زیرِنظرکتاب` کتابِ توحید`سلسلے کی کڑی ہے،جس میں توحیداور شرک سے متعلق تمام امور پر مدلل گفتگو کی ہے۔خاص طور پر ایسے اسباب کا تذکرہ کیا ہے،جن کے ذریعے سے عقیدوں میں شرک در آتا ہے۔عقیدہّ توحید میں کمزوری سے شرک جڑیں پکڑتا ہے،جس معاشرے میں شرک داخل ہو جائےاس کے لیے دنیاوآخرت کی بربادی کا سامان کر دیتا ہے۔
-
زیرِ نظر کتاب ` مسائلِ عُشر پر تحقیقی نظر` کے نام سے ایک مضمون جس میں فرضیتِ عشر،نصابِ عشر،مختلف اجناس اور اس کے مصارف کو بھی بیان کیا ہے۔احادیث کی بڑی بڑی کتب میں تو اس مسئلہ میں ابواب موجود ہیں لیکن عام مسلمان کے لیے اردو زبان میں کوئی مستند کتاب نظر سے نہیں گزری،چنانچہ مفتی صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں انتہائی محنت وکاوش سے کتاب ہذا تحریر کی۔ -
زیرِ نظر کتاب میں موت کے بعد کے احوال کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے،نیکوکار لوگوں کے احوال کیا ہوں گے اور بدکار لوگوں کا انجام کیا ہے گا۔حشر، میزان، جنت اور جہنم کے متعلق کتاب وسنت سے عمدہ راہنمائی پیش کی ہے۔`فکرِآخرت` جس فرد کے دل میں اجاگر ہوجائے وہ اللہ کی نافرمانی کے بہت سے معاملات سے بچ جاتا ہے۔
-
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف ادارہ ہ کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے -
والدین کا بچوں کی اصلاح کے لیے کوشاں رہنا یقینا ناگزیر ہے مگر بعض اوقات نیک اولاد بھی والدین کی اصلاح اور بری عادت کو ترک کروانے کا سبب بن جاتی ہے۔زیرِ نظر کتاب میں مرکزی کردار عمیربن سعد ایک ننھے صحابی ہیں جن کا بچپن بڑے سخت اور مشکل حالات میں گزرا،لیکن انھوں نے نیک صفات اور اعلیٰ اخلاق کو اہنانے کی وجہ سے اپنے والد کے لیے مثالی نمونہ پیش کیا اور اس کے کردار اور عمل سے ان کے والد کی اصلاح ہوئی -
Learning how to recite the Quran is one of the fundamentals of being a Muslim, and Dar-ul-Andlus Publications brings you “Noorani Qaida” which is designed to give your child a grasp on how to pronounce the Haroof e tahaji. A must in the fundamentals of learning Recitation of Quran! This Noorani Qaida will provide an improved learning experience with regional tajweed to make it easier for Muslims all over the World to Learn Islam. Your Child will be pronouncing Arabic Letters correctly as this qaida contains graphical illustrations of mouth to make special nodes and sounds! -
تزکیہّ نفس کی اصلاح،باہمی محبت اور اخلاقِ حسنہ کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے زیرِنظر کتاب بہ عنوان` قربت کی راہیں`مرتب کی ہے،یہ ایسی آیاتِ کریمہ اور احادیثِ شریفہ کا منتخب مجموعہ ہے کہ جن کا تعلق اخلاق وآداب سے ہے۔احادیث کا حسنِ انتخاب قابلِ تحسین ہے۔ اخلاقِ رذیلہ اور نفسِ امارہ کی اصلاح کے لیے فرمانِ الہی اورسنتِ رسول ایک اکسیر ہے۔اس کے ساتھ تجدیدایمان،تطہیرِ نفس،مردہ دلوں کو زندگی اور بیمارذہنوں کو شفا ملتی ہے -
زیرِنظر کتاب` رمضان ماہّ فوزان` اس موضوع پر ایک جامع اور راہنما کتاب ہے،اس میں رمضان المبارک اور اس سے متعلق موضوعات،مثلا: رمضان اور صیام،مقصدِ صیام۔۔۔۔۔تقویٰ وپرہیز گاری، قیام اللیل ، نزولِ قرآن، رمضان اور دعا اور مسائلِ عید کا احاطہ کرنے کی بھر پور سعی کی ہے،علاوہ ازیں کتاب کو مختلف ابواب اور فصلوں میں کیا ہہے اور قران واحادیثِ صیححہ سے ہر مسئلہ واضح کر دیا گیا ہے -
یہ رسالہ روزہ کے مختصر احکام پر مشتمل ہے جس میں اسکے آداب وسنن کا مختصراذکر ہے،چونکہ اس عبادات کی شان بڑی عظیم ہے،اس کے احکام کا سیکھنا بھی ضروری ہے،تاکہ مسلمان کو واجب چیزوں کا علم ہواور وہ اسے بجالاسکے،حرام کا پتہ ہو جس کی بناء پر اس سے بچ سکے اور مباحات کی خبر ہو تاکہ خود سے محروم کرکے مشقت میں مبتلا نہ کر لے۔
-
زیرِنظر کتاب` صیحح نمازِنبوی` اس میں نماز کے جملہ مسائل اور اس کی جزئیات کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے،بعض مختلف فیہ مسائل،جو اختلاف کی نذر ہو گئے ہیں اور اکثر لوگ ان پر عمل کرنے سے محروم ہیں،ان تمام اختلافی مسائل میں سے اصح ترین اور راجح مسئلہ کے اثبات کے لیے مستند دلائل ذکر کیے گیے ہیں اور مسائل کی وضاحت کے لیے سنجیدہ الفاظ،مثبت اندازِفکر اور عام فہم اسلوب اپنایا گیا ہے اور مشکل اصطلاحات کے استعمال اور پچیدہ تعبیرات کے بیان سے اجتناب کیا گیا ہے۔ -
نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں