Home/Biography
  • سيرت دينی موضوعات ميں سے ايک اہم تر موضوع ہے جس ميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذاتی اور شرعی زندگی کامطالعہ کيا جاتا ہے۔ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری يہ بنيادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذات، حالات، شمائل اور سيرت سے واقفيت ہونی چاہيے۔ ہر دور ميں اہل علم نے سيرت پر کتابيں لکھی ہيں۔امام محمد بن اسحاق (متوفی152ھ) کی کتاب سيرت ابن اسحاق اس موضوع پر پہلی جامع ترين کتاب شمار ہوتی ہے اگرچہ امام محمد بن اسحاق سے پہلے صحابہ وتابعين ميں سے 40 افراد کے نام ملتے ہيں جنہوں نے سيرت کے متفرق ومتنوع پہلوؤں پر جزوی بحثيں کي ہيں۔اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي سيرت پر مختلف اعتبارات سے کام ہوا ہے جن ميں ايک اہم پہلو سيرت کا فقہی اور حکيمانہ پہلو بھی ہے يعنی فقہی اعتبار سے سيرت کو مرتب کرنا اور اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کے اعمال و افعال کی حکمتيں بيان کرنا۔ امام ابن القيم (متوفی 751ھ)کی کتاب ’زاد المعاد‘ سيرت کے انہی دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کي گئی ہے۔بعض اہل علم نے ’زاد المعاد‘ کو فلسفہ سيرت کی کتاب بھی کہا ہے جبکہ بعض اہل علم کا کہنا يہ ہے کہ امام صاحب کي يہ کتاب ’عملی سيرت‘ کی ايک کتاب ہے۔ امام ابن القيم کی اس کتاب کا ايک خوبصورت اختصار شيخ محمد بن عبدا لوہاب رحمہ اللہ نے ’مختصر زاد المعاد‘ کے نام سے کيا ہے جسے سعيد احمد قمر الزمان ندوی نے اردو ترجمہ کی صورت دی ہے۔ امام ابن القيم رحمہ اللہ کی اس کتاب ميں بعض بہت ہی نادر اور قيمتی و علمی نکات بھی منقول ہو ئے ہيں جو ان کے روحانی مقام ومرتبہ پر شاہد ہيں خاص طور پر ص 350 پر نظر بد کے علاج کي بحث ارواح کی خصوصيات کے بارے عمدہ بحث کی گئی ہے۔ بلاشبہ امام صاحب کی يہ کتاب سيرت کے فقہی،علمی، حکيمانہ اور فلسفيانہ پہلوؤں کو محيط ہونے کے ساتھ ساتھ سيرت کا ايک مستند مصدر وماخذ بھی ہے جس کا اختصار افادہ عام کے ليے شيخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے کياہے
  • If you only have information and knowledge about one human being in your life, knowing about the prophet Muhammad (PBUH) is the most beneficial. Everything he showed his companions and the rest of the world was beneficial. No one’s life was studied closer and in more detail than his. He let his private life, his family life and his business dealings be the subject of study. He let every aspects of his life, even his tears, be the subject of study. There is no figure in history whose life, public and personal, is so well documented by eyewitness reports. It is truly and enlightening documents to study.
  • اللہ تعالی نےانسان کوعقل و شعور سے نوازا ہے۔عقل کو اگر شتر بے مہار کی طرح آزاد چھوڑ ديا جائے اوراسے خاص حدود وضوابط کا پابندنہ بنايا جا ئے تو وہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے۔اسی ليے نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے ليےانبياء ورسل کا سلسہ جاری فرمايا۔ہرعہداورہرعلاقےميں انبياٰءآتےاورفريضہ تبليغ ودعوت اداکرتےرہے تاآنکہ وحی ورسالت کا زريں سلسلہ نبی عربی محمدرسولﷺپرختم کرديا۔اب قيامت تک آنےوالےانسانوں کےليےآپ ہی اللہ کی طرف سے ہادی و رہنما ہيں۔آپ ہی کی بتلائ ہوئ تعليمات وہدايات انسانيت کی نجات اور ابدی سعادت وخوش بختی کا واحد ذريعہ ہيں۔ان سےاعراض وگريزکرتےہوۓ محض اپنی عقل پر انحصارکرکےانسانيت قعرمزلت ميں توگرسکتی ہےليکن امن وسکون،عافيت وراحت اورابدی نجات سے ہم کنارنہيں ہوسکتی
  • سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے جسے شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ مطالعۂ سیرت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے تاہم موجودہ حالات میں اس کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے بالخصوص نوجوانانِ امت کو مطالعہ سیرت کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب پیام سیرت دلچسپ پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔ زیر نظر کتاب ``پیام سیرت`` ڈاکٹر محمد عبد الرحمن العریفی کتاب کا ترجمہ ہے جس میں انہوں نے نہایت دلنشیں او رمؤثر اسلوب نگارش کا انتخاب کیا ہے جو مطالعۂ سیرت میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان طبقہ کی گہری دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے ۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی سعودی عرب کے جانے پہچانے مصنف ہیں۔ ریاض کی مقامی یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ اس سے قبل ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ``زندگی سے لطف اٹھائیے `` سرفہرست ہے ۔کتاب ہذا کے ترجمہ وتخریج کا کام ساجد الرحمن بہاولپوری نے کیا اور دار السلام نے اعلی معیار پر اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو گم کردہ راہ لوگوں کےلیے راہِ راست پر آنے کا سبب بنائے
  • Qasis ul Anbiya (Local)

     2,320
    In this book, `Qasas-ul-Anbiya` the stories of the prophets have been compiled from `Al-Bidayah wan-Nihayah` (The Beginning and the End) which is a great work of the famous Muslim exegete and historian Ibn Kathir and has a prominent place in the Islamic literature. The stories of the prophets and all the events in their lives have been supported by the Qur`anic Verses and the Sunnah (traditions) of the Prophet (S). Wherever it was necessary, other sources have also been reported for the sake of historical accounts, but on such places a comparative study has been made to prove the authenticity of the sources. Ibn Kathir has reproduced the views and interpretations of all the great exegetes of the Qur`an of his time. The systemic narratives of the Stories of the Prophets have been written in chronological order which renders a historical style to the book.
  • ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء  ہیں ۔جن کا مقام عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کےلیے انہیں مختلف علاقوں اورقوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔اور انہوں نے بھی تبلیغ دین اوراشاعتِ توحید کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے شب رروز انتھک محنت و کوشش کی اور عظیم قربانیاں پیش کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے بہت سی احادیث میں بھی انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قصص الانبیاء ‘‘  میں انبیاء کرام کےحالات کے لیے سب سے قرآنی آیات کو سامنے رکھا ہے اور۔ہر پیغمبر کےاحوال واقعات سے عبرت وموعظت کے جو پہلو نکلتے ہیں انہیں بطور خاص جگہ دی گئی ہے
  • ہم نے مولانا مرحوم کی تفسیر اور کچھ دوسرے علمی افکار کو ایک نئے  عنوان قوموں
    کے عروج و ذوال پر علمی تحقیقات کے اثرات کے نام سے ایک کتاب کی صورت میں
    شائع کیاہے۔
    اُمید ہے کہ یہ چند اوراق اہل علم کے سامنے تحقیق کی نئی راہیں وا کرنے میں
    ممدومعاون ثابت ہونگے
  • The Question & Answer form is the most effective and an objective method of teaching. For those who want to acquire the basic information of Islam or wish to check their knowledge about the religion without the labor of formal learning and any research, this series of Questions and Answers about the various aspects of Islam will prove much helpful. The Questions and Answers have been prepared on such basis that all irrespective of age and sex, should get benefited. It is hoped that readers would enjoy reading this collection and getting refreshed about this information presented to them.
  • Quran Aur Hum By Dr Israr Ahmad Card Cover, normal paper Book. Book is a very fine source of knowledge from Dr. Israr Ahmed sahib Book is very interested and informative.
  • حافظ عبدالشکور نے سیرت کے ایک بالکل نئے موضوع کو متعارف کرانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ یہ کتاب رسول الله ﷺ کے آنسو کے عنوان سے ترتیب دی گئی ہے، اس کے لئے جو مواد اکٹھا کیا گیا ہے وہ مستند کتابوں کے صحیح حوالہ جات سے سامنے آیا ہے۔ رسول الله ﷺ کی حیات طیبہ کے تمام احوال پر نگاہ ڈالی جائے بالخوص مکی اور مدنی زندگی کے وقائع پر نظر دوڑائی جائے تو احساس ہوتا ہے که آپ ایک قلب گداز کے حامل تھے۔ زندگی کی سخت جانیوں اور مصائب و شد ائد پر آپ ﷺ نے تحمل، بردباری اور حوصلہ مندی کا اظہار فرمایا مگر غم و الم کے وہ فطری جذبات گاہے گاہے آنسوؤں کے ستارے بن کر مژگان رسول ﷺ پر چمک اٹھے اور کبھی رخ انور پر ڈھلک گئے۔ راتوں کی تنہائی میں اور شدائد کے مقابلے میں آپ اپنے مالک کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور دعاؤں کی صورت میں آنسوؤں کی برسات شروع ہو جاتی ہے مگر یہ کیفیت آہ و بکا اس نوعیت کی کسی دوسری منفی شکل کا رخ اختیار نہیں کرتی اور یہی آپ ﷺ کی سیرت کا اعجاز ہے۔

  • سیرت نبوی ﷺ ایک سدا بہار موضوع ہے۔ ہر عہد میں اس موضوع پر سینکڑوں کتابیں اور رسائل تالیف و تصنیف ہوئے ہیں۔ ہر زبان و ادب میں اس موضوع پر ہر نوعیت کی کتابیں دکھائی دیتی ہیں۔ سیرت کو ابتداء میں مغازی، سیر، شمائل، دلائل معارج اور سوانح کی شکل میں لکھا گیا۔ نظم و نثر دونوں پیرائے اس کے لیے اختیار کئے گئے ہیں۔ نثر میں ناول، ڈرامہ اورفن سوانح کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان اصناف ادب میں بھی سیرت نگاری کی کامیاب کوششیں کی گئی ہیں۔

    پیش نظر کتاب رسول اکرم ﷺ کی مسکراہٹیں حافظ عبد الشکور صاحب کی سیرت کے موقع پر ایک نادر اور اچھوتی تصنیف ہے۔ سیرت طیبہ کا یہ پہلو عربی کتب میں تو موجود تھا مگر اردو ادب میں اس موضوع پر کوئی خاص تالیف و تصنیف ناپید تھی۔ فاضل مصنف نے ذخیرہ احادیث اور مصدقہ تاریخی واقعات کی قوی شہادتوں سے سیرت طیبہ کے اس موضوع کا کماحقہ ادا کیا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی نادر موضوع کی ضخامت کے پیش نظر غیر مصدقہ روایات اور ضعیف تاریخی واقعات کا سہارا لیا جاتا ے جس سے شاید موضوع میں مصنوعی چاشنی تو پیدا ہو جائے گی مگر احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ انجام نہیں ہوتا۔ اگر کی اس معیار کو پیش نظر رکھ کر اس تصنیف لطیف کا جائزہ لیا جائے تو فاضل مصنف کی تحقیق کی داد دینا قرین انصاف ہوگا۔

  • Rasool e Akram SAW Aur Hum by Dr Israr Ahmad / رسول اکرم اور ہم. Rasool Akram SAWW aur Hum Card Cover, normal paper Book. Book is a very fine source of knowledge from Dr. Israr Ahmed sahib Book is very interested and informative.
  • آج کے اس پُر فتن دور میں جبکہ نوجوان نسل بتدریج اسلام سے دور ہو رہی ہے، اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی سیرت پڑھائیں، نوجوان نسل کو بتائیں کہ ان کے اخلاق و کردار کیسے تھے اور انھوں نے اسلام کے لیے کتنی قربانیاں پیش کیں۔ `رجالِ قران` کے فاضل مؤلف ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ کا اسلوب بیان بڑا عمدہ ہے۔ انھوں نے بلکل کہانی کے انداز مین ان صحابہ کرام کی سیرت اس کتاب میں بیان کی ہے جن کے بارے میں قران کریم میں آیات نازل ہوئی ہیں۔ انھوں نے اس کتاب میں صحابہ کرام ہی نہیں بلکہ ان کفار اور منافقین کے بارے میں بھی پوری تفصیل کے ساتھ لکھا ہے جن کے بارے میں قران نازل ہوا، کتاب میں موجود واقعات تاریخ کی مستند کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ ان واقعات اور صحابہ کرام کی مبارک زندگیوں میں ہمارے لیے دروس موجود ہیں۔

  • نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں
  • سیدنا علی المرتضی کے حالات زندگی ،طرز حکومت اور کارناموں پر مشتمل سیرت علی المرتضی قارہین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے، جسے مصنف ابو نعمان سیف الللہ خالد نےمرتب کیا ہے۔

  • Seerat Ayesha RA imported

     820
    Hadhrat Ayesha (may Allah be pleased with her) who carried the name of Siddiqa was addressed as the mother of Believers. She had no children, her father was Abu Bakr (The Fist Khalifah) and her mother was Umm Roman, Extraordinary people reveal their greatness from their earliest years. Ayesha was no exception, her manners were sublime. The life of Ayesha is proof that a woman can be far more learned than men and that she can be the teachers of scholars and experts. Her life is also proof that a woman can exert influence over men and women and provide them with inspiration and leadership. The 'Life of Ayesha Siddiqa' is an extremely important and useful book written in Urdu by the Late Allamah Syed Sulaiman Nadwi, a noted historian and scholar in Indian sub-continent, this marvellous book is based on the most authentic sources about the life of the Prophet's wife Ayesha Siddiqa, may Allah be pleased with her. She became one of the most important reporters of Hadith. Both men and women came to learn about Islam from her. Her life shows how a Muslim woman can use her intelligence and scholarship to make enormous contributions to the cause of Islam. Ayesha Razi Allah is the wife of Prophet Muhammad (S A W). Read about the life history and biography of Aisha bint Abu Bakr Razi Allah Anu in the Urdu language. Study Hazrat Ayesha Siddiqa ki Zindagi in the Urdu book and married life of Hazrat Aisha in Urdu. this Islami Urdu literature as long as 319 pages  You may also read Syed Sulaiman Nadvi Books in Urdu.
  • Seerat Azwaj Mutahirat hayat or khidmat

     850
    Seerat Azwaj e Mutahrat this book is Authentic Written By: Dr Tafzeel ahmed Zaigham Published By: Maktaba Islamia
  • زیرِنظر کتاب` سیرتِ عائشہ رضی اللہ` سیدہ عائشہ صدیقہ رض کی حیات طیبہ عفت وعصمت، فقاہت وثقاہت اور عظمت وصداقت کی آئینہ دار ہے اور قرآن مجید میں ان کی پاکدامنی، پاکیزہ زندگی اور سیرت وکردار کی شہادت اور تذکرہ اس بات کا بین ثبوت ہے۔رسول اللہ کی تعلیمات وارشادات کی نشر واشاعت ان کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ انھوں نے دین وشریعت کی تعلیم وتشریح کے ذریعے سے پوری دنیا کی خواتین کے لیے ایک کامل اسوہَ حیات اور گراں بہا علمی وعملی ورثہ چھوڑا ہے
  • یہ سیرت انسائیکلو پیڈیا اس میں آپ عرب بلخصوس مکہ و مدینہ کی مستند تاریخ اور جغرافیہ ملاحظہ کریں گے، اہل عرب کی بود و باش اور ثقافت و تہذیب سے آشنا ہوں گے۔ عاد، ثمود، جرہم، طسم و جدیس جیسی مبغوض قوموں کی تباہی میں ہمارے لیے کیسے کیسے اسباق اور عبرتیں موجود ہیں؟ ان کا کامل مشاہدہ پائیں گے۔ ۔۔۔۔ اسی طرح آپ پر یہ حقیقت روشن ہوگی کے سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ نے کفر، شرک، اصنام اور اوہام کے کس قدر تاریک ظلمت زار میں کتنی دانائی اور دلیری سے اسلام کی فطری اور عالم گیر صداقت پیش کی۔

  • Seerat Hassan Wa Hussain RA has been uploaded. We are uploading this book for educational purpose. We highly recommend to purchase this book from our book store. book is very interacted and informative
  • Seerat Ibrahim (a.s)

     820

    سیدنا ابراہیم عليه السلام اللہ کے جلیل القدر پیغمبر تھے۔ آپ عليه السلام کا ذکر کثرت سے قرآن کریم میں آیا ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم عليه السلام کی مستند سیرت پر مشتمل ایک منفرد کاوش ہے۔

  • امام بخاری ۱۳شوال ۱۹۴ھ؁، بروز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر ہوئی تو مکتب کا رخ کیا۔ بخارا کے کبار محدثین سے استفادہ کیا۔ جن میں امام محمد بن سلام بیکندی، امام عبداللہ بن محمد بن عبداللہ المسندی، امام محمد بن یوسف بیکندی زیادہ معروف ہیں۔ اسی دوران انہوں نے امام عبداللہ بن مبارک امام وکیع بن جراح کی کتابوں کو ازبر کیا اور فقہ اہل الرائے پر پوری دسترس حاصل کر لی۔ طلبِ حدیث کی خاطر حجاز، بصرہ،بغداد شام، مصر، خراسان، مرو بلخ،ہرات،نیشا پور کا سفر کیا ۔ ان کے حفظ و ضبط اور معرفت حدیث کا چرچا ہونے لگا۔ امام بخاری ﷫ کے استاتذہ کرام بھی امام بخاری سے کسب فیض کرتے تھے ۔ آپ کے استاتذہ اور شیوخ کی تعداد کم وبیش ایک ہزار ہے۔ جن میں خیرون القرون کےاساطین علم کےاسمائے گرامی بھی آتے ہیں۔اور آپ کےتلامذہ کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ امام بخاری﷫ سے صحیح بخاری سماعت کرنےوالوں کی تعداد 90ہزار کےلگ بھگ تھی ۔امام بخاری کے علمی کارناموں میں سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے جس کے بارے میں علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم   کے بعد کتب ِحدیث میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری   ہے ۔ فن ِحدیث میں اس کتاب کی نظیر نہیں پائی جاتی آپ نے  سولہ سال کے طویل عرصہ میں 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔امام بخاری  کی سیر ت پر متعدد اہل علم نے   کتب تصنیف کی ہیں لیکن سب سے عمدہ کتاب   مولانا عبد السلام مبارکپوری کی تصنیف ’’سیرۃ البخاری ‘‘ ہے جو کہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس کتاب کا عربی ترجمہ ڈاکٹر عبد العلیم بستوی کےقلم سے جامعہ سلفیہ بنارس سے شائع ہوچکا ہے۔ زیر نظرکتاب ’’سیرت امام بخاری‘‘ کو تالیف کرنے کی سعادت شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمٰن چیمہ﷾نے حاصل کی بعد ازاں دارالسلام ،لاہور کے شعبہ تحقیق وتصنیف کےسکالرزنے بھی اس میں بیش قیمت اضافے کیے ہیں۔ شیخ الحدیث مولاناحافظ عبدالعزیز علوی  نے ترمیم واضافہ کے ساتھ ساتھ اس کی نظرثانی کی ہے اور اسی طرح محقق دوراں مولاناارشاد الحق اثری نےاس میں کچھ حک و اضافہ کےساتھ اس پر ایک جاندار مقدمہ تحریرکیا ہے جس سے اس کتاب اہمیت وافادیت دو چند ہوگئی ہے۔ اس کتاب میں امام بخاری  کےاساتذہ کی سیرت، اساتذہ کرام، ان کے طبقات، وسعت علمی ، عقائد ونظریات، صحیح بخاری میں احادیث کو نقل وجمع کرنے کی شرائط، دیگر تصانیف اور ان کےاسلوب اور متعلقات وشروح صحیح بخاری کےساتھ ساتھ امام بخاری کی فقیہانہ بصیرت، محدثانہ صلاحیت ،امام موصوف کے معاصرین اور تلامذہ وغیرہ کا تذکرہ   بڑے یگانہ اور جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔
  • Seerat Khulfa E Rashideen (Complete Set)

     3,260
    This complete set of books is dedicated to the lives of the rightly guided caliphs. Each book is dedicated to the life, work, and teachings about one of the four caliphs. They are short, precise, to-the-point yet comprehensive in providing the authentic information and imparting the beautiful characters and personality of each caliph to the reader in a way that he/she will benefit a lot in his/her practical life. It is a beautiful gift to give anyone and also a must read for every one of us.     حضرت محمد ﷺ کے تربیت یافتہ تمام صحابہ خصوصاً خلفائے راشدین ہمارے لیے ایک چمکتے ستارے کی مانند ہیں کہ اُنہوں مسلمانوں کے سنہرے دور کی بنیادیں ڈالیں اور یوں کڑوڑوں لوگوں تک اسلام کا پیغام پھیلایا۔ اسی لیے دارالسلام نے اللہ کے رسول ﷺ کے تمام صحابہ اور خصوصاً خلفائے راشدین کی سیرت عوام الناس تک پہنچانے کے لیے تگ و دو کی اور اُنکی زندگیوں پر مستند کتابیں شائع کیں۔ خلفائے راشدین کی سنہری زندگیوں پر مبنی کتابوں کا ایک بہترین مجموعہ سیرتِ خلفائے راشدین کے سیٹ کی صورت میں خصوصی قیمت پر آپکی خد مت میں پیش ہے تاکہ آپ با آسانی خلفائے راشدین کی تابندہ اور روشن زندگیوں سے اپنے ایمان کو روشن کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی تحفہ میں پیش کریں۔
  • نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں۔ The life of Abu Bakr As Siddique (May Allah be pleased with him) offers a blueprint to successful life to those Muslims as well as non-muslims who are searching for the truth. This book provides detailed and insightful glimpses into the extraordinary life of the first Caliph of the Muslims Abu Bakr As-Siddeeq (May Allah be pleased with him) and his massive contribution to all of humanity. He was a truly a man for all ages. This compilation has specifically been made for the Muslim Youth, who need to learn about the sacred personalities and their success stories. Indeed, this is the best way to teach core values of an ideal Islamic life and help youth understand their religion.
  • Seerat Sayedna Ali Ibn Abi Taalib (R.A)

     3,520
    نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں۔ This book relates the life of the Leader of the Believers, `Ali, may Allah be pleased with him, from birth until his martyrdom. The book relates also with detail how he came to Islam and his most important actions in Makkah, his migration to Madinah, his life in Madinah, his campaigns and battles alongside the Messenger of Allah, his life during the era of Rightly Guided Caliphs and his swearing of allegiance and his period of Caliphate. It also discusses the internal problems that `Ali faced during his reign. It goes on to mention the events that led to the Battle of the Camel, and how all the parties involved are free from any fault. Afterwards, the events of the Battle of Siffeen are mentioned, along with the relationship between `Ali and Mu`aawiyah. The book sheds light on the fallacies that are held by some deviant groups about these events and their distortion of historical truths.

Title

Go to Top