Home/Darussalam Publishers
  • Marriage as prescribed by God, is the lawful union of a man and women based on mutual consent. Ideally, the purpose of marriage is to foster a state of tranquillity, love and compassion in Islam, but this is not always the case. Islam discourages divorce but, unlike some religions, does make provisions for divorce by either party. God provides general guidelines for the process of divorce with emphasis throughout on both parties upholding the values of justice and kindness in formalizing the end to their marriage (see Surah 2: 224-237 for general guidelines regarding divorce). This book covers all the major and minor verdicts and conditions on divorce in the light of Quran and Hadith.
  • Aftab-E-Nabovat Ki Sunehri Shuain

     988
    خدا تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور پوری دنیا میں آپ کو منفرد او رمعزز مقام عطا کیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کی ہمہ گیریت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ مسلمان تو مسلمان کفار بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اب تک بے شمار کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کےکسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔زیر مطالعہ کتاب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے چند پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کتب میں ایک شاندار اضافہ ہے کتاب میں جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آباؤ اجداد ،آپ کی ولادت ،بچپن اور پہلی ہجرت کو حسین پہرائے میں بیان کرنے کا شرف حاصل کیا گیاہے وہاں آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں پڑنے پر خواب غفلت سے جاگ کر دشمنان دین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنتے بھی دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ آپ اس کتاب میں امت کے فرعونوں کے انجام کار کی تصویر کشی ملاحظہ کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا جگر چبانے والی کو رحمت عالم کے روبروبھی دیکھیں گے کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ مردوں ،عورتوں اور بچوں کیلئے یکساں مفید ہے اور انداز اس قدر سادہ اور دلکش ہے کہ ایک دفعہ شروع کردو تو ختم کرنےسے پہلے اس سے نظر ہٹانے کو جی نہ چاہے۔
  • قرآن حکیم سرچشمہ رشدوہدایت اور منبع خیر وبرکت ہے،یوں تو دینی راہنمائی ،دین اسلام کی حقانیت ،توحیدکے بیان اور کفر و شرک کے ابطال کےلیے پورا قرآن ہی مجسم ہدایت ہے،لیکن عقائد کی اصلاح، جنت کی ترغیب ،روز قیامت کی ہولناکیوں اور جہنم سے ترہیب تیسویں پارے میں زیادہ بیان ہوئی ہے ۔نیزاس پارہ میں تزکیہ نفس اور اصلاح نفس پر زیادہ زور دیا گیاہے ۔اختصاروجامعیت کے اعتبار سے بھی یہ پارہ خاص اہمیت کا حامل ہے ،اس اہمیت کے پیش نظر ادارہ دار السلام نے اس پارہ کو الگ جلد میں شائع کیاہے تاکہ عوام الناس میں قرآن پڑھنے کاذوق اجاگر ہو اور وہ قرآنی تعلیمات سے کما حقہ بہرہ مند ہوسکیں
  • زیر مطالعہ کتاب بھی مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب کی دیگر کتب کی طرح سبق آموز اور دلچسپ داستانوں پر مشتمل ہے- مولانا نے کہانی کے انداز میں زندگی کی اٹل حقیقتیں جچے تلے لفظوں میں بیان کر دی ہیں-ایک مرد مؤمن فقط احکام الہی کا پابند اور محمد  ﷺ کا پیروکار ہوتا ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت مؤمن کے ایمان کو شکست نہیں دے سکتی- یہ نظارہ دیکھنا ہو تو لشکر اسامہ کی روانگی کے زیر عنوان حضرت ابوبکر کی استقامت ملاحظہ فرمائیں- حضرت عمر بن عبدالعزیز کے احوال پڑھ کر اسلام کے طریق سیاست وحکومت سے آگاہ ہوں- قرآن کریم کی اثر آفرینی ملاحظہ کرنی ہو تو حضرت عمر اور ان کی ہمشیرہ فاطمہ کا واقعہ پڑھئے- ایک مسلمان کا شباب اسلام کے لیے کس حد تک کار آمد ثابت ہوسکتا ہے اس کی تفصیل جاننی ہو تو کتاب میں موجود عمیر بن حمام، اسامہ بن زید اور طارق بن زیاد کی سیرت ملاحظہ فرمائیے-کتاب میں جہاں آپ کو سعید بن جبیر اور امام احمد بن حنبل کی دلکش سیرت کے جلوے نظر آئیں گے وہیں حضرت عثمان کی اہلیہ محترمہ کو تھپڑ مارنے والے انجام بھی دیکھنے کو ملے گا- مختصرا یہ کتاب نیکی اور بدی کے کرداروں کا حیرت انگیز نگار خانہ ہے جس کے مطالعے سے دل ودماغ کے بند دریچے کھلتے ہوئے نظر آئیں گے
  • Sunehri Seerat

     2,500
    The biography of the Prophet Muhammad (Peace and Blessings of Allah be upon him) is a very noble and exalted subject by which Muslims learn about the rise of Islam, and how the Prophet Muhammad (Peace and Blessings of Allah be upon him) was chosen by Allah (SWT) to receive the divine revelation. You also learn about the hardships the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and his Companions faced, and how they eventually succeeded with Allah`s help. So, it is necessary to study the Prophet`s life and follow it in all manners. We hope this study will help you to get the better understanding of the religion. In this sense, this is one of the best books which are meant to be read and read again.
  •   زیر نظر کتاب میں مسلمانوں کی عظیم ماں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جو مسلم بچیوں اور خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔ یہ ہماری وہ عظیم ماں ہیں جو دور جاہلیت میں بھی طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔ کتاب میں سیدہ کی عقل و فہم، دینداری، ایمانداری، اخلاص، ثابت قدمی، وفا شعاری، اور مجاہدانہ کردار کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہے گویا قاری اسی دور میں موجود ہے اور ام المؤمنین کی زندگی کا بچشم خود مشاہدہ کر رہا ہے۔ کتاب میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے اہم ترین واقعات کے ساتھ ساتھ ان کی اولاد اور اہل بیت کی زندگی پر بھی ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے۔ اس سارے عمل میں تحقیق کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضعیف و بے اصل واقعات سے اجتناب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب امت مسلمہ کی خواتین کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

  • چونکہ نبی کریم ﷺ ، صحابہ کرام، تابعین وتبع تابعین، فقہائے کرام اور سلف صالحین کی  زندگی امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے اس امر کی شدید ضرورت محسوس  کی جارہی تھی کہ ان تابندہ ستاروں کی زندگی کے درخشاں واقعات کو اختصار کے ساتھ یکجا کیا جا سکے- زیر مطالعہ کتاب میں عبدالمالک مجاہد نے اسلامی تاریخ کے انہی چنیدہ ستاروں کے  واقعات احاطہ تحریر میں لائے ہیں- مصنف نے سیرت رسول ﷺ، صحابہ کرام ، تابعین  اور اس کے بعد ترتیب وار سلف صالحین اور نامور سلاطین کے سبق آموز اور دلچسپ واقعات کا تذکرہ کیا ہے کتاب میں ذکر کردہ مصادر صحیح اور مستند ہیں- اسلاف کے تفقہ، رسوخ فی العلم، تواضع، ایثار اور اعلائے کلمۃ الحق کے یہ واقعات ہر مسلمان مرد اور عورت کے لیے گرانقدر راہنمائی فراہم کرتے ہیں
  • سیدنا فاروق اعظمؒ کی زندگی اسلامی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے ہر تاریخ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آپ نے حکومت کے انتظام و انصرام، بے مثال عدل و انصاف، عمال حکومت کی سخت نگرانی، رعایا کے حقوق کی پاسداری، اخلاص نیت و عمل، جہاد فی سبیل اللہ اور دعوت کے میدانوں میں ایسے ایسے کارہائے نمایاں انجام دئیے کہ انسانی تاریخ ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ سیدنا عمر فاروق کے بعد آنے والے حکمرانوں میں سے جس نے بھی کامیاب حکمران بننے کی خواہش کی، اسے فاروق اعظم کے قائم کردہ ان زریں اصولوں کو مشعل اہ بنانا پڑا، جنھوں نے اس عہد کے مسلمانوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے مخصوص انداز میں صحابہ کرام کی زندگی کے چنیدہ واقعات کو قلمبند کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ جس میں فاروق اعظم کی زندگی کے سنہری واقعات احاطہ تحریر میں لائے گئے ہیں۔ 
  • تاریخ اسلامی دلچسپ اور سبق آموز واقعات سے بھری پڑی ہے- اس موضوع پر اب تک بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں لیکن وہ کافی تفصیلی اور ضخیم ہیں جن کا مطالعہ کھلے وقت کا متقاضی  ہے- کتاب ہذا میں مصنف نے حقائق پر مبنی دلچسپ واقعات کو آسان اور سلیس زبان میں بیان کر دیا ہے- کتاب کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری تاریخ میں کس قدر عظیم لوگ پیدا ہوئے جن کے کارہائے نمایاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں یہ ایسے سنہرے اوراق ہیں جو بچوں، بڑوں غرض ہر عمر کے لوگوں کے لیے یکساں دلچسپی کے حامل ہیں-مصنف نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ صرف وہی واقعات ذکر کئے جائیں جو تاریخی اعتبار سے درست ہیں اور جن کے حوالہ جات موجود ہیں 
  • ـ’’سنہرے فیصلے‘‘ کے عنوان سے زیرِ نظر کتاب میں نبیﷺ، صحابہ کرام ؓ، نامور مسلم حکمرانوں اور قضیانِ کرام کے وہ فیصلے شامل کیے گئے ہیں جن سے دینا میں عدل و انصاف کی سنہری روایات قائم ہوئی ہیں اور آنے والے حکمرانوں،قاضیوں اور ججوں کو ان سے گرانقدر رہنمائی ملتی ہے۔ ان تابندہ روایات اور واقعات کو اس لیے بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ اسلامی معاشرے میں صالح اقدار پھر سے فروغ پائیں اور عوام اسلام کے انفرادی و اجتماعی عدل کی برکتوں سے مستفیدہونے لگیں۔
  • اسلامی معاشرت میں نکاح جس قدر سادہ تقریب تھی، امتدادِ زمانہ کے ساتھ یہ اسی قدر تکلفات سے بھرپور اور بد اخلاقی کا گہوارہ بنتی چلی جا رہی ہے۔ اسلام میں نکاح کے متعلق کیا ہی عمدہ احکامات اور تعلیمات ہیں لیکن ہم نے اپنی جہالت، جذبہ نمائش دولت اور رسوم و رواج کی پرستش کے باعث اس کی شکل بگاڑ دی ہے۔ اس موضوع پر معروف عالم دین اور محقق شہیر حافظ صلاح الدینیوسف نے مختلف اوقات میں جو مضامین لکھے یا استفسارات کے جواب تحریر کیے، انھیں اب ایک خاص علمی ترتیب سے اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان مضامین کا مطالعہ جہاں ایک طرف ہمیں سنت کے مطابق شادی اور نکاح کے مسائل سے آگاہ کرے گا وہاں ہمیں اس معاشرتی اور جاہلانہ رسوم سے چھٹکارے کا راستہ بھی دکھائے گا۔ اس اعتبار سے یہ کتاب معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت اور اہل حکومت کی بے حسی پر ایک تازیانہ ہے۔ کتاب کے آخر میں گھریلو ماحول اور ازدواجی زندگی  پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند اصول اور نصیحتیں کی گئی ہیں اس کے علاوہ شادی سے متعلق چند ضروری اور مسنون دعائیں بھی کتاب کا حصہ ہیں 
  • یہ کتاب رسول اللہ ﷺ کے انتہائی محبوب و مقرب صحابہ کرام اور جلیل القدر صحابیات کی زندگی کی تگ و تاز کی سرگزشت ہے۔ ہمارے سب بھائیوں، بزرگوں اور محترم خواتین کو اس سرگزشت کے آئینے میں اپنے افکروعمل کے خدوخال دیکھنے چاہئیں اور اپنے اعتقادوعمل کے گوشے سنوارنے چاہئیں۔

  • اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات‘‘ اشاعت کتب کے معروف انٹر نیشنل ادارے دار السلام کے ڈائریکٹر جناب مولانا عبد المالک مجاہد﷾ کی ایک منفر د کاوش ہے۔ موصوف نے مختلف کتب سیرت و تاریخ سے استفادہ کر کے ان واقعات کو ایک جگہ یکجا کردیا ہے۔ ان واقعات سے ہمیں آپﷺ کے اعلیٰ اخلاق کے بارے میں راہنمائی ملتی ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں اخلاق نبویﷺ کے ایک سو سنہرے واقعات کو جمع کیا ہے اور پوری کوشش سے صرف ان واقعات کو شامل کیا ہے جو صحیح ہیں اور ان کاتذکرہ مستند کتابوں میں ہے۔ درالسلام لاہور برانچ کی ریسرچ ٹیم کی اس کتاب پر تحقیق وتخریج سے کتاب کی اہمیت وافادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے
  • Aurton Ka Tareeqa-e-Namaz

     150

    ہمارے ہاں بغیر کسی صریح دلیل کے علی الاعلان کہاجاتا ہے کہ عورت کی نماز کا طریقہ مردوں سےمختلف ہےجبکہ اس موقف کے ثبوت کے لیے کوئی حتمی اور یقننی دلیل بھی فراہم نہیں کی جاتی-دین اسلام اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی وبیش کا اختیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی نہیں تھا تو ایک عام آدمی کو دین کے معاملے میں گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے-عورت اور مرد کی نماز کی ادائیگی میں بہت سارے فرق بیان کیے جاتے ہیں مثال کے طور پر عورت قیام کی حالت میں اپنے ہاتھ سینے پر باندھے کی جبکہ مرد سینے سے نیچے باندھے کأ اور اس کی دلیل کیا ہے؟یہ کوئی بھی پیش نہیں کرتا-اسی طرح عورت رکوع ،سجدے اور تشہد میں بیٹھنے میں فرق ہے لیکن اس کے ثبوت کے لیے قرآن وسنت سے کوئی صریح دلیل پیش نہیں کی جاتی-اس حوالے سے پائے جانے شبہات کا ازالے کے لیے حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے زیر نظر کتاب میں قلم اٹھایا ہے- انہوں نے اس حوالے سے چھپنے والے مضامین اور کتابچوں کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کتاب و سنت، آثار صحابہ اور اقوال تابعین کی روشنی میں ثابت کیاہے کہ مرد وعورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے- انہوں نے آئمہ اربعہ اور دیگر علماء کرام کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے موقف کو پیش کیا ہے ۔

  • For fasting, women have some additional rules that apply to them due to issues such as pregnancy, menstrual cycles, and breast feeding. This book provides guidance and Islamic rulings into those matters.
  • سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری  امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مکمل تحقیق میں تشنگی باقی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا اور ایمان میں  اضافے کا باعث ہے۔ 

  • زیر نظر کتاب میں مولانا صلاح الدین یوسف صاحب نے اسلام کا پیش کردہ  دستور حیات سادہ اور سلیس انداز میں پیش کیا ہے تا کہ ایک معمولی پڑھا لکھا مسلمان بھی آسانی سے اس کا مطالعہ کر سکے اور سچے دل سے دینی تعلیمات پر عمل کر سکے- مصنف نے کتاب میں مستند احادیث سے اللہ رب العزت پر پکے ایمان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ کی پیروی کے وہ تمام اصول یکجا کر دیے ہیں جن کی ہر مسلمان کو فوری اور اشد ضرورت ہے- کتاب کی بارہ ابواب میں تقسیم کی گئی ہے ابتدائی ابواب میں خشیت الہی اور اتباع رسول کا درس دیا گیا ہے جبکہ دیگر ابواب میں فضیلت قرآن، حسن معاشرت، اخلاق حسنہ اور  صفات المؤمن کا تذکرہ کرتے ہوئے نیکی وبدی میں امتیاز کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حسن عمل کی تعلیم اور ترغیب پرروشنی ڈالی گئی ہے-فی الجملہ یہ کتاب مستند احادیث کی روشنی میں صحیح اسلامی زندگی کی جامع دستاویز ہے 
  •  Allah S.W.T ordered us to fast throughout the month of Ramadan and also guided us in each and every aspect of it through the teachings of the Prophet Muhammad (P.B.U.H). In this book, the author shares all the recommended deeds to be performed in the holy month of Ramadan. Let us all take this opportunity to learn the recommended acts and earn the manifold reward, In sha Allah. آج کل مسلمانوں میں عقیدہ و عمل کی خرابیاں عام ہیں جو ان کی ذلت و ادبار کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے، چنانچہ اسی کے پیش نظر دارالسلام نے اصلاح عقائد و اعمال کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ یہ مختلف موضوعات پر مبنی سلسلہ مختصر کتباچوں کی شکل میں ہوگا اور ان میں وہ خالص اور بے آمیز اسلام پیش ہوگا جو قران مجید اور صرف صحیح احادیث میں مھٖوظ ہے، اس لیے کہ مسلمان جب تک ہدایت کے اس سرچشمہ صافی سے فیض یاب ہو کر اپنے عقائد اور اعمال کی اصلاح نہ کریں گے، وہ عزت و شرف اور عظمت رفتہ کے حصول میں کامیاب نہیں ہوں گے۔  زیرِ نظر کتاب میں رمضان المبارک کے تمام احکامات سمیت وہ تمام کام درج کر دیئے گئے جو اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کی مغفرت، بخشش اور سعادت کا باعث بنتے ہیں۔
  • Ramadan is one of the most important months in Islamic Calendar and we fast from morning to evening throughout this to fulfill the command of Allah S.W.T. In this book, you will learn the commandments related to the holy month of Ramadan so that you can abide by them and fulfill all the commandments of Allah. Further, you will learn the solution to common issues related to Ramadan and Fasting.   آج کل مسلمانوں میں عقیدہ و عمل کی خرابیاں عام ہیں جو ان کی ذلت و ادبار کی مسلمان جب تک ہدایت کے اس سرچشمہ صافی سے فیض یاب ہو کر اپنے عقائد اور اعمال کی اصلاح نہ کریں گے، وہ عزت و شرف اور عظمت رفتہ کے حصول میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ زیرِ نظر کتاب میں رمضان المبارک کے تمام احکامات سمیت وہ تمام کام درج کر دیئے گئے جو اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کی مغفرت، بخشش اور سعادت کا باعث بنتے ہیں۔ 

  • اصحاب عشرہ مبشرہ کی سیرت کے چیدہ چیدہ واقعات کا مجموعہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کے لیے خصوصی طور پر پیش کیا جارہا ہے تاکہ وہ اسلام کی ان عظیم ہستیوں کے پاکیزہ کردار و عمل سے آگاہ ہوسکیں۔
  • Hisn-ul-Muslim حِصنِ المسلم

     720
    Hisn-ul-Muslim is brief and comprehensive collection of supplications that Muslims may recite on certain occasions/events. This best selling compilation by Darussalam Publishers has the following in it. • 267 prayers, supplications and invocations for different daily life occasions, events, and times. • Each prayer is written in Arabic script with Urdu translation. • Only texts of Dua with short references to the source. • Portable, easy to understand and memorize content. A compilation by Said bin Ali bin Wahaf Al-Qahtani, Hisn-ul-Muslim is an abridged version of his previous works. Here, he chose to mention only the text of Duas (to be recited/remembered) instead of the entire Hadith. The references list has also been shortened to one or two. In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities.
  • Namaz e Muhammadi

     120
    نماز دین کاستون اور ہمارے پیارے نبی ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ روزِ حساب سب سےپہلے نماز ہی کی باز پرس ہوگی۔ یہ معراج کا سب سے عظیم تحفہ ہے جس کی حفاظت اور مسنون ادائیگی کے بارے میں سیکڑوں احادیث ملتی ہیں۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے   کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي۔ لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نماز محمد ی او رمسنون دعائیں صحیح احادیث کی روشنی میں ‘‘ پاکٹ سائز مفسر قرآن مولانا حافظ صلاح الدین یوسف کی کاوش ہے جس میں انہو ں آپ ﷺ کی نماز کا مستند ،صحیح اور مسنون نقشہ بڑی تحقیق اور شرعی ذمہ دار ی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ہمیں خود اپنی نمازوں کومسنون بنانا چاہیے اور دوسروں کوبھی اس کی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔ 
  • Jab Dunya Raiza Raiza Ho Jaye Gi

     1,780
    دنیا کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ بڑے بڑے واقعات اور خطرناک حادثات کا ایک سیل رواں ہے جس نے انسانیت کو اپنی زد میں لے رکھا ہے۔پرائی کی قوتیں روز بروز طاقت ور ہوتی جاریی ہیں۔ پر زبان پر ایک ہی سوال ہے ، کیا دینا کا انجام قریب ہے؟ اس کتاب میں آپ ﷺ کی سچی پیش گوئیاں صحیح اور مستند کتب سے حاصل کرکے خوبصورت ترتیب سے بیان کی گئی  ہیں۔
  • ایسے کتنے ہی لوگ ہیں جو پچھلے رمضان ہمارے ساتھ تھے لیکن اب وہ اس دنیا فانی سے جا چکے ہیں۔ رمضان کا ملنا اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے جس سے ہمیں بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے اور اس مہینۓ میں عبادت، تزکیہ اور فکر کے ذریعے اپنے رب سے اپنا رشتہ مضبوط بنانا چاہیے۔ یہ کتاب، آپکے رب سے آپکا رشتہ مضبوط بنانے میں آپکی رہنمائی کرتی ہے۔

    O fasting men and women, how today resembles yesterday! The days pass so quickly as if they are mere moments. We just welcomed and said goodbye to last Ramadhan. Now only a few months later, which felt like a few hours, we are again welcoming a month of fasting. How many people do we know who were with us in Ramadan a number of years ago but today they abide in their graves awaiting their resurrection and meeting with their lord. This may perhaps be the last Ramadaan for some of us. The fact that we have reached Ramadhan is a favor and gift from our lord. It is a glad tiding and a blessing for which we should shed many tears. Find out how you can make the most of the blessed month of Ramadaan and connect with your lord.

  • Waaldein

     1,125
    Waaldein is a complete guide for Muslims about how to deal with parents.  According to Islamic code of life, one has to treat his/her parents well even if they are Non-Muslims. Those who treat them well and obey their legitimate orders are called obedient while those denying them their rights are disobedient ones. This book has an epic blend of emotional and meaningful real life stories of obedient and disobedient children with practical lessons. The compiler; `Abdul Malik Mujahid` has explained every aspect in his own words to help readers understand well.

Title

Go to Top