-
نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں -
کتاب ہذا کی تخریج آپ کے مسائل اور ان کا حل کی طرز پر تو نہیں کرسکے کیونکہ اخبار میں اختصار کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے،مسائل میں اکثر آیت یا ایک دو احادیث پر اکتفا کیا گیا ہےاور زبان عام فہم اورسادہ رکھی گئی ہے۔بعض حضرات فتویٰ دیتے وقت دقیق عبارات اور مفتیانہ زبان استعمال کرتے ہیں جو اکثر قارئین کی سمجھ سے بالا ہوتی ہے، بہرکیف یہ کتاب تفہیمِ دین کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔ -
زیرِنظر کتاب ` تجہیز وتکفین کا مسنون طریقہ`میں دلائل کی صحت کا اہتمام کیا گیا ہے۔مرض الموت سے لے کر تدفین تک کے تمام مراحل پر شریعت کی راہنمائی پیش کی گئی ہے۔ بدعات کی اوٹ میں رسول اللہﷺ کی سنتیں غائب ہوگئی ہیں۔کچھ لوگ وہ ہیں کہ جن کو علم ہی نہیں جبکہ بہت سے وہ ہیں کے جن کو آگاہ کیا جائے کہ تجہز وتکفین کا مروجہ تریقہ رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں تو ہو لڑمرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات کو مدِنظر رکھ کر امتِ مسلمہ کی راہنمائی کے لیے کتاب تحریر کی گئی۔ -
والدین کا بچوں کی اصلاح کے لیے کوشاں رہنا یقینا ناگزیر ہے مگر بعض اوقات نیک اولاد بھی والدین کی اصلاح اور بری عادت کو ترک کروانے کا سبب بن جاتی ہے۔زیرِ نظر کتاب میں مرکزی کردار عمیربن سعد ایک ننھے صحابی ہیں جن کا بچپن بڑے سخت اور مشکل حالات میں گزرا،لیکن انھوں نے نیک صفات اور اعلیٰ اخلاق کو اہنانے کی وجہ سے اپنے والد کے لیے مثالی نمونہ پیش کیا اور اس کے کردار اور عمل سے ان کے والد کی اصلاح ہوئی -
زیرِ نظر کتاب میں شریعتِ اسلامی کا اہم موضوع خواتین اور معاشرے میں ان کا کردار ہے،قرآن حکیم نے سیدہ مریم صدیقہ،فرعون کی بیوی سیدہ آسیا،امالمومنین سیدہ عائشہ صدیقہ اور کئی مومن خواتین کے مثالی کردار کو خواتین کے لیے بطور نمونہ ذکر کیا ہے،اسلام ہی وہ دین ہے جس نے عورت کو عزت وعظمت کی معراج تک پہنچایااور زندگی کے ہر پہلو میں اسے مکمل اور جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔ -
زیرِنظر مختصر فتاویٰ جس میں مریض کو ہسپتال میں جو مشکلات پیش آتی ہیں خواہ ان کا تعلق وضو،تیمّم اور نماز کی مختلف حالتوں اور صورتوں سے ہو یا نرسز کے ساتھ معاملات ونگرانی اور خلوت وغیرہ سے،اس میں تمام مسائل کو واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ڈاکٹرز اور نرسز کا آپس میں میل جول،خلوت، موسیقی کے علاوہ موانع حمل اور اسقاط حمل کے مسئلہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس لیےیہ فتاویٰ عملہ ہسپتال،مریضوں کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیےبھی مفید ہے۔ -
This is the complete Tafseer of Quran Al Kareem by Hafiz Abdus Salam Bin Muhammad Bhutvi in one volume only. This Tafseer was published in four volumes and now the complete Tafseer is available in one volume only. 1 Volume Complete Tafseer of Abdus Salam Bin Muhammad available at ISLAMGHAR Online Store, Order now to get it to deliver on your doorstep all over the World. -
This Quran Tafseer Very Authentic And Informative. Our language Urdu contains about seventy percent of the words of the Holy Quran, with a little attention every person can understand the translation of the Quran. It is comprehensive in its interpretation of meaning and is a humble attempt to understand the Holy Qur`an. The light of the authentic hadiths of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and the feelings of the Companions (may Allah be pleased with him) have been clearly presented. Quran Tafseer Written By: Hafiz Abdus Salam Bin Muhammad Bhutvi (حافظ عبدالسلام بن محمد بھٹوی) -
اس مختصر کتابچے میں قرآن وسنت کی روشنی میں شعارِاسلام اور اسکےجداگانہ تشخص کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی ہے،اسلام ایک مکمل دین ہے اور اس کا اپنا علحیدہ اور امتیازی تشخص ہے۔جو اپنے ماننے والوں کی عقائد، عبادات، معیشت، معاشرت،عادات واخلاق اور ہر شعبہَ زندگی میں مکمل راہنمائی کرتا ہے۔اسلامی تعلیمات کی موجودگی میں غیر اسلامی تہذیب وتمدن اور ثقافت کو اپنانا اور اس کی نقالی کرنا گناہِ کبیرہ اور معصیتِ الہی ہے -
زیرِنظر کتاب` تحفۃالعروس`عورتوں کے مذہبی،سیاسی،تمدنی اور معاشرتی حقوق ومسائل پر ایک شاندارتالیف ہے،جوعربی اور اردو کے علاوہ دنیا کی دیگر بہت سی زبانوں میں قبول عام حاصل کر چکی ہے۔عورت کی ازدواجی زندگی کے چھوٹےبڑےمسائل پر یہاں سیرحاصل بحث کی گئی ہے اور کتاب وسنت کی روشنی میں اسے دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے
-
زیرِنظر کتاب` رمضان ماہّ فوزان` اس موضوع پر ایک جامع اور راہنما کتاب ہے،اس میں رمضان المبارک اور اس سے متعلق موضوعات،مثلا: رمضان اور صیام،مقصدِ صیام۔۔۔۔۔تقویٰ وپرہیز گاری، قیام اللیل ، نزولِ قرآن، رمضان اور دعا اور مسائلِ عید کا احاطہ کرنے کی بھر پور سعی کی ہے،علاوہ ازیں کتاب کو مختلف ابواب اور فصلوں میں کیا ہہے اور قران واحادیثِ صیححہ سے ہر مسئلہ واضح کر دیا گیا ہے -
زیرِ نظر کتاب میں موت کے بعد کے احوال کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے،نیکوکار لوگوں کے احوال کیا ہوں گے اور بدکار لوگوں کا انجام کیا ہے گا۔حشر، میزان، جنت اور جہنم کے متعلق کتاب وسنت سے عمدہ راہنمائی پیش کی ہے۔`فکرِآخرت` جس فرد کے دل میں اجاگر ہوجائے وہ اللہ کی نافرمانی کے بہت سے معاملات سے بچ جاتا ہے۔
-
یہ رسالہ روزہ کے مختصر احکام پر مشتمل ہے جس میں اسکے آداب وسنن کا مختصراذکر ہے،چونکہ اس عبادات کی شان بڑی عظیم ہے،اس کے احکام کا سیکھنا بھی ضروری ہے،تاکہ مسلمان کو واجب چیزوں کا علم ہواور وہ اسے بجالاسکے،حرام کا پتہ ہو جس کی بناء پر اس سے بچ سکے اور مباحات کی خبر ہو تاکہ خود سے محروم کرکے مشقت میں مبتلا نہ کر لے۔
-
زیرِ نظر کتاب ` مسائلِ عُشر پر تحقیقی نظر` کے نام سے ایک مضمون جس میں فرضیتِ عشر،نصابِ عشر،مختلف اجناس اور اس کے مصارف کو بھی بیان کیا ہے۔احادیث کی بڑی بڑی کتب میں تو اس مسئلہ میں ابواب موجود ہیں لیکن عام مسلمان کے لیے اردو زبان میں کوئی مستند کتاب نظر سے نہیں گزری،چنانچہ مفتی صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں انتہائی محنت وکاوش سے کتاب ہذا تحریر کی۔ -
تزکیہّ نفس کی اصلاح،باہمی محبت اور اخلاقِ حسنہ کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے زیرِنظر کتاب بہ عنوان` قربت کی راہیں`مرتب کی ہے،یہ ایسی آیاتِ کریمہ اور احادیثِ شریفہ کا منتخب مجموعہ ہے کہ جن کا تعلق اخلاق وآداب سے ہے۔احادیث کا حسنِ انتخاب قابلِ تحسین ہے۔ اخلاقِ رذیلہ اور نفسِ امارہ کی اصلاح کے لیے فرمانِ الہی اورسنتِ رسول ایک اکسیر ہے۔اس کے ساتھ تجدیدایمان،تطہیرِ نفس،مردہ دلوں کو زندگی اور بیمارذہنوں کو شفا ملتی ہے -
متعلقہ کتاب رقص و موسیقی کے موضوع پر جامع کتاب ہے۔آج ہمارے معاشرے میں رقص و موسیقی اور فحاشی و عریانی نے پوری قوت سےڈیرےلگارکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جواس کےاثرات سے محفوظ رہاہو۔مسجد میں،جو فقط اللہ کی عبادت اور اس کے حضورسربسجودہونےکےلیےخاص ہیں،وہاں پربھی موبائل اور گھڑیاں بھرپورطور پر موسیقیکے رنگارنگ ساز پیش کرتی ہیں۔جلتی پرتیل کاکام وہ علمائےسوء کررہے ہیں جوخانہ سازدلائل کےساتھ رقص وموسیقی کے جوازکے فتوے جاری فرمارہےہیں۔اسےروح کی تسکین قراردےرہےہیں،خود بھی گمراہ ہورہےہیں اورقوم کوبھی گمراہ کر رہے ہیں۔ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہےکہ رقص وموسیقی کےحوالےسےشرعی دلائل پیش کرکے قوم کو جہنم میں گرنےسے بچایا جائے -
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف ادارہ ہ کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے