زیرِنظر کتاب میں سفرِحرمین کے آنکھوں دیکھے مناظر کی بہترین منظر کشی ہے۔حج اور عمرہ ادا کرنے والے شخص کو کن کن مراحل سے گزرنااور کیا کیا ادائیں بجالانا ہوتا ہے
-
زیرِنظر کتاب کپتب سیروتواریخ میں ایک منفرد اور شاندار اضافہ ہے،اللہ اور اس کے رسول کی پسندیدہ جماعت کی سرکردہ اور نمایاں شخصیات میں سے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ کی ذاتِ گرامی ہے،جنھوں نے سیدنا عمرِفاروق رضی اللہ کے بعد امت کی زمام سنبھالی اور خلیفہَ ثالث مقرر ہوئے۔ کتاب میں موجودہ دور کے فتنوں میں کتاب وسنت پر مبنی صیحح موقف اور خلیفہَ ثالث کی شخصیت اور ان کے دوری حکومت کی حقیقی اورسچی تصویر پیش کی ہے۔ -
زیرِ نظر کتاب میں شریعت کے دلائل کے ساتھ مصنف نے حرام چیزوں کو بیان کرکے ان قباحتون کا بیان بھی کیا ہے، بنی اسرائیل کی تباہی کا سب سے بڑا سبب اللہ کی حدود کو توڑنا،احکام شریعت کا مذاق اڑانا،مختلف تاویلوں سے حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دے لینا تھا،مسلمانوں کو یہود ونصاریٰ کی اس خصلت سے باز رکھنے کے لیے قرآن و حدیث میں جا بجا احکام نازل فرمائےگئے۔ متعلقہ کتاب ان تمام احکام کا احاطہ ہے -
زیرِنظر کتابچہ اصولِ حدیث کے موضوع پر ایک آسان اور عام فہم کتابچہ ہے،جس میں اصولِ حدیث اور اقسامِ حدیث کو آسان الفاظ میں مثالوں کے ساتھ بیان کیا ہے جو مبتدی طلباء اور طالبات کے لیے بہت مفید ہے۔اصطلاحات کسی بھی فن کی ہوں ان کا یاد کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے،اس لیے مصنف نے اصطلاحاتِ حدیث کو مختصر اور عام فہم میں بیان کیا ہے
-
انسانیت کی رشد و ہدایت کے لیے خدا تعالیٰ کی جانب سے قرآن مجید کا نزول ہوا۔ یہ صحیفہ خداوندی اپنے اندر تمام لوگوں کی اجتماعی و انفرادی مشکلات کا کامل حل سموئے ہوئے ہے۔ اس میں سعادت دارین کے انمول اصول بیان کیے گئے ہیں۔ قرآن کریم کی متعدد زبانوں میں سیکڑوں تفاسیر سامنے آچکی ہیں۔ جن میں تفاسیر بالماثور بھی شامل ہیں اور تفاسیر بالرائے بھی۔ قرآن کریم کی زیر نظر تفسیر ’تفسیر دعوۃ القرآن‘ تفسیر بالماثور پر مشتمل ہے اور تفاسیر کی دنیا میں ایک خوش کن اضافہ ہے۔ مفسر نے روز و شب کی محنت اور نہایت عرق ریزی کے ساتھ ایک ایسی تفسیر پیش کی ہے جس سے عوم و خواص یکساں طور پر مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے تفسیر قرآن بالقرآن کو سامنے رکھا ہے، کیونکہ قرآن کریم کی بہت سی آیات ایسی ہیں جو ایک جگہ اجمالاً بیان ہوئی ہیں جبکہ دوسری جگہ ان کی تفصیل موجود ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ احادیث قرآنی آیات کے خلاف ہیں۔ مولانا نے قرآن کی تفسیر و تبیین میں احادیث لاکر ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی صحیح حدیث ایسی نہیں ہے جو قرآنی مفہوم کے مخالف ہو۔ مولانا موصوف نے تفسیر کرتے ہوئے ضعیف اور موضوع احادیث رقم کرنے سے گریز کیا ہے۔ اور صرف صحیح اور حسن احادیث سے استدلال کیا ہے۔ علاوہ ازیں تفسیر میں حسب موقع صحابہ کرام کے اقوال بھی نقل کیے گئے ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم کی تفہیم میں صحابہ کرام کے صحیح اور مستند اقوال ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حضور نبی کریمﷺ کا اشاد گرامی بھی ہے کہ : چار آدمیوں سے قرآن سیکھو: عبداللہ بن مسعود، سالم مولیٰ حذیفہ، معاذ بن جبل اور ابی بن کعب سے۔ قرآن کی تفسیر میں عموماً رطب و یابس سے بھرپور اسرائیلی روایات کو بیان کرنا معیوب نہیں سمجھا جاتا لیکن مولانا نے ان تمام اسرائیلی روایات سے اجتناب کیا ہے جن کا جھوٹ ہونا کتاب وسنت سے ثابت ہے۔ تفسیر میں موجود تمام احادیث و آثار کی مکمل تخریج و تحقیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صورتوں کی شان نزول کے ضمن میں صرف اور صرف مستند روایات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس تفسیر کو نافع خلائق بنائے۔ -
زیرِنظرکتاب` کتابِ توحید`سلسلے کی کڑی ہے،جس میں توحیداور شرک سے متعلق تمام امور پر مدلل گفتگو کی ہے۔خاص طور پر ایسے اسباب کا تذکرہ کیا ہے،جن کے ذریعے سے عقیدوں میں شرک در آتا ہے۔عقیدہّ توحید میں کمزوری سے شرک جڑیں پکڑتا ہے،جس معاشرے میں شرک داخل ہو جائےاس کے لیے دنیاوآخرت کی بربادی کا سامان کر دیتا ہے۔
-
یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہےیہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے۔اس کے لیے جناب (Hafiz Abdus Salam Bin Muhammad) کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے -
زیرِنظر کتاب میں ایسے تمام امور سے متعلق شرعی احکام و مسائل جمع کر دیےگئے ہیں جو حج اور عمرہ کے درمیان پیش آتے ہیں،حج وعمرہ کی فرضیت و فضلیت اوراہمیت سے ہر مسلمان اگاہ ہےاور اس کا باقاعدہ شوق بھی رکھتا ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کے حج وعمرہ کے لیے جانے والے اکثروبیشتران مسائل واحکام سے لاعلم ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے زیارتِحرمین کی سعادت سے قبل اس کتاب کا پڑھنا مفید ہوگا۔