Home/Books/Prayer Supplication
  • Hisn-ul-Muslim is brief and comprehensive collection of supplications that Muslims may recite on certain occasions/events. This best selling compilation by Darussalam Publishers has the following in it. • 267 prayers, supplications and invocations for different daily life occasions, events, and times. • Each prayer is written in Arabic script with Urdu translation. • Only texts of Dua with short references to the source. • Portable, easy to understand and memorize content. A compilation by Said bin Ali bin Wahaf Al-Qahtani, Hisn-ul-Muslim is an abridged version of his previous works. Here, he chose to mention only the text of Duas (to be recited/remembered) instead of the entire Hadith. The references list has also been shortened to one or two. In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities.
  •  قران مجید میں انبیائے کرام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے۔ ان قرانی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لا کر کیا کیا مانگا کرتے تھے۔ انبیاء کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قران مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی دوسری آسمانی کتاب کے حصے مین بھی نہیں آتا۔  ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری رہنمائی کے لیے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ قران مجید کی پیش کردہ یہ تمام دعائیں اپنے مکمل پس منظر کے ساتھ `قرانی دعائیں اور وظائف` میں پیش کردی گئی ہیں تا کہ ان دعاؤں کا مضمون سمجھ کر انسان دعا کرے اور ان کی شرفِ قبولیت کی سند حاصل کرے۔ افادیت کے پیشِ نظر جادو، آسیب اور جنات سے متعلقہ بیماریوں کا آسان قرانی علاج ذکر کرنے کے ساتھ `قرانی وظائف` کے عنوان سے اسلاف کے بعض آزمودہ وظائف بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ بارگاہِ رب العلمین سے امید ہے کہ اس کتاب سے آپ کے خوابیدہ ارمان جاگ جائیں گے۔
  • حصن المسلم مسنون اذکار اور محقق دعاوں کا بہترین مجموعہ ہے۔اس کا ترجمہ عبد السلام بن محمد نے قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا ہے اور ہر دعا کے ساتھ اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے

  • This best selling compilation by DarulBalagh. Portable, easy to understand and memorize content In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities. دارالبلاغ کی یہ سب سے زیادہ فروخت شدہ تالیف۔ پورٹ ایبل ، سمجھنے میں آسان اور مواد کو حفظ کرنا دوسرے لفظوں میں ، یہ کتاب مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے میں درکار روحانی مدد فراہم کرتی ہے
  • Qanoot E Nazla

     200
    Qanoot E Nazla dua is very interacted written by Molana Abu Yahya Zikriya Zahid.
  • Hisn ul Muslim (New Edition)

     200
    Hisn-ul-Muslim is a brief and comprehensive collection of supplications that Muslims may recite on certain occasions/events. This best selling compilation by Darussalam Publishers has the following in it. • 267 prayers, supplications and invocations for different daily life occasions, events, and times. • Each prayer is written in Arabic script with Urdu translation. • Only texts of Dua with short references to the source. • Portable, easy to understand and memorize content. A compilation by Said bin Ali bin Wahaf Al-Qahtani, Hisn-ul-Muslim is an abridged version of his previous works. Here, he chose to mention only the text of Duas (to be recited/remembered) instead of the entire Hadith. The references list has also been shortened to one or two. In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities.
  •   قران کریم میں 109 مرتبہ نماز پڑھنے کا ذکرِ جمیل آیا ہے حتی کہ خوف و جنگ کی حالت میں بھی نماز کے التزام کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اسلام کے اساسی رکن کی حیثیت سے نماز کس قدر زبردست اہمیت رکھتی ہے۔ اسی لیے رسالت مآب ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ جونہی بچے سات برس کے ہو جائیں انھیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور دس سال کے بچے نماز نہ پڑھیں تو انھیں سزا دو۔ نماز کی اسی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر دارالسلام نے ایک بہت خوبصورت کتاب `میری نماز` کے عنوان سے باتصویر شائع کی ہے۔ اس میں صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کا مکمل اور مسنون طریقہ بذریعہ تصاویر اُجاگر کیا گیا ہے۔ اپنے پیارے پیارے بچوں کو یہ کتاب بطور تحفہ دیجیے۔ انھیں ابھی سے مسنون نماز پڑھنے کی عادت ڈالیے۔۔۔۔ یہ لا متناہی حسنات و برکات کے حصول کا یقینی طریقہ ہے۔
  • Manzil

     150
    Manzil Collection Book Urdu Font 9 Lines Verses Surahs Islamic Dua Protection Paperback. Arabic Only Version: It has been narrated by an authentic Ahadith of Prophet (SaW) that the heart also gets rusted like iron. And the remedy for the rust of heart is remembrance of death and recitation of Quran. This book Multi Colourful Inside Pages has some surahs of Holy Quran have been compiled in the form of Duas. A very useful compilation. Manzil Book
  • Salat Ul Muslim

     150

    زیرِنظر کتابچے میں صیحح اور ثابت شدہ مسائل کو باحوالہ بیان کیا ہے اور غیر ثابت شدہ مگر مروجہ امور کی نشاندہی کی ہے۔عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ سجدہ تو اللہ کو کرنا ہے چنانچہ جس طرح بھی پڑھ لی جائے ٹھیک ہے،مصنف نے ان مسائل کی نشاندہی کی ہے

  • Aurton Ka Tareeqa-e-Namaz

     150

    ہمارے ہاں بغیر کسی صریح دلیل کے علی الاعلان کہاجاتا ہے کہ عورت کی نماز کا طریقہ مردوں سےمختلف ہےجبکہ اس موقف کے ثبوت کے لیے کوئی حتمی اور یقننی دلیل بھی فراہم نہیں کی جاتی-دین اسلام اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی وبیش کا اختیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی نہیں تھا تو ایک عام آدمی کو دین کے معاملے میں گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے-عورت اور مرد کی نماز کی ادائیگی میں بہت سارے فرق بیان کیے جاتے ہیں مثال کے طور پر عورت قیام کی حالت میں اپنے ہاتھ سینے پر باندھے کی جبکہ مرد سینے سے نیچے باندھے کأ اور اس کی دلیل کیا ہے؟یہ کوئی بھی پیش نہیں کرتا-اسی طرح عورت رکوع ،سجدے اور تشہد میں بیٹھنے میں فرق ہے لیکن اس کے ثبوت کے لیے قرآن وسنت سے کوئی صریح دلیل پیش نہیں کی جاتی-اس حوالے سے پائے جانے شبہات کا ازالے کے لیے حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے زیر نظر کتاب میں قلم اٹھایا ہے- انہوں نے اس حوالے سے چھپنے والے مضامین اور کتابچوں کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کتاب و سنت، آثار صحابہ اور اقوال تابعین کی روشنی میں ثابت کیاہے کہ مرد وعورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے- انہوں نے آئمہ اربعہ اور دیگر علماء کرام کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے موقف کو پیش کیا ہے ۔

  • Salat Ul Momin

     130

    زیرِنظر کتابچہ نماز کی اہمیت وافادیت پر مختصرمگر جامع کتابچہ ہے۔ نماز دین کا اہم ترین رکن ہے،دین اسلام میں نماز کی اہمیت وافادیت اور فضیلت کے پیشِ نظر نبیِ کریم اس کی تعلیم وتعلم پر خاص توجہ دیتے تھے اور بچوں کے لیے نماز کی تلقین پر بہت زور دیتے

  • Namaz e Muhammadi

     120
    نماز دین کاستون اور ہمارے پیارے نبی ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ روزِ حساب سب سےپہلے نماز ہی کی باز پرس ہوگی۔ یہ معراج کا سب سے عظیم تحفہ ہے جس کی حفاظت اور مسنون ادائیگی کے بارے میں سیکڑوں احادیث ملتی ہیں۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے   کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي۔ لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نماز محمد ی او رمسنون دعائیں صحیح احادیث کی روشنی میں ‘‘ پاکٹ سائز مفسر قرآن مولانا حافظ صلاح الدین یوسف کی کاوش ہے جس میں انہو ں آپ ﷺ کی نماز کا مستند ،صحیح اور مسنون نقشہ بڑی تحقیق اور شرعی ذمہ دار ی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ہمیں خود اپنی نمازوں کومسنون بنانا چاہیے اور دوسروں کوبھی اس کی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔ 
  • Manzil Collection Book Urdu Font 9 Lines Verses Surahs Islamic Dua Protection Paperback. Arabic Only Version: It has been narrated by an authentic Ahadith of Prophet (SaW) that the heart also gets rusted like iron. And the remedy for the rust of heart is remembrance of death and recitation of Quran. Published By Ghazi Quran Caompany Urdu Bazar Lahore. This book Multi Colourful Inside Pages has some surahs of Holy Quran have been compiled in the form of Duas. A very useful compilation. Manzil Book Pocket Size
  •    نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی    ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’ نماز سے پہلے ‘‘ شیخ انس بن عبدالحمید القوز کی کاوش ہےاس کتابچہ کو تحریرکرنے کی غرض وغایت یہی ہے کہ جو مسلمان بھائی نماز نہیں پڑھتے وہ نماز پڑھیں اور اس کےبارے میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام سے آگاہ ہوں ۔ نیز وہ مسلمان بھائی جو نماز تو پڑھتے ہیں لیکن مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس سے متعلق احکام سے ناواقف ہیں اور وہ حضرات جونماز کے ارکان وواجبات کی مشروع پابندی کواختیار نہیں کرتے بلکہ ایک حد تک اس کا علم ہی نہیں رکھتے وہ اس کتابچہ کے مطالعہ سے صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کےفضائل ودرجات سے آگاہ ہوکر اس کی پابندی اختیار کریں۔
  •  دعا ایک مسلمان اور اُسکے رب کے درمیان گفتگو کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ نے کود قران پاک میں فرمایا ہے کہ مجھے پکارو میں سنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں۔ زیرِ نظر کتاب اُن تمام دعاوں کا مجموعہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قران مجید یا اللہ کے رسول ﷺ کے ذریعے سے سکھائیں اور جن کے الفاظ رَبَّنا کے خوبصورت لفظوں سے شروع ہوتے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھیے اور اپنے رب سے دعا مانگنے کا وہ طریقہ سیکھیئے جو خود رب اور اُسکے رسول ﷺ نے سیکھایا ہے۔

  • جادو ٹونے اور نظرِ بد کا قرانی علاج۔ یاد رہے کہ جادو کا علاج جادو سے ہی کروانا ایک غلط عمل ہے جو کہ ہمارے معاشرے میں عام ہوگیا ہے۔ اسی غلط عمل کو رد کرنے اور قرانی علاج فراہم کرنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کیجیے۔

Title

Go to Top