربی ، فارسی ، ترکی ، انڈونیشی، سواحلی، ہاوسا، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی، جاپانی ، تھائی، سنہائی،بنگالی ، سندھی ، گجراتی ، ہندی ، تامل ، مالاہاری، ڈینش، پرتگالی وغیرہ میں
  • صحابئہ کرامؓ کی زندگی اوران کی سوانح ميں ہمارےليےروشن مثاليں ہيں۔وہ چمکتےدمکتےستارےہيں جنہوں نےبراہ راست اللہ کےرسولﷺکےرخ انوارکی زيارت کاثرف حاصل کيا۔اںہوں ںےاللہ کےرسولﷺکی مجالست وصحبت کےمزےاٹھاۓ اور براہ راست آپ سےفيوض وبرکات حاصل کيں۔ان کا تزکيہ نفس کا ئنات کےامامﷺنے بنفس نفيس فرمايا۔ان کی زندگی ہمارےليےمشعل راہ ہے۔ہرصحابي کی زندگی بہت خوبصورباعث اقتداءاورروشن مثال ہے۔ان تاريخ سازمقدس شخصيات کی علمی اخلاقی،فقہی اورعسکری بصيرت سےآگہی کانورحاصل کرنےکےليےيہ انسائیکلوپیڈیا دارالسلام کےقارئین خدمت ميں پيش کياجارہاہے۔ہماری خواہش ہےکہ اس نورکوزندگی کی گزرگاہوں کےان تاريک  گوشوں تک پھيلادياجاۓجہاں اجالےکی اشدضرورت ہے۔
  • بہت سے لوگ فضائل و مناقب میں ضعیف، موضوع اور بے اصل روایات علانیہ بیان کرتے رہتے ہیں اور اللہ کی پکڑ کا انہیں کوئی ڈر نہیں ہوتا۔ ایک دن ساری مخلوقات کو اللہ کے دربار میں پیش ہونا اور خاص طور پر جن و انس کو اپنے اقوال و افعال کا حساب دینا ہے۔ اس دن مجمرمین کہیں گے: ہائے ہماری تباہی! یہ کیسی کتاب ہے جس میں ہر چھوٹی بڑی بات درج ہے اور وہ اپنے اعمال کو اپنے سامنے حاضر پائیں گے۔ اس کتاب میں صحابہ کرام کے عقائد، احکام، اعمال اور فضائل کی بنیاد قرآن مجید، صحیح احادیث، اجماع اور صحیح ثابت آثار سلف صالحین پر ہے۔

  • جلیل القدر صحابہ اکرام کی زندگی پر مشتمل ایک عمدہ مستند اور جامع کتب۔وہ عظیم المرتبت، جلیل القدر ہستیاں ہیں جن کی زندگیاں شمع رسالت سے ضیا بار ہوئیں۔ ان کی پاکیزہ سیرت کا ہر پہلواسوۃ رسول کی کرنوں سے منور ہے۔ Good book to know the personalities of Sahaba Karam and how Islam brought beautiful changes in to their lives.

    A good way to learn about great men of Islam being our role models. All characters of sahabas are explained in a story form.
  • Hayat E Sahabiyat K Darakhshan Pehlu

     1,520
    Book is very interested and informative. Hayat E Sahaba K Darakhshan Pehlu
  • اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات‘‘ اشاعت کتب کے معروف انٹر نیشنل ادارے دار السلام کے ڈائریکٹر جناب مولانا عبد المالک مجاہد﷾ کی ایک منفر د کاوش ہے۔ موصوف نے مختلف کتب سیرت و تاریخ سے استفادہ کر کے ان واقعات کو ایک جگہ یکجا کردیا ہے۔ ان واقعات سے ہمیں آپﷺ کے اعلیٰ اخلاق کے بارے میں راہنمائی ملتی ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں اخلاق نبویﷺ کے ایک سو سنہرے واقعات کو جمع کیا ہے اور پوری کوشش سے صرف ان واقعات کو شامل کیا ہے جو صحیح ہیں اور ان کاتذکرہ مستند کتابوں میں ہے۔ درالسلام لاہور برانچ کی ریسرچ ٹیم کی اس کتاب پر تحقیق وتخریج سے کتاب کی اہمیت وافادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے
  • صلاح الدین علی عبدالموجود ایک نامور عرب مصنف ہیں جنھوں نے مسلمانوں کی نئی نسل کے سامنے صحابہ، محدثین اور اجل علما کی سیرتیں نئے اسلوب سے پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ وہ ان کے اوصاف کو اپنے کردار و عمل میں اجاگر کر سکیں۔ ’سیرت سفیان بن عیینہ‘ اس سلسلے کی ایک اہم کتاب ہے جس میں علم حدیث کے امام، یگانہ روز گار اور اپنے دور کی بے مثال اور منفرد شخصیت  سفیان بن عیینہ کی سیرت کا تذکرہ ہے، جن کاشمار تبع تابعین میں ہوتا ہے اور انھوں نے تابعین کرام اور اتباع تبع تابعین کے درمیان رابطے کا کام دیا۔ اس کتاب میں قارئین کو بیسیوں اسے راویان حدیث کے احوال، روشن واقعات اور اقوال پڑھنے کو ملیں گے جو یا تو ابن عیینہ کے شیوخ تھے یا ان کے شاگرد اور ہم عصر تھے یا ان کے خوشہ چین تھے۔ اس میں ابن عیینہ کی علمی مجلسوں کے دلچسپ احوال اور ان سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے حکیمانہ جوابات بھی ہیں جو علم دین کی جستجو کرنے والوں کے دل و دماغ کو روشن کرتے ہیں۔ علم اور اہل علم سے آپ کی دلچسپی، آپ کے چند علمی مواخذات، تدلیس کے بارے میں آپ کانقطہ نظر اور حکمرانوں کے بارے میں آپ کی آراء بھی پیش کی گئی ہیں جبکہ آخر میں ابن عیینہ کے تفسیری اقوال، شروح احادیث اور دیگر فرموادات ہیں جو آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ کتاب کا سلیس اور عام فہم اردو ترجمہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصر کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کوئی بھی بات حوالہ کے بغیر نقل نہیں کی گئی اور کتابت کی غلطی تو پوری کتاب میں ڈھونڈے سے  بھی نہیں ملتی حتی کہ غلط العام الفاظ استعمال کرنے سے بھی اجتناب کیا گیا ہے
  • No doubt that Sayida Khadija and her daughters (May Allah be pleased with them all) are the best examples to live a prosperous life for Muslim women. This book by Abdul Malik Mujahid is a lovely collection of authentic events that highlights her intelligence, commitment to religion, sincere belief in God and determination under the most difficult circumstances. The book’s tone is very delicate that literally takes the reader back in time to the very beginning of Islam, providing deep insights into her life and early Islamic era. If you want to gift your girls and daughters something, nothing could be better than this as it will help them learn how to be a faithful Muslim lady, a dedicated wife, and an ideal mother. However, this does not mean this is ‘female only’ book; instead, male can also learn lots of lessons from her life.
  •   زیر نظر کتاب میں مسلمانوں کی عظیم ماں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جو مسلم بچیوں اور خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔ یہ ہماری وہ عظیم ماں ہیں جو دور جاہلیت میں بھی طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔ کتاب میں سیدہ کی عقل و فہم، دینداری، ایمانداری، اخلاص، ثابت قدمی، وفا شعاری، اور مجاہدانہ کردار کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہے گویا قاری اسی دور میں موجود ہے اور ام المؤمنین کی زندگی کا بچشم خود مشاہدہ کر رہا ہے۔ کتاب میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے اہم ترین واقعات کے ساتھ ساتھ ان کی اولاد اور اہل بیت کی زندگی پر بھی ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے۔ اس سارے عمل میں تحقیق کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضعیف و بے اصل واقعات سے اجتناب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب امت مسلمہ کی خواتین کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

  • Book is very interested and informative written by: Shaikh Muhammad Azeem Hasilpuri
  •   بچہ پیدا ہوتے ہی اپنے اردگرد کے انسانوں کی عادات و اطوار، زبان، سوچ اور عمل اپنانا شروع کردیتا ہے۔ کردار و عمل کے جیسے نمونے اس کے سامنے ہوتے ہیں، اس کی شخصیت ان کے مطابق ڈھلتی چلی جاتی ہے۔ عمر بڑھتی ہے تو وہ کسی نہ کسی کو مثالی شخصیت (ہیرو) قرار دے کر اس کے سانچے میں ڈھل جانا چاہتا ہے۔ اسلام یہ کہتا ہے کہ اپنا ہیرو عام آدمی کو نہ بناؤ بلکہ خوبی اور جمال کی تصوریں دیکھو۔ عظیم ترین خوبی، کامرانی، حسنِ اعتقاد اور حسنِ عمل کا سب سے زیادہ خوبصورت پیکر امام الانبیاء حضرت محمد ﷺ ہیں۔ بس انھی کو اپنا رہبر مانو، انھی کو دیکھو، انھی کی سیرت کا مطالعہ کرو اور انھی جیسے پیارے پیارے کام کرو۔۔۔ یہ کتاب اللہ کے برگزیدہ پیغمبروں، خاص طور پر حضرت محمد ﷺ کے فکر و عمل کے درخشاں نقوش سے مزین ہے۔ آسان، شگفتہ اور شستہ۔ خودبھی اس کا مطالعہ کریں اور اپنی نئی نسل کو بھی اس  کی ترغیب دیں۔ امید ہے حسنِ فکر و عمل کا گلشن کِھلے گا۔ نئی نسل پاکیزہ ترین راستوں کو اپنا کر اپنی اور آپ کی زندگیوں کو سکون اور اطمینان سے معمور کر دے گی۔
  • خلافت و ملوکیت اسلامی اور جمہوری خلافت راشدہ کس طرح بتدریج ملوکیت میں ڈھل گئی اور اس عظیم انسانی اور نظریاتی المیے میں کن کن عوامل نے کام لیا۔ اس پر سیر حاصل بحث کرکے خلافت راشدہ کی ضرورت اوراس کے احیاء کی اہمیت بیان کی گئی ہے
  • :خطبات اول تا پنجم حقیقت اسلام حقیقت صوم و صلوۃ حقیقت زکوۃ حقیقت حج حقیقت جہاد
    دین اسلام کے پانچ ارکان کی آسان ترین اور موثرترین دلنشین پیرائے میں وضاحت کی گئی ہے۔ اور دین باطل کے مقابلے میں دین حق کے نفاذکے لئے جہاد کی اہمیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
           آخر میں نفاذ شریعت میں حکومت کا کردار بیان کیا گیا ہے
  • Meray Aslaaf (میرے اسلاف)

     1,050

    زیر نظر کتاب میرے اسلاف مصنف کی وہ تصنیف لطیف ہے جس کی ہر ہر سطر میں اہل علم سے محبت جھلک اور چھلک رہی ہے۔ اس کتاب میں مولانا محمد بکنوی، مولانا عطاء اللہ شہید، علامہ احسان الہی ظہیر، پروفیسر حافظ محمد عبداللہ بہاول پوری، مولانا عبد اللہ گورداس پوری اور مولانا محمد اسحاق بھٹی کے حالات و واقعات قلم بند کیے گئے ہیں۔ یہ چھ وہ محترم شخصیات ہیں جنھوں نے زندگی بھر کتاب و سنت کا علم ہر سو لہرانے کی سعی فرمائی، ان میں سے بعض تو وہ ہیں جنھوں نے بانگ دہل کلمات کہنے کی وجہ سے اپنی جان کا نذرانہ بھی راہ خدا میں پیش کردیا۔ الله تعالی جمیع اسلاف کی تمام تر دینی کاوشوں کو شرف قبولیت بخش کر ان کی نجات کا زریعه بنائے۔

  • This book is a compilation of various memorable tours and trips of my life that includes Kingdom of Saudi Arabia, Urdan, Nigeria, Africa, China, Italy, Spain, France and many others. I have used very simple and imaginary language so that you may imagine yourself wandering around in these countries. If you ora ny of your loved ones is planning to visit these coiuntries then this book is going to help you alot.
  •  `شیخ البانی ؒ اہلِ سنت میں سے ہیں، سنت کے داعیوں میں سے ہیں اور حفاظتِ سنت کے راستے پر گامزن مجاہدین میں سے ہیں۔۔۔ حدیث شریف کی صحیح ، ضعیف اور موضوع روایات کے امتیاز و بیان میں ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔۔۔ آپ نے جو کچھ تحریر فر مایا اللہ رب العزت کے ذریعے سے بہت سے لوگوں کی علم حق، صحیح منہج اور علم حدیث کی طرف رہبری کی ہے اور بہت زیادہ نفع پہنچایا ہے۔ زیرِ نظر کتاب اُنکی سوانح حیات ہے جو کہ خاص و عام سب کے لیے بے حد مفید ہے۔

Title

Go to Top