حصن المسلم مسنون اذکار اور محقق دعاوں کا بہترین مجموعہ ہے۔اس کا ترجمہ عبد السلام بن محمد نے قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا ہے اور ہر دعا کے ساتھ اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے
-
زیرِنظر مختصر فتاویٰ جس میں مریض کو ہسپتال میں جو مشکلات پیش آتی ہیں خواہ ان کا تعلق وضو،تیمّم اور نماز کی مختلف حالتوں اور صورتوں سے ہو یا نرسز کے ساتھ معاملات ونگرانی اور خلوت وغیرہ سے،اس میں تمام مسائل کو واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ڈاکٹرز اور نرسز کا آپس میں میل جول،خلوت، موسیقی کے علاوہ موانع حمل اور اسقاط حمل کے مسئلہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس لیےیہ فتاویٰ عملہ ہسپتال،مریضوں کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیےبھی مفید ہے۔ -
متعلقہ کتاب رقص و موسیقی کے موضوع پر جامع کتاب ہے۔آج ہمارے معاشرے میں رقص و موسیقی اور فحاشی و عریانی نے پوری قوت سےڈیرےلگارکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جواس کےاثرات سے محفوظ رہاہو۔مسجد میں،جو فقط اللہ کی عبادت اور اس کے حضورسربسجودہونےکےلیےخاص ہیں،وہاں پربھی موبائل اور گھڑیاں بھرپورطور پر موسیقیکے رنگارنگ ساز پیش کرتی ہیں۔جلتی پرتیل کاکام وہ علمائےسوء کررہے ہیں جوخانہ سازدلائل کےساتھ رقص وموسیقی کے جوازکے فتوے جاری فرمارہےہیں۔اسےروح کی تسکین قراردےرہےہیں،خود بھی گمراہ ہورہےہیں اورقوم کوبھی گمراہ کر رہے ہیں۔ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہےکہ رقص وموسیقی کےحوالےسےشرعی دلائل پیش کرکے قوم کو جہنم میں گرنےسے بچایا جائے -
زیرِ نظر کتاب میں ایمانی کمزوریوں کے اسباب،وجوہات اور علاج کو کتاب و سنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں،کہ مومن کا ایمان کم اور زیادہ ہوتا رہتاہے۔ہر وہ شخص جو ایمانی کیفیت کا جائزہ لینا چاہے اور کتاب و سنت کے ترازو پر تولنا چاہے تو اسے اس کتاب میں موجود دلائل کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔
-
زیرِنظر کتابچہ اصولِ حدیث کے موضوع پر ایک آسان اور عام فہم کتابچہ ہے،جس میں اصولِ حدیث اور اقسامِ حدیث کو آسان الفاظ میں مثالوں کے ساتھ بیان کیا ہے جو مبتدی طلباء اور طالبات کے لیے بہت مفید ہے۔اصطلاحات کسی بھی فن کی ہوں ان کا یاد کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے،اس لیے مصنف نے اصطلاحاتِ حدیث کو مختصر اور عام فہم میں بیان کیا ہے
-
زیرِ نظر کتاب میں شریعتِ اسلامی کا اہم موضوع خواتین اور معاشرے میں ان کا کردار ہے،قرآن حکیم نے سیدہ مریم صدیقہ،فرعون کی بیوی سیدہ آسیا،امالمومنین سیدہ عائشہ صدیقہ اور کئی مومن خواتین کے مثالی کردار کو خواتین کے لیے بطور نمونہ ذکر کیا ہے،اسلام ہی وہ دین ہے جس نے عورت کو عزت وعظمت کی معراج تک پہنچایااور زندگی کے ہر پہلو میں اسے مکمل اور جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔ -
زیرِنظرکتاب` کتابِ توحید`سلسلے کی کڑی ہے،جس میں توحیداور شرک سے متعلق تمام امور پر مدلل گفتگو کی ہے۔خاص طور پر ایسے اسباب کا تذکرہ کیا ہے،جن کے ذریعے سے عقیدوں میں شرک در آتا ہے۔عقیدہّ توحید میں کمزوری سے شرک جڑیں پکڑتا ہے،جس معاشرے میں شرک داخل ہو جائےاس کے لیے دنیاوآخرت کی بربادی کا سامان کر دیتا ہے۔
-
زیرِ نظر کتاب ` مسائلِ عُشر پر تحقیقی نظر` کے نام سے ایک مضمون جس میں فرضیتِ عشر،نصابِ عشر،مختلف اجناس اور اس کے مصارف کو بھی بیان کیا ہے۔احادیث کی بڑی بڑی کتب میں تو اس مسئلہ میں ابواب موجود ہیں لیکن عام مسلمان کے لیے اردو زبان میں کوئی مستند کتاب نظر سے نہیں گزری،چنانچہ مفتی صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں انتہائی محنت وکاوش سے کتاب ہذا تحریر کی۔