Home/Hafiz Salah-ud-Din Yousaf
  • اسلامی نظام کے پانچ بنیادی ارکان ہیں۔ ایمان، نماز، زکاۃ، روزہ اور حج۔ نماز کے بعد زکاۃ دینِ اسلام کا انتہائی اہم رکن ہے۔ ہر قوم میں صدقہ و خیرات کو خدمتِ خلق، انسانی ہمدردی اور عزت و شرافت کا بہت بڑا نشان سمجھا جاتا ہے، لیکن اسلام میں صدقہ و خیرات صرف اخلاقی فضیلت نہیں بلکہ مالی عبادت، دین کا حصہ اور رکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قران مجید نے 37 آیات میں نماز اور زکاۃ کو ایک ساتھ ذکر کیا ہے اور 82 مقامات پر اس کا تاکیدی حکم آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو فرض قرار دیا ہے اور اس کے تمام پہلوؤں کو مختلف پیرایوں میں پوری تفصیل سے بیان کیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے قول و عمل سے قران مجید کی تشریح و تعبیر کا عملی نمونہ فراہم کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب `زکاۃ، عشر اور صدقۃ الفطر` اسی اہم اور عظیم الشان رکن اسلام کے احکام و مسائل کا خوبصورت اور جامع تذکرہ ہے۔ اس میں ایک طرف زکاۃ، عشر اور صدقۃ الفطر کے تمام ضروری مسائل کی وضاحت قران و حدیث کی روشنی میں کی گئی ہے۔ دوسری طرف زکاۃ و صدقات کے ان پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا ہے جن کے ذریعے سے ان کے معاشرت اور معاشی فوائد سامنے آسکیں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ان سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جا سکے۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ کتاب زکاۃ و عشر کے متعلق شرعی رہنمائی کے حوالے سے بڑی مفید اور مشعل راہ ثابت ہوگی۔

  • Waqiyah Maeraj Aur us Kai Mushahidaat

     165
    واقعۂ معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے جس کا ثبوت قرآن کریم اور احادیث صحیحہ دونوں میں ہے۔ لیکن نام نہاد مسلمانوں کا ایک گروہ ایسا ہے جو اسے ایک کشفی و روحانی یا منامی (خواب کے)مشاہدے سے تعبیر کر کے اس کی معجزانہ حیثیت کا انکار کرتا ہے۔ ایک دوسرا گروہ ہے جو اس میں زیب داستاں کے طور پر بہت سی بے سروپا روایات شامل کر کے اسے کچھ کا کچھ بنا دیتا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں ہی گروہ افراط و تفریط کا شکار ہیں۔ صحیح بات کیا ہے؟ یہی اس کتاب کا اصل موضوع ہے۔ اس میں قرآن و حدیث کے دلائل سےپہلے مؤقف کی بھی تغلیط و تردید کی گئی ہے اور روایات کی تحقیق کر کے دوسرے گروہ کی بے اصل باتوں کی توضیح بھی۔ اس اعتبار سے یہ اردو کی پہلی کتاب ہے جو واقعۂ معراج کو اس کے صحیح تناظر میں پیش کرتی ہے اور اس کے واقعاتی مشاہدات کو غیر مستند روایات سے ممیّز کرتی ہے۔
  • سورۂ فاتحہ قرآن مجید کی پہلی اور مضامین کے اعتبار سے جامع ترین سورۃ ہے جو پورے قرآن مجید کا مقدمہ ،تمہید اور خلاصہ ہے ۔ اس سورت کی عربی اور اردو میں کئی ایک تفسیریں الگ سے شائع ہوچکی ہیں۔ زیر تبصرہ تفسیر سورۂ فاتحہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف﷾ کی اس سورت کی تفصیلی تفسیر ہے ۔ حافظ صاحب کی مرقوم جامع اور مختصر تفسیر ’’احسن البیان‘‘ کے قبول عام پر   حافظ صاحب کے مقربین نے محسوس کیا کہ انہیں قرآن مجید کی ایک تفصیلی تفسیر بھی لکھنی چاہیے تو حافظ صاحب نے سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ بقرہ کی تفسیر شروع کی ہی تھی کہ یہ کام دیگر علمی مصروفیات کے باعث رک گیا۔اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کواسے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق واسباب عنایت کردے ۔(آمین)حافظ   صاحب نے سورۃ الفاتحہ کے تفسیر ی نکات صحیح احادیث کی روشنی میں شرح وبسط کےساتھ بیان کیے ہیں۔ ان کا استدلال بہت دلنشیں ہے ۔یہ تفسیر اس تفسیر سورۃ الفاتحہ سے الگ ایک نئی تفسیر ہے جو تفسیر’’ احسن البیان ‘‘ میں شامل ہے یہ تفسیرخاص وعام بالخصوص طلبہ ،علماء اور واعظین کےلیے   بے حد مفید ہے
  • قرآن حکیم سرچشمہ رشدوہدایت اور منبع خیر وبرکت ہے،یوں تو دینی راہنمائی ،دین اسلام کی حقانیت ،توحیدکے بیان اور کفر و شرک کے ابطال کےلیے پورا قرآن ہی مجسم ہدایت ہے،لیکن عقائد کی اصلاح، جنت کی ترغیب ،روز قیامت کی ہولناکیوں اور جہنم سے ترہیب تیسویں پارے میں زیادہ بیان ہوئی ہے ۔نیزاس پارہ میں تزکیہ نفس اور اصلاح نفس پر زیادہ زور دیا گیاہے ۔اختصاروجامعیت کے اعتبار سے بھی یہ پارہ خاص اہمیت کا حامل ہے ،اس اہمیت کے پیش نظر ادارہ دار السلام نے اس پارہ کو الگ جلد میں شائع کیاہے تاکہ عوام الناس میں قرآن پڑھنے کاذوق اجاگر ہو اور وہ قرآنی تعلیمات سے کما حقہ بہرہ مند ہوسکیں
  • This is the Tafsir of the Glorious Quran which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (S) and the sense of the Sahabah (R). Commentary by: Hafiz Salahudin Yusuf Commentary Translated by: Mohammad Kamal Myshkat
    • Volume 1 - Surah Fatiha to Surah Al Maidah
    • Volume 2 - Surah Al Anam to Surah Hud
    • Volume 3 - Surah Yusuf to Surah An Nur
    • Volume 4 - Surah Al-Furqan to Surah Fussilat
    • Volume 5 - Surah Ash- Shura to Surah An- Nas
  • This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
  • تفسیر احسن الکلام قران مجید کے آسان اور بہترین ترجمے کے ساتھ ساتھ ایک مکمل تفسیر بھی ہے جو کہ مستند اور مقبول تفاسیر سے ماخوذ ہے۔ ان میں تفسیر ابن کثیر اور تفسیر قرطبی بھی شامل ہیں۔ دارالسلام کی طرف سے پیش کردہ اردو زبان میں یہ تفسیر ایک شاہکار ہے جس سے ہر مسلمان بھر پور فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اللہ ہمیں قران مجید پڑھنے سمجھنے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  • This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
  • This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadith of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
  • Tafseer Ahsan Ul Bayyan (Imported)

     4,500
    This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
  • Tafseer Ahsan Ul Bayyan (imported Bible Paper)

     10,000
    This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
  • This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
  • Tafseer Ahsan Al Bayyan

     2,820
    This is the Tafsir of the Glorious Quraan which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, view points, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadith of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
  • Sunan An Nasai 7 Volumes Set

     16,020
    This Sunan is one of the six is al-Mujtaba or as-Sunan as-Sughara, which is a synopsis of a large collection of Ahadiths which he considered to be fairly reliable. In the smaller collection, only those Ahadiths which he considered to be reliable have been included. It was compiled by the great scholar of Ahadith’s, Abu Abdur-Rahman Ahmad bin Shu`aib bin An-Nasai.  Imam An-Nasai, like other great scholars of Ahadith’s traveled to Baghdad, Ash-Sham, Egypt, Makkah, and many other cities to seek knowledge. He received the praises of many scholars including Ad-Daraqutni who said about him: `He is given preference over all others who are mentioned with this knowledge from the people of his time`. Some scholars consider his compilation to have the least number of defective or weak narrations among the four Sunans. This great book of his contains 5761 Ahadiths, making it as an invaluable addition to anyone`s library.
  • تزکیہ نفس اور تسویہ باطن تمام مذاہب و ادیان کا مقصد  و مدعا رہا ہے۔اسلام نے ایک مکمل ضابطہء حیات ہونے کے باعث اس مقصد کے لیے اذکار و عبادات کا ایک مکمل اور اعلیٰ و ارفع نظام پیش کیا ہے۔یوں تو تمام اسلامی عبادات خالق  و مخلوق کے درمیان ایک مستحکم اور پائیدار رابطہ قائم کرتی ہیں مگر ان میں جو مقام و فضیلت رمضان المبارک کے حوالے سے روزے کو حاصل ہے ۔وہ ایک خصوصی تذکرے کے لائق ہے۔ قرآن مجید میں روزے کو حصول تقویٰ کا ذریعہ بتایاگیا  ہے۔یہ وہ عبادت ہے جو اس مقصد کے لیے سابقہ انبیاء کے زمانہ نبوت میں بھی فرض کی گئی تھی۔اور رمضان المبارک کا ماہ مقدس  نزول قرآن کا مہینہ ہے۔اس کا مقصد انسان کے اندر بہیمی خصائل کو دبا کر ان کی جگہ روحانی و ربانی صفات نشو ونما دینا ہے۔ان  ایام کی گئی نیکی  ستر گناہ زیادہ درجہ رکھتی ہے۔حافظ صلاح الدین یوسف صاحب زمانہ حاضر کے مشہور و معروف قلمکار  ہیں ۔آپ کے قلم میں اللہ تعالیٰ نے سلاست ، وانی اورشگفتگی رکھی ہے ۔ وہ جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں حتی الوسع اس کا حق ادا کرنے کوشش کرتے ہیں۔ایسے ہی انہوں نے رمضان المبارک کے حوالے کچھ رشحات قلم رقم فرمائے جنہیں دارالسلام نے اشاعتی مراحل سے گزارا۔اور  مصنف موصوف نے بھر پور سعی فرمائی ہے کہ موضوع کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا کماحقہ احاطہ ہو جائے۔اللہ ان کی زندگی و آخرت بہتر بنائے
  • This book contains an informative discussion of the definition of fasting, its significance, and the wisdom behind fasting. It also explains some of the important elements of fasting, what is allowed and what is not allowed for the fasting person, as well as helpful issues related to making -up missed fasts. In addition, a number of issues related to the Night Prayer and Zakat-ul-Fitr are also included.
  •  Allah S.W.T ordered us to fast throughout the month of Ramadan and also guided us in each and every aspect of it through the teachings of the Prophet Muhammad (P.B.U.H). In this book, the author shares all the recommended deeds to be performed in the holy month of Ramadan. Let us all take this opportunity to learn the recommended acts and earn the manifold reward, In sha Allah. آج کل مسلمانوں میں عقیدہ و عمل کی خرابیاں عام ہیں جو ان کی ذلت و ادبار کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے، چنانچہ اسی کے پیش نظر دارالسلام نے اصلاح عقائد و اعمال کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ یہ مختلف موضوعات پر مبنی سلسلہ مختصر کتباچوں کی شکل میں ہوگا اور ان میں وہ خالص اور بے آمیز اسلام پیش ہوگا جو قران مجید اور صرف صحیح احادیث میں مھٖوظ ہے، اس لیے کہ مسلمان جب تک ہدایت کے اس سرچشمہ صافی سے فیض یاب ہو کر اپنے عقائد اور اعمال کی اصلاح نہ کریں گے، وہ عزت و شرف اور عظمت رفتہ کے حصول میں کامیاب نہیں ہوں گے۔  زیرِ نظر کتاب میں رمضان المبارک کے تمام احکامات سمیت وہ تمام کام درج کر دیئے گئے جو اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کی مغفرت، بخشش اور سعادت کا باعث بنتے ہیں۔
  • Ramadan Excellent Merits and Virtuous Deeds by Darussalam is an important booklet written by Hafiz Salah-ud-Din Yusuf. The book details all the virtuous deed that should be carried out in the holy month of Ramadan and is a good guide for people aiming to achieve the maximum benefits of this holy month. It explains how we should welcome Ramadan, matters related to Itekaf, the night prayer, giving charity, and searching for the Night of Decree.
  • Ramadan is one of the most important months in Islamic Calendar and we fast from morning to evening throughout this to fulfill the command of Allah S.W.T. In this book, you will learn the commandments related to the holy month of Ramadan so that you can abide by them and fulfill all the commandments of Allah. Further, you will learn the solution to common issues related to Ramadan and Fasting.   آج کل مسلمانوں میں عقیدہ و عمل کی خرابیاں عام ہیں جو ان کی ذلت و ادبار کی مسلمان جب تک ہدایت کے اس سرچشمہ صافی سے فیض یاب ہو کر اپنے عقائد اور اعمال کی اصلاح نہ کریں گے، وہ عزت و شرف اور عظمت رفتہ کے حصول میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ زیرِ نظر کتاب میں رمضان المبارک کے تمام احکامات سمیت وہ تمام کام درج کر دیئے گئے جو اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کی مغفرت، بخشش اور سعادت کا باعث بنتے ہیں۔ 

  • Namaz e Nabvi Hard Cover

     1,020

    آج نماز کے حوالے سے بہت سی کتابیں آپ کو دیکھنے کو ملیں گی جن میں نہ صرف اپنے اپنے مسلکوںکا دفاع کیا جاتاہے بلکہ ضعیف اور موضوع روایات درج کرنے میں بھی کسی قسم کے تردد سے کام نہیں لیا جاتاجس وجہ سے عوام لناس میں نماز کی ادائیگی میں بہت تفاوت نظر آتا ہے  اس لیے اس تفاوت کو ختم کرنے اور باہمی اختلاف کو دور کرنے کے لیے ایک ایسے طریقے کی ضرورت ہے جو بالکل وہ طریقہ ہو جس کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کی ادائیگی فرمائی اور بعد میں صحابہ کرام نے بھی اسی طریقے کو اختیار کیا- زیر نظر کتاب ڈاکٹر سید شفیق الرحمن کی طرف سے نماز نبوی پر لکھی جانے والی ایک بہترین کاوش ہے- ان کا اندازانتہائی آسان اور عام فہم ہے اور نمازکے متعلق تقریباً تمام موضوعات کو جمع کردیا گیا ہے جن میں طہارت کے مکمل مسائل، وضو اور تیمم کا طریقہ اور تکبیر اولی سے سلام تک مکمل نماز نبوی کے ساتھ ساتھ مساجد، اور جنازے کے احکام کا احاطہ کیا گیا ہے-اس کے ساتھ ساتھ نماز معہ کی فرضیت اور اہمیت اور طریقہ ادائیگی کو بیان کیا ہے،نماز کسوف اور خسوف کا طریقہ،میت کے احکام وغیرہ- مزید برآں نماز تہجد، نماز سفر اورسجدہ سہو کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے-جنازے سے متعلقہ جمیع مسائل کا حاطہ کیا گیا ہے اور میت سے متعلقہ امور کی نشاندہی کی گئی ہے- اس کتاب کی اہم خوبی یہ ہے کہ اس میں صرف اور صرف صحیح احادیث سے استدلال کیا گیا ہے۔

  • Namaz e Muhammadi

     120
    نماز دین کاستون اور ہمارے پیارے نبی ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ روزِ حساب سب سےپہلے نماز ہی کی باز پرس ہوگی۔ یہ معراج کا سب سے عظیم تحفہ ہے جس کی حفاظت اور مسنون ادائیگی کے بارے میں سیکڑوں احادیث ملتی ہیں۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے   کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي۔ لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نماز محمد ی او رمسنون دعائیں صحیح احادیث کی روشنی میں ‘‘ پاکٹ سائز مفسر قرآن مولانا حافظ صلاح الدین یوسف کی کاوش ہے جس میں انہو ں آپ ﷺ کی نماز کا مستند ،صحیح اور مسنون نقشہ بڑی تحقیق اور شرعی ذمہ دار ی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ہمیں خود اپنی نمازوں کومسنون بنانا چاہیے اور دوسروں کوبھی اس کی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔ 
  • اسلامی معاشرت میں نکاح جس قدر سادہ تقریب تھی، امتدادِ زمانہ کے ساتھ یہ اسی قدر تکلفات سے بھرپور اور بد اخلاقی کا گہوارہ بنتی چلی جا رہی ہے۔ اسلام میں نکاح کے متعلق کیا ہی عمدہ احکامات اور تعلیمات ہیں لیکن ہم نے اپنی جہالت، جذبہ نمائش دولت اور رسوم و رواج کی پرستش کے باعث اس کی شکل بگاڑ دی ہے۔ اس موضوع پر معروف عالم دین اور محقق شہیر حافظ صلاح الدینیوسف نے مختلف اوقات میں جو مضامین لکھے یا استفسارات کے جواب تحریر کیے، انھیں اب ایک خاص علمی ترتیب سے اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان مضامین کا مطالعہ جہاں ایک طرف ہمیں سنت کے مطابق شادی اور نکاح کے مسائل سے آگاہ کرے گا وہاں ہمیں اس معاشرتی اور جاہلانہ رسوم سے چھٹکارے کا راستہ بھی دکھائے گا۔ اس اعتبار سے یہ کتاب معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت اور اہل حکومت کی بے حسی پر ایک تازیانہ ہے۔ کتاب کے آخر میں گھریلو ماحول اور ازدواجی زندگی  پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند اصول اور نصیحتیں کی گئی ہیں اس کے علاوہ شادی سے متعلق چند ضروری اور مسنون دعائیں بھی کتاب کا حصہ ہیں 
  • ۔مختلف اوقات اور مہینوں کو منحوس قرار دینا تعلیمات اسلامیہ سے دوری کا نتیجہ اور باطل نظریات کا شاخسانہ ہے ۔کتاب وسنت میں مختلف مہینوں کے فضائل ومناقب بیان ہیں۔جو کتب احادیث میں منتشر تھے انہیں کسی دستاویزی شکل میں یک جا کرنے کی ضرورت تھی ۔پھر مختلف مہینوں میں مختلف بدعات مروج ہیں اور عامتہ الناس اسے دین سمجھ کر طلب ثواب کی نیت سے ان پر عمل پیرا ہیں۔زیر نظر کتاب میں فاضل مؤلف ماہر محقق ،معروف قلمقار اور جید عالم دین حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے اسلامی مہینوں کے فضائل ومسائل بیان کرنے کے بعد ان مہینوں کی مروجہ بدعات کا اچھے طریقے سے پوسٹ مارٹم کیا ہے ۔یہ کتاب خطبا ،علما اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے اور اسلامی مہینوں کے حوالے سے عوام میں پھیلی مختلف بدعات کا تریاک بھی ہیں۔کتاب کی اشاعت وطباعت اور سرورق کا حسن دارالسلام ادارہ کے ذوق طباعت کا آئینہ دار ہے
  • لڑکی کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت او ررضامندی ضروری ہے قرآن وحدیث کی نصوص سے واضح ہے کہ کسی نوجوان لڑکی کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ وہ والدین کی اجازت اور رضامندی کے بغیر گھر سے راہ ِفرار اختیار کرکے کسی عدالت میں یا کسی اور جگہ جاکر از خود کسی سے نکاح رچالے ۔ایسا نکاح باطل ہوگا نکاح کی صحت کے لیے ولی کی اجازت ،رضامندی اور موجودگی ضروری ہے ۔ لیکن موجودہ دور میں مسلمانوں کے اسلام سے عملی انحراف نے جہاں شریعت کے بہت سے مسائل کوغیر اہم بنادیا ہے ،اس مسئلے سے بھی اغماض واعراض اختیار کیا جاتاہے علاوہ ازیں ایک فقہی مکتب فکر کے غیر واضح موقف کو بھی اپنی بے راہ روی کے جواز کےلیے بنیاد بنایا جاتاہے ۔زیر نظر کتابچہ ``مفرورلڑکیوں کا نکا ح او رہمار ی عدالتیں``(از معروف عالم دین ، مفسر قرآن،محقق شہیر ،مصنف کتب کثیرہ حافظ صلاح الدین یوسف ) گھر سے فرار ہوکر نوجوان لڑکیوں کے عدالتی نکاح اور مسئلہ ولایت نکاح کے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے جس میں حافظ صاحب نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی صحیح نوعیت وحقیقت کوواضح کرتے ہوئے اس کاتحقیقی جائزہ پیش کیا ہے 
  • Maani ul Quran

     3,820
    یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔قرآن سے اعراض اور بے التفاتی ہی کا ایک مظہر یہ ہے کہ اسے سمجھنے کو کوشش نہیں کی جاتی بلکہ محض الفاظ کی تلاوت پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے یوں یہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے ۔اس کے لیے جناب حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔

Title

Go to Top