Home/Darussalam Publishers
  • انسانی زندگی میں عمل ِصالح کی بڑی اہمیت ہے ۔معاشرے میں کسی فرد کانیک کردار نہ صرف خود اسے فائدہ دیتا ہے بلکہ معاشرے کے دیگر افراد بھی اس کی خوش اطواری سےمستفید ہوئے بغیر نہیں رہتے۔عمل صالح کی توفیق اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے ۔یو ں عمل   صالح گویا ربانی ملازمت ہے جو آدمی اعمال صالحہ پر کاربند ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے خادم کی حیثیت سے زندگی بسر کرتا ہے ۔ وہ دین کی بھی خدمت کرتا ہے اور لوگوں کو بھی نفع پہنچاتا ہے ۔آدمی کو دنیا میں رہتے ہوئے عمل صالح کی توفیق مل جائے تو اس سےبڑی خوشی نصیبی اور کوئی نہیں۔زیر نظر کتاب’’کیا آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں ؟ ‘‘ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی کی عربیتصنیف’’ هل تبحث عن وظيفة‘‘ کااردو ترجمہ ہے ۔جس میں انہوں نے روزہ مرہ اور تاریخی واقعات کے پس منظر میں یہی باور کرایا ہے کہ عملِ صالح ہی انسانی فلاح وبہبود کاضامن ہے۔امید ہے کہ یہ ایمان افروز کتاب قارئین کو عمل وکردار کے سنوارنے میں مدد دے گی ۔کتاب کے فاضل مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی سعودی عرب کے جانے پہچانے مصنف ہیں۔ ریاض کی مقامی یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ’’زندگی سے لطف اٹھائیے ‘‘ سرفہرست ہے۔زیر تبصرہ کتاب کی اردور ترجمانی کے فرائض دارالسلام کے ریسرچ سکالر حافظ قمر حسن  نے سرانجام دئیے ہیں ۔ اللہ تعالی مصنف ومترجم کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نواز ے اور اس کتاب کو اہل ایمان کی اصلاح کاذریعہ بنائے
  • آج کے مغرب زدہ معاشرے میں اسلام کو ضابطہ حیات کی بجائے چند عبادات اور رسم و رواج کا دین سمجھ لیا گیا ہے اور باور بھی یہی کروایا جاتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید میڈیکل سائنس سے متعلق اسلام خاموش ہے، اس کا مکمل کریڈٹ یورپ کو دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ظلم ہے۔ تعصب کی عینک اتار کر اگر اسلام کا مطالعہ کیا جائے تو آپ کو اس میں دین و دنیا کے ہر شعبہ سے متعلق راہنمائی ملے گی۔ مغربی معاشرے میں لا علاج مریضوں کو ایک ایسی دوا دی جاتی ہے جس میں زہر ہوتا ہے اور یہ زہر مریض کی اکھڑی ہوئی ناہموار زندگی کا خاتمہ کر دیتا ہے، جبکہ اسلام ایسی ادویات سے دور رہنے کا حکم دیتا ہے اور اسلامی تعلیمات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیماری تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نویدِ رحمت ہوتی ہے ۔ بیماری سے مومن کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور مریض کی عاجزی اور تسبیح و تہلیل قبول فرما کر اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا کرنے کا فیصلہ کر دیتا ہے۔ زیر نظر کتاب`ہسپتال میں طبیب اور مریض کے ساتھ` دکتور محمد عبد الرحمٰن العریفی کی عربی تصنیف ہے جس کو مولانا حافظ قمر حسن کے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اردو ترجمہ میں ڈھالا ہے۔موصوف نے کتاب ہذا میں مریض، طبیب اور علاج معالجہ سے متعلق دینی احکامات کو قلمبند کیا ہے اور مریض کے عیادت کے فضائل کے ساتھ ساتھ عیادت کے آداب وغیرہ کو بھی درج کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کے لیے بلندی درجات کو سبب بنائے اور اہل اسلام کو ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے
  • Just as men have duties that are not binding upon women… Such as praying in congregation, providing for one’s family, fighting in the way of Allah, etc.: Women have duties that are not binding upon men…. Such as wearing Hijab, raising children while the men are gone out to work etc. This involves nothing more than a distribution of duties. The choice is with every woman: Will she follow the ideas and morals that are formulated by men, men whose minds are inherently deficient, or will she follow what her Lord has commanded her to do?
  • Abū ʻAbdillāh Muḥammad ibn Yazīd Ibn Mājah al-Rabʻī al-Qazwīnī commonly known as Ibn Mājah R.A was a scholar of Hadith and the compiler of the authentic collection of Ahadith Sunan Ibn Majah. This books shares the authentic information on the life and work of Imam Ibn Majah R.A and provides a complete biography of him in simple and easy to understand language.
  • One of the blessings of Allah upon this Ummah is that He appointed for it people who would undertake to preserve the Sunnah of their Prophet (S). They were the scholars who devoted their entire lives to this monumental task, foregoing physical pleasures and taking delight, instead, in spending the nights recording hadeeths and in undergoing hardships in order to convey even one hadeeth from the Prophet (S). One of those eminent scholars is the subject of this biography: Aboo Daud Sijistaanee
  • شرک کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ کو اکیلا معبود مسجود خالق ومالک ،رازق نہ ماننا اور اس کی ذات وصفات میں کسی کو شریک ٹھہرانا گناہِ   کبیرہ ہے۔قرآن مجید میں جابجا شرک کی سخت مذمت کی گئی اورتوحید پر زور دیا گیا ہے ۔حضرت آدم  سے محمدﷺ تک جتنے انبیاء ورسل آئے،سب نے توحید ہی کی دعوت دی اور شرک کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے بچنے کی تلقین کی ۔ زیر نظر کتاب ’’سفینۂ نجات ‘‘ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی کی عربیتصنیف ’’ارکب معنا‘‘کااردو ترجمہ ہے جس میں شر ک کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔اس سلسلے میں تاریخ اسلامی کے بصیرت افروز واقعات او رعصر حاضر کی معاشرتی مثالوں سے بھر پور مدد لی گئی۔شرک کے گرداب میں پھنسے ہوئے بدنصیبوں کےلیے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید ہے اوریہ کتاب شرک کی تباہ کاریوں کا عبرت ناک تذکرہ اور شرک میں پھنسے ہوئے لوگوں کےلیے سفینہ نجات ہے ۔ کتاب کے فاضل مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی سعودی عرب کےدار الحکومت الریاض کے باشندے ہیں اور وہیں ایک معروف یونیورسٹی کےشعبہ تدریس سے   وابستہ ہیں۔دعوت دین کے حلقوں میں ان کا نام جانا پہچانا ہے ۔ ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز  کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ’’زندگی سے لطف اٹھائیے ‘‘ سرفہرست ہے ۔ دار السلام کے ریسرچ سکالر حافظ اقبال صدیق مدنی نے زیر تبصرہ کتاب کے ترجمے او ر عبد الرحمن نے اس کتاب میں   احادیث وروایات کی تخریج کا کام   انجام دیا ہے ۔ اللہ اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے
  • انسانی تاریخ سامانِ تفریح نہیں ،سامانِ عبرت ہے۔ہر عقل مند آدمی ماضی سے سبق سیکھتا ہے اور اپنے حال ومستقبل کی اصلاح کرتا ہے۔گزشتہ نسلوں کے تجربات سے آئندہ نسلوں کو راہِ راست متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔قرآن مجید نے بھی سابقہ اقوام کے تذکرے اسی لئے بیان کئے ہیں ،تاکہ ان سے سبق حاصل کیا جائے اور ان سے سرزد ہونے والی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ زیرنظر کتاب ``نیکی کے سفیر`` سعودی عرب کے معروف عالم دین،واعظ اور مبلغ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن عریفی کی تصنیف ہے۔آپ ایک درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں اور دعوت وتبلیغ کے میدان میں بہت بلند مقام پر فائز ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے تاریخ کے چند سبق آموز واقعات کو جمع فرما دیا ہے اور مسلمانوں کو ان واقعات سے سبق حاصل کرنے کی بڑی درد مندانہ اپیل کی ہے۔کتاب عربی میں ہے جسے اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت معروف مکتبہ دار السلام کے ریسرچ فیلو مولانا تنویر احمد کے حصے میں آئی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبولیت سے نوازے اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے
  • قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ قرونِ اولیٰ سے عصر حاضر تک علماء ومشائخ کے علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی ہے ۔اہل علم نے اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کی خدمت کی اور واعظوں اور خطیبوں نے اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ نورالقرآن‘‘ ڈاکٹر سہیل انجم صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کی مشترکہ ایک منفرد کاوش ہے ۔ یہ کتاب ہر شعبۂ زندگی کےلیے قرآنی تعلیمات کابڑا آسان اور جامع مجموعہ ہے۔فاضل مصنف نے صحیح دینی زندگی کےعنوانات ترتیب وار چنے ہیں ایمانیات، عبادات،اخلاقیات او رجملہ معاملات کےتحت 61 ابواب مقرر کیے ہیں اور ہرباب کی مناسبت سےقرآن کریم کی آیات درج کر کےان کی دلنشیں تشریح کی ہے۔یہ کتاب قرآنی مضامین اور حوالوں پر مشتمل ایک جامع کتاب ہے۔ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف  کی نظرثانی سے اس کتاب کی اہمیت وافادیت مزید دو چند ہوگئی ہے
  • سيرت دينی موضوعات ميں سے ايک اہم تر موضوع ہے جس ميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذاتی اور شرعی زندگی کامطالعہ کيا جاتا ہے۔ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری يہ بنيادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذات، حالات، شمائل اور سيرت سے واقفيت ہونی چاہيے۔ ہر دور ميں اہل علم نے سيرت پر کتابيں لکھی ہيں۔امام محمد بن اسحاق (متوفی152ھ) کی کتاب سيرت ابن اسحاق اس موضوع پر پہلی جامع ترين کتاب شمار ہوتی ہے اگرچہ امام محمد بن اسحاق سے پہلے صحابہ وتابعين ميں سے 40 افراد کے نام ملتے ہيں جنہوں نے سيرت کے متفرق ومتنوع پہلوؤں پر جزوی بحثيں کي ہيں۔اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي سيرت پر مختلف اعتبارات سے کام ہوا ہے جن ميں ايک اہم پہلو سيرت کا فقہی اور حکيمانہ پہلو بھی ہے يعنی فقہی اعتبار سے سيرت کو مرتب کرنا اور اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کے اعمال و افعال کی حکمتيں بيان کرنا۔ امام ابن القيم (متوفی 751ھ)کی کتاب ’زاد المعاد‘ سيرت کے انہی دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کي گئی ہے۔بعض اہل علم نے ’زاد المعاد‘ کو فلسفہ سيرت کی کتاب بھی کہا ہے جبکہ بعض اہل علم کا کہنا يہ ہے کہ امام صاحب کي يہ کتاب ’عملی سيرت‘ کی ايک کتاب ہے۔ امام ابن القيم کی اس کتاب کا ايک خوبصورت اختصار شيخ محمد بن عبدا لوہاب رحمہ اللہ نے ’مختصر زاد المعاد‘ کے نام سے کيا ہے جسے سعيد احمد قمر الزمان ندوی نے اردو ترجمہ کی صورت دی ہے۔ امام ابن القيم رحمہ اللہ کی اس کتاب ميں بعض بہت ہی نادر اور قيمتی و علمی نکات بھی منقول ہو ئے ہيں جو ان کے روحانی مقام ومرتبہ پر شاہد ہيں خاص طور پر ص 350 پر نظر بد کے علاج کي بحث ارواح کی خصوصيات کے بارے عمدہ بحث کی گئی ہے۔ بلاشبہ امام صاحب کی يہ کتاب سيرت کے فقہی،علمی، حکيمانہ اور فلسفيانہ پہلوؤں کو محيط ہونے کے ساتھ ساتھ سيرت کا ايک مستند مصدر وماخذ بھی ہے جس کا اختصار افادہ عام کے ليے شيخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے کياہے
  • Hisn-ul-Muslim حِصنِ المسلم

     720
    Hisn-ul-Muslim is brief and comprehensive collection of supplications that Muslims may recite on certain occasions/events. This best selling compilation by Darussalam Publishers has the following in it. • 267 prayers, supplications and invocations for different daily life occasions, events, and times. • Each prayer is written in Arabic script with Urdu translation. • Only texts of Dua with short references to the source. • Portable, easy to understand and memorize content. A compilation by Said bin Ali bin Wahaf Al-Qahtani, Hisn-ul-Muslim is an abridged version of his previous works. Here, he chose to mention only the text of Duas (to be recited/remembered) instead of the entire Hadith. The references list has also been shortened to one or two. In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities.
  • ـ’’سنہرے فیصلے‘‘ کے عنوان سے زیرِ نظر کتاب میں نبیﷺ، صحابہ کرام ؓ، نامور مسلم حکمرانوں اور قضیانِ کرام کے وہ فیصلے شامل کیے گئے ہیں جن سے دینا میں عدل و انصاف کی سنہری روایات قائم ہوئی ہیں اور آنے والے حکمرانوں،قاضیوں اور ججوں کو ان سے گرانقدر رہنمائی ملتی ہے۔ ان تابندہ روایات اور واقعات کو اس لیے بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ اسلامی معاشرے میں صالح اقدار پھر سے فروغ پائیں اور عوام اسلام کے انفرادی و اجتماعی عدل کی برکتوں سے مستفیدہونے لگیں۔
  • The Question & Answer form is the most effective and an objective method of teaching. For those who want to acquire the basic information of Islam or wish to check their knowledge about the religion without the labor of formal learning and any research, this series of Questions and Answers about the various aspects of Islam will prove much helpful. The Questions and Answers have been prepared on such basis that all irrespective of age and sex, should get benefited. It is hoped that readers would enjoy reading this collection and getting refreshed about this information presented to them.
  • Abu Lahab and his wife Arwah by Darussalam is a colourful, lesson-packed book for children that features pictures and explains the story of Abu Lahab and his wife. It starts with Surah Al Masad and explains the relation of Abu Lahab with Prophet Muhammad ﷺ. It explains the difficulties Allah’s Messenger ﷺ had to go through due to his uncle. It also explains how the wife of Abu Lahab, Arwah, used to cause difficulties in the spread of Islam and her attempts of inflicting physical harm to Prophet Muhammad ﷺ through various means. The end of this book features fun learning activities such as word search.
  • In this World: Unfortunately, the majority of Muslims nowadays follows disbeliever’s customs, rituals, and traditions which are against the teachings and values of Islam. It will be useful if they follow them in the field of technology and science. This the book sheds light on this topic to implant the spirit of joining and supporting the believers and warns them against the bad consequences of copying the same style of life of disbelievers. We hope that Muslims will get benefited from it and adopt the necessary measures to act upon the orders of our religion.
  • Marriage is one of the most beautiful relationships in the world and it provides a sense of belonging, love, care, and intimacy in the lives of people. Unfortunately, there are thousands and thousands of cases where married life is all but love. In this book, the author explores the causes of such discords in Muslim Marriages and also provides practical solutions to solve these problems and bring out the true spirit of this beautiful relationship.   شادی زندگی کا ایک خوبصورت اور بہترین رشتہ ہے لیکن بعض اوقات ہماری اپنی غلطیوں اور خامیوں سے یہی خوبصورت رشتہ زندگی میں دکھ، تکلیف اور تلخیوں کا باعث ہو جاتا ہے۔ یہ کتاب قاری کو انہیں غلطتیوں سے بچانے کے لیے لکھی گئی ہے۔ اس میں اُن تمام باتوں اور مسئلوں کا نہ صرف تفصیلاً ذکر کیا گیا ہے کہ جو شادی شدہ زندگی میں تلخیاں پیدا کرتے ہیں بلکہ اُنکا معقول حل بھی پیش کیا گیا ہے تا کہ قاری اپنی زندگی کے مسئلوں کو اچھی طرح سمجھ بھی سکے اور اِنکا حل بھی نکال سکے۔
  •   زیر نظر کتاب جو حجم کے اعتبار سے مختصر ہے لیکن افادیت کے پہلو سے بڑی بڑی کتابوں پہ بھاری ہے اس میں عربی بول چال کے حوالے سے بہت ہی احسن انداز سے رہنمائی کی گئی ہے مختلف فنون اور پیشوں کے لیے عربی الفاظ مختلف عناوین کےتحت بیان کیے گئے ہیں جوعربی بول چال کی عملی مشق کےلیے معاون ہے۔ مختلف افراد کےمکالمے بھی اس میں دیئے گئے ہیں مثلاً اگر کوئی عرب ملک میں جانے اور راستہ پوچھنے کی ضرورت ہو ،یا ہوٹل میں گفتگو کرنی پڑے ،یا پاسپورٹ آفس میں بات چیت کی ضرورت  پڑے تو کس طریقے سے گفتگو ہوگی اس کےنمونے کتاب میں موجود ہیں آخر میں ایک جامع اور مختصر جدید عربی اردو لغت بھی شامل کتاب ہے عربی بول چال کے شوقین طبقے کےلیے یہ کتاب بہت ہی مفید ہے 
  • Imam Tirmidhi was a Persian Islamic scholar who is regarded as one of the most authentic collectors of Ahadith and his compilation of the sayings of the Prophet Muhammad (P.B.U.H) is also included in one of the six canonical collections of Authentic Ahadith known as Saha-e-Sitta. This book is about the life, character, education, work & personality of Imam Tirmidhi and also shares interesting information related to his times and challenges.
  • This book by Luqman Nagy is an introduction to the life and times of Ibn Khaldun, the 14th-century Maghribi master of the Mugaddhnah. His unique philosophy of history was eloquently laid out in the Mugaddimah (`Introduction`), a book that, in the words of the British historian, Arnold J. Toynbee, is `undoubtedly, the greatest work of its kind that has ever yet been created by any mind in any time or place.` He is one of those shining stars that contributed so richly to the understanding of Civilization. In order for one to understand and appreciate his work, one must understand his life. This book will enable readers to better understand and appreciate Ibn Khaldun`s innovative contributions to the study of history that made Europeans dub him both the `Father of Sociology` and the `Father of Economics.
  • This book is an effort into an in-depth analysis of social diversity, history and culture of the land of the noble prophet (PBUH), before and during the emergence of Islam. It stands witness to the events whereby one individual changed the destiny of humankind and ensured its salvation forever by bringing the Divine words from the Almighty Allah in the form of the Noble Qur’an.
  • This book presents the right way for the Muslims to live up to the standards set by the Quran and Sunnah so that the success in this life and the life hereafter can be realized. Each aspect related has been supported by the Verses and Ahadith to give the true perspective of the right way so that it can be adopted accordingly.  اس کتاب میں اللہ تعالی کی کتاب ِ مبین قران مجید اور اللہ کے رسول ﷺ کی سنت کی پیروی کے طریقے آسان انداز میں بیان کردیے گئے ہیں تا کہ قاری کسی بھی مشکل کے بغیر قران و سنت پر عمل پیرا ہو سکے۔  اس کتاب میں بیان کی گئی ہر بات قران و سنت پر مبنی ہے جس کے مستند حوالہ جات ہر باب میں شامل  کر دیئے گئے ہیں تا کہ حق بات لوگوں کے دلوں تک پہنچ جائے اور ہدایت کا سامان ہو۔

  • Paradise is the final abode of all pious and sincere believers. There were many companions of Prophet Muhammad (PBUH) who had been given the glad tidings of paradise out of acknowledgement of their virtues and high status. This book carries the stories of such ten companions of the Prophet (PBUH) who had been given the good news of paradise in their lives. As one reads this book his heart will be moved to amazement and one will learn the way of paradise.
  • Dua Aur Dawa Kai Masnoon Adaab (Jadeed)

     770
    This book briefly describes the sunnah way of Islamic medication and masnoon prayers for cure in the light of Quran and Hadith.
  • Although the main Miracles given to our prophet (PBUH), was the Noble Qur’an, but Allah supported him with many other Miracles also. Out of these many Miracles, a few of them are presented in this book to enlighten our youth about those Miracles.
  • چونکہ نبی کریم ﷺ ، صحابہ کرام، تابعین وتبع تابعین، فقہائے کرام اور سلف صالحین کی  زندگی امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے اس امر کی شدید ضرورت محسوس  کی جارہی تھی کہ ان تابندہ ستاروں کی زندگی کے درخشاں واقعات کو اختصار کے ساتھ یکجا کیا جا سکے- زیر مطالعہ کتاب میں عبدالمالک مجاہد نے اسلامی تاریخ کے انہی چنیدہ ستاروں کے  واقعات احاطہ تحریر میں لائے ہیں- مصنف نے سیرت رسول ﷺ، صحابہ کرام ، تابعین  اور اس کے بعد ترتیب وار سلف صالحین اور نامور سلاطین کے سبق آموز اور دلچسپ واقعات کا تذکرہ کیا ہے کتاب میں ذکر کردہ مصادر صحیح اور مستند ہیں- اسلاف کے تفقہ، رسوخ فی العلم، تواضع، ایثار اور اعلائے کلمۃ الحق کے یہ واقعات ہر مسلمان مرد اور عورت کے لیے گرانقدر راہنمائی فراہم کرتے ہیں
  • Great Women of Islam

     795

    There are best examples in the lifestyle of the Mothers of the Believers and women companions, especially for the Muslim women. It is necessary for all of us to study the Seerah of these noble and fortunate women. Besides the Mothers of the Believers, the compiler of the book has included the descriptions of those sixteen women who had been given the good news of the Paradise in this world by the Prophet Muhammad (PBUH).   اُمٓہۃالمومینین میں مسلمان عورتوں کے لیے بہترین مثال موجود ہے۔ ہم سب کے لیے اُنکی زندگی کا مطالعہ بے حد اہم اور مفید  ہے کہ ہم جان سکیں کہ ایک مسلمان عورت کا کیا مقام ہے اور کیا کردار ہے۔ ازواجِ مطہرات کے ساتھ ساتھ مصنف نے اُن 16 صحابیات کا بیان بھی کیا ہے جن کو حضرت محمد ﷺ نے اس دنیا ہی میں جنت کی بشارت سنا دی تھی۔

  • سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے جسے شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ مطالعۂ سیرت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے تاہم موجودہ حالات میں اس کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے بالخصوص نوجوانانِ امت کو مطالعہ سیرت کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب پیام سیرت دلچسپ پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔ زیر نظر کتاب ``پیام سیرت`` ڈاکٹر محمد عبد الرحمن العریفی کتاب کا ترجمہ ہے جس میں انہوں نے نہایت دلنشیں او رمؤثر اسلوب نگارش کا انتخاب کیا ہے جو مطالعۂ سیرت میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان طبقہ کی گہری دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے ۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی سعودی عرب کے جانے پہچانے مصنف ہیں۔ ریاض کی مقامی یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ اس سے قبل ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ``زندگی سے لطف اٹھائیے `` سرفہرست ہے ۔کتاب ہذا کے ترجمہ وتخریج کا کام ساجد الرحمن بہاولپوری نے کیا اور دار السلام نے اعلی معیار پر اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو گم کردہ راہ لوگوں کےلیے راہِ راست پر آنے کا سبب بنائے
  • محسن انسانیت حضرت محمدﷺ نے خواتین پر عظیم احسان فرمایا۔ انھیں قعر مذلت سے نکال کر گھر کی ملکہ بنایا۔ ماں کی حیثیت سے عورت کو اتنی عظمت بخشی کہ اس کے قدموں تلے جنت کی بشارت دی۔ بہن کی دلجوئی اور قدر شناسی کا سبق دیا اور بیٹی کو شفقت و مرحمت کا مرجع بنا دیا۔ مسلمانوں کے زوال کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے عورت کی عظیم اور اس کے حقوق کی پاسبانی کا وہ سبق بھلا دیا جس کی تعلیم اسلام نے التزام کے ساتھ دی ہے۔ یہ کتاب اسی سبق کی یاد دہانی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی معاشرے میں عورت کا کیا درجہ ہے۔ ایک مسلمان مرد کو کن اوصاف کی عورت سے شادی کرنی چاہیے۔ بیوی سے کتنی نرمی اور نوازش سے رہنا چاہیے۔ خدانخواستہ ناچاقی ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے۔ نکاح، مہر، خلع، طلاق اور عدت کے احکام کیا ہیں۔ حلالہ کتنی گھناؤنی لعنت ہے۔ بیوائیں کیسے حسن سلوک کی مستحق ہیں اور خواتین کو وراثت میں کتنا حصہ ملنا چاہیے۔ فی الجملہ یہ کتاب ایک مسلمان خاتون کے حقوق و فرائض کی مکمل دستاویز ہے۔ معاشرے میں عصمت و طہارت کے تحفظ اور پاکیزگی کا نور پھیلانے کے لیے اسے خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دیجیے  ۔

  • تاریخ اسلامی دلچسپ اور سبق آموز واقعات سے بھری پڑی ہے- اس موضوع پر اب تک بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں لیکن وہ کافی تفصیلی اور ضخیم ہیں جن کا مطالعہ کھلے وقت کا متقاضی  ہے- کتاب ہذا میں مصنف نے حقائق پر مبنی دلچسپ واقعات کو آسان اور سلیس زبان میں بیان کر دیا ہے- کتاب کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری تاریخ میں کس قدر عظیم لوگ پیدا ہوئے جن کے کارہائے نمایاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں یہ ایسے سنہرے اوراق ہیں جو بچوں، بڑوں غرض ہر عمر کے لوگوں کے لیے یکساں دلچسپی کے حامل ہیں-مصنف نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ صرف وہی واقعات ذکر کئے جائیں جو تاریخی اعتبار سے درست ہیں اور جن کے حوالہ جات موجود ہیں 
  • زیر مطالعہ کتاب بھی مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب کی دیگر کتب کی طرح سبق آموز اور دلچسپ داستانوں پر مشتمل ہے- مولانا نے کہانی کے انداز میں زندگی کی اٹل حقیقتیں جچے تلے لفظوں میں بیان کر دی ہیں-ایک مرد مؤمن فقط احکام الہی کا پابند اور محمد  ﷺ کا پیروکار ہوتا ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت مؤمن کے ایمان کو شکست نہیں دے سکتی- یہ نظارہ دیکھنا ہو تو لشکر اسامہ کی روانگی کے زیر عنوان حضرت ابوبکر کی استقامت ملاحظہ فرمائیں- حضرت عمر بن عبدالعزیز کے احوال پڑھ کر اسلام کے طریق سیاست وحکومت سے آگاہ ہوں- قرآن کریم کی اثر آفرینی ملاحظہ کرنی ہو تو حضرت عمر اور ان کی ہمشیرہ فاطمہ کا واقعہ پڑھئے- ایک مسلمان کا شباب اسلام کے لیے کس حد تک کار آمد ثابت ہوسکتا ہے اس کی تفصیل جاننی ہو تو کتاب میں موجود عمیر بن حمام، اسامہ بن زید اور طارق بن زیاد کی سیرت ملاحظہ فرمائیے-کتاب میں جہاں آپ کو سعید بن جبیر اور امام احمد بن حنبل کی دلکش سیرت کے جلوے نظر آئیں گے وہیں حضرت عثمان کی اہلیہ محترمہ کو تھپڑ مارنے والے انجام بھی دیکھنے کو ملے گا- مختصرا یہ کتاب نیکی اور بدی کے کرداروں کا حیرت انگیز نگار خانہ ہے جس کے مطالعے سے دل ودماغ کے بند دریچے کھلتے ہوئے نظر آئیں گے
  • ہمارے ہادی و مرشد، سید المرسلین حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے:  `اللہ تعالیٰ کے نناوے، ایک کم سو نام ہیں، جو بھی ان کی حفاطت کرے گا جنت میں داخل ہوگا۔ وہ وتر یعنی طاق ہے اور وتر ہی کو پسند کرتا ہے` اللہ کے خوبصورت ناموں کو بہترین انداز میں پیش کرنے والی نایاب کتاب۔

  • مصنف نے اپنی کتاب  کو ارکان خمسہ کے اعتبار سے پانچ حصوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر ایک حصے میں الگ الگ ایک ایک رکن اسلام پر مدلل او رتفصیلی گفتگو کی ہے-پہلے حصے میں حقیقت توحید کو بیان کرتے ہوئے ایمان اور عمل صالح کی یکجائی کو حسن  کمال کے ساتھ بیان کیا گیا ہے-حقیقت التوحید میں خدا، کائنات اور فطرت کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ حقیقت صلوۃ پر مشتمل ہے جس میں یہ واضح کیا ہے کہ اسلام کے نظام صلوۃ میں مرکزی حیثیت انسان کو حاصل ہے-حقیقت صلوۃ  میں مولانا نے مسائل صلوۃ کی بجائے نماز جس جوہر بندگی اور حقیقت عبدیت کا مظہر ہے، اس کی طرف اس انداز سے توجہ دلائی  ہے کہ مسلمان ہونے کا حقیقی مطلب لائق فہم ہوجاتا ہے-تیسرا حصہ حقیقت زکوۃ پر مشتمل ہے جس میں اسلام کے نظام زکوۃ کی افادیت پر زور دیا ہے-چوتھے حصے میں حقیقت صایم کی وضاحت کرتے ہوئے صیام کے بارے میں جو اسلامی تصور پیش کیا گیا ہے، کی مکمل وضاحت کرتے ہوئے زکوۃ کی قانونی ہیئت پر بھی عام اسلوب سے ہٹ کر مجتہدانہ انداز سے گفتگو کی ہے-پانچویں حصے میں حقیقت حج پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے جس میں حج کے موضوع پر لکھے جانے والے سارے لٹریچر سے نہ صرف یہ کہ منفرد ہے بلکہ اس میں حج کے عمل کو عظیم روحانی تناظر میں رکھ کر دیکھا گیا ہے
  •  قران کریم میں جن حیوانات، نباتات، جمادات اور چرند پرند کا تذکرہ آیا ہے اُن میں سے مکھی کے بارے میں `عزم` کے عنوان سے یہ کتاب انھی چیزوں کے تعارف کی ایک آگہی بخش کڑی ہے۔ دارالسلام نے دلربا مطبوعات کا یہ سلسلہ طلبہ و طالبات کی خُفتہ صلاحیتوں کو بیدار کر کے انھیں علم و تحقیق کی راہ پر لگانے کے لیے جاری کیا ہے۔ یہ اور اس سلسلے کی دوسری دلآویز کتابیں اپنے نو نہالوں کو بطور تحفہ پیش کیجیے۔ اچھی سیرت سازی اور عمدہ ذہنی تربیت کے لیے، یہ بہترین تحفہ ہے۔
  • Al Quran Al Kareem (Pocket Size 16 line)

     820
    This copy of Quran has 16 lines per page with beautiful green cover. Its clear and standard font made it easy to read/recite it for Muslims.
  • A Day Out To The Zoo

     820
    The Gift of Friendship by Darussalam is a colorful storybook designed for children. It is an Islamic alternative to the storybooks currently available in the market and teaches children how good friends behave in Islam. It explains some of the constructive activities friends can do when they get together and details the six duties that every Muslim has to carry out when they meet another Muslim. At the end of the story, the book features fun activities, quizzes like friendship test and missing puzzles.
  • A day out to the Zoo by Darussalam is a colorful storybook that reveals the story of two young boys, Talhah and Haroon when they went to the zoo. Through their journey, the book attempts to teach the young readers how to behave and deal animals in Islam and what kind of pets they should be keeping at home. It also reveals some interesting events from the life of Abu Hurairah (R.A), a prominent companion of Prophet Muhammad ï·º. The book ends with fun activities such as test your knowledge and linking words.
  • یہ کتاب بچوں کو عمرہ سیکھانے اور اللہ سے اُنکا رشتہ مضبوط بنانے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس کتاب میں عمرہ کرنے کے طریقے ایک عمدہ کہانی کے ذریعے بیان کیئے گئے ہیں جس سے بچوں کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔ This book is a story of a boy who went on a journey with his family to perform Umrah. By reading this story, children will readily understand the way to perform Umrah. All the things have been described in an interesting manner, right from the start of the journey. What to say while leaving one`s house, while getting into the car, while traveling, while stopping to take a rest - all supplications have been denoted. Going to Miqaat, entering the state of Ihraam, reaching Makkah, performing Tawaaf, praying at Maqaam Ibraahim, drinking Zamzam water, performing Say and having the head shaved - all the acts that complete the `Umrah are described.
  • This book recounts the remarkable the markable story of early Ottoman tile-making and the beautification of Istanbul. for a brief period in the late 15th and early 16th centuries, the fine art of tile-making was perfected by the artisans of Iznik. Their art still remains unsurpassed in its brilliance. And after five hundred years, Ciniciii Abdul Hay`s Tomato Red Tiles still Adron countless mosques throughout the city.
  • Ever since the dawn of human life on this planet, Man has always sought to understand Nature, his own place in the scheme of Creation and the purpose of Life itself. In this quest for Truth, spanning many centuries and diverse civilizations, organized religion has shaped human life and determined to a large extent, the course of history. While some religions have been based on books, claimed by their adherents to be divinely inspired, others have relied solely on human experience. Al-Qur`an the main source of the Islamic faith, is a book believed by Muslims, to be of completely Divine origin. Muslims also believe that it contains Divine guidance for all humankind. Since the message of the Qur`an is believed to be at all times, it should be relevant to every age. Does the Qur`an pass this test? In this booklet, I intend to give an objective analysis of the Muslim belief regarding the Divine origin of the Qur`an, in the light of established scientific discoveries. There was a time, in the history of world civilization, when `miracles`, or what was perceived to be a miracle, took precedence over human reason and logic. But how do we define the term `miracle`? A miracle is anything that takes place out of the normal course of life and for which humankind has no explanation. However, we must be careful before we accept something as a miracle. An article in `The Times of India`, Mumbai, in 1993 reported that `a saint` by the name `Baba Pilot` claimed to have stayed continuously submerged under water in a tank for three consecutive days and nights. However, when reporters wanted to examine the base of the tank of water where he claimed to have performed this `miraculous` feat, he refused to let them do so. He argued by asking as to how one could examine the womb of a mother that gives birth to a child. The `Baba` was hiding something. It as a gimmick simply to gain publicity. Surely, no modern man with even the slightest inkling towards rational thinking would accept such a `miracle`. If such false miracles are the tests of divinity, then we would have to accept Mr. P.C. Sorcar, the world-famous magician known for his ingenious magical tricks and illusions, as the best god-man. A book, claiming Divine origin, is in effect, claiming to be a miracle. Such a claim should be easily verifiable in any age, according to the standards of that age. Muslims believe, that the Qur`an is the last and final revelation of God, the miracle of miracles revealed as a mercy to humankind. Let us therefore investigate the veracity of this belief.
  • Descent of Jesus Christ by Darussalam is a booklet compiled by Dr. Muhammad Muhsin Khan and it sheds light on the topic of the coming of Prophet Esa (peace be upon him). The best aspect of this book is that it is an excellent compilation of Verses of Quran and authentic sayings of Prophet Muhammad (peace be upon him) about Jesus Christ. If you are looking for concrete references about this topic, this booklet can fulfill all your needs. The last chapter of this book gives references from the Bible. It’s is a must-read book for the people interested in the End of Times and signs of the Last Hour.
  •  اسلام ایک مکمل طریقہ حیات ہے ۔ اسلام میں ہر شخص اور رشتے کے حقوق متعین کیے ہیں ۔ دارالسلام کی طرف سے پیش کردہ حقوق سیریز ایک نایاب پیشکش ہے جس میں آسان زبان اور سلیس انداز میں تمام حقوق بیان کر دیے گئے ہیں ۔ اس مکمل سیٹ میں حقوق اللہ، حقوق العباد، حقوق الوالدین، حقوق الزوجین اور حقوق الاولاد شامل ہیں۔ اس سیٹ میں یہ پانچ کتابیں موجود ہیں جو تمام حقوق تفصیلاً بیان کرتی ہیں۔ اس سیٹ کا مطالعہ ہر خاص و عام کے لیے نہایت مفید اور نفع بخش ثابت ہوگا۔ اللہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کے حقوق پورے کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ Islam is a complete way of life and it ordains the proper rights of every relationship of human society. In this complete set of Haqooq Series, you will receive separate books on Haqooq Allah, Haqooq ul ibaad, Haqooq ul Waldain, Haqooq ul Zaujain, and Haqooq Aulaad so that you can properly learn all the rights of this relationship and apply them to your real life. May Allah help us all in fulfilling our responsibilities and the other’s right. Ameen.
  • Dr. Brown is a practicing ophthalmologist, a revert to Islam, and the author of several ground-breaking books of Islamic Dawa (i.e., invitation). His first book, The First and Final Commandment, is a comprehensive argument in support of the Islamic claim of continuity of revelation. This present book, Bearing True Witness, is designed to assist the new convert in navigating the more controversial issuesof their new, chosen religion of Islam.
  • This publication is a summary of different facets of Islam which are briefly and beautifully introduced. Every aspect and every perspective of it gives guidance and wisdom something for all times and all places, a master key that fits every lock-that is what Islam is.
  • With the aid of our skilled and talented professionals, we supply and retail A Brief Look Upon Islam. Obviously, the books deal with the foundation stone of Islam starting from his founder Prophet Mohammad. The book then goes into detail on how the glory of Allah fell on him in the form of the Quran. The Quranic stories relate to several other prophets of Islam such as Moses, Jesus Christ, Abraham and so on. In addition to this, these books are written by well known expert writers who have gained plenty of knowledge.
  • پيغمبررحمت اللہ تعالی نےانسان کوعقل و شعور سے نوازا ہے۔عقل کو اگر شتر بے مہار کی طرح آزاد چھوڑ ديا جائے اوراسے خاص حدود وضوابط کا پابندنہ بنايا جا ئے تو وہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے۔اسی ليے    نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے ليےانبياء ورسل کا سلسہ جاری فرمايا۔ہرعہداورہرعلاقےميں انبياٰءآتےاورفريضہ تبليغ ودعوت اداکرتےرہے تاآنکہ وحی ورسالت کا زريں سلسلہ نبی عربی محمدرسولﷺپرختم کرديا۔اب قيامت تک آنےوالےانسانوں کےليےآپ ہی اللہ کی طرف سے ہادی و رہنما ہيں۔آپ ہی کی بتلائ ہوئ تعليمات وہدايات انسانيت کی نجات اور ابدی سعادت وخوش بختی کا واحد ذريعہ ہيں۔ان سےاعراض وگريزکرتےہوۓ محض اپنی عقل پر انحصارکرکےانسانيت قعرمزلت ميں توگرسکتی ہےليکن امن  وسکون،عافيت وراحت اورابدی نجات سے ہم کنارنہيں ہوسکتی

  • صلاح الدین علی عبدالموجود ایک نامور عرب مصنف ہیں جنھوں نے مسلمانوں کی نئی نسل کے سامنے صحابہ، محدثین اور اجل علما کی سیرتیں نئے اسلوب سے پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ وہ ان کے اوصاف کو اپنے کردار و عمل میں اجاگر کر سکیں۔ ’سیرت سفیان بن عیینہ‘ اس سلسلے کی ایک اہم کتاب ہے جس میں علم حدیث کے امام، یگانہ روز گار اور اپنے دور کی بے مثال اور منفرد شخصیت  سفیان بن عیینہ کی سیرت کا تذکرہ ہے، جن کاشمار تبع تابعین میں ہوتا ہے اور انھوں نے تابعین کرام اور اتباع تبع تابعین کے درمیان رابطے کا کام دیا۔ اس کتاب میں قارئین کو بیسیوں اسے راویان حدیث کے احوال، روشن واقعات اور اقوال پڑھنے کو ملیں گے جو یا تو ابن عیینہ کے شیوخ تھے یا ان کے شاگرد اور ہم عصر تھے یا ان کے خوشہ چین تھے۔ اس میں ابن عیینہ کی علمی مجلسوں کے دلچسپ احوال اور ان سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے حکیمانہ جوابات بھی ہیں جو علم دین کی جستجو کرنے والوں کے دل و دماغ کو روشن کرتے ہیں۔ علم اور اہل علم سے آپ کی دلچسپی، آپ کے چند علمی مواخذات، تدلیس کے بارے میں آپ کانقطہ نظر اور حکمرانوں کے بارے میں آپ کی آراء بھی پیش کی گئی ہیں جبکہ آخر میں ابن عیینہ کے تفسیری اقوال، شروح احادیث اور دیگر فرموادات ہیں جو آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ کتاب کا سلیس اور عام فہم اردو ترجمہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصر کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کوئی بھی بات حوالہ کے بغیر نقل نہیں کی گئی اور کتابت کی غلطی تو پوری کتاب میں ڈھونڈے سے  بھی نہیں ملتی حتی کہ غلط العام الفاظ استعمال کرنے سے بھی اجتناب کیا گیا ہے
  • What Must Be Known About Islam

     895

    It is such a complete and comprehensive book that every Muslim, whether Male or Female, will tremendously benefit from reading it because it covers all the topics related to the life of a Muslim right from the Aqeedah to Obligations such as Prayers, Zakaah, Fasting and Hajj towards providing practical advice and Naseehah for success in all walks of life.   ایک ایسی جامعع اور مکمل کتاب ہے جو ایک مسلمان کو اُسکے دین کے حوالے سے نہ صرف رہنمائی فراہم کرتی ہے بلکہ اُس رہنمائی کے پیچھے چھپے اصول کو بھی بیان کرتی ہے اور یوں ایک مسلمان فکر و عمل میں قران و سنت پر عمل پیرا ہوجاتا ہے۔ اس کتاب میں اسلام کے بنیادی ستون جیسے نماز، روزہ ، حج، زکوۃ  کے مسائل بھی بیان کیئے ہیں اور ساتھ ہی قار ی کی رہنمائی کے لیے مخصوص قرانی صورتوں کی تفسیر بھی شامل کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ کتاب میں روز مرہ کے آداب، دعائیں، سیرت کے واقعات اور شادی کے اوپر علیحدہ علیحدہ باب بھی شامل کیئے گئے ہیں۔ یوں یہ کتاب ہر مسلمان کے لیے اپنے دین کی بنیادوں کو سمجھنے کے بہترین ذریعہ بن جاتی ہے۔

  • اس دنیا کی لگ بھگ نصف آبادی بناتِ حوا پر مشتمل ہے۔ انسانی معاشرے میں بنات حوا کی اہمیت کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں۔ اسلام نے عورت کو بہت سارے حقوق عطا فرمائے ہیں۔ اسلام سے قبل عورت کی کوئی حیثیت تھی نہ مقام۔ وہ پیدا ہوتی تو اسے باعث عار سمجھا جاتا بلکہ بعض بد بخت تو اسے زمین میں زندہ گاڑ دیتے۔ مگر اسلام نے اسے ایک ماں،  بیٹی، بہن اور بیوی کی صورت میں نہایت مکرم اور معزز مقام عطا فرمایا۔ اسے حق وراثت اور حق ملکیت عطا فرمایا۔مصنف نے جب تاریخ کا مطالعہ کیا تو بعض واقعات اور کہانیاں جو بلکل سچی تھیں، اس قدر مؤثر اور سبق آموز تھیں کہ اُنکا جی چاہا کہ انکو اپنی بہنوں اور بیٹیوں تک پہنچا دیں۔ ان واقعات کو پڑھنے کے بعد خواتین میں ایک نیا شعور پیدا ہوگا، انھیں اپنی حیثیت اور ذمہ داریوں سے آگاہی حاصل ہوگی اور وہ مجرمانہ ذہنیت کے حامل چال باز لوگوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آنے سے محفوظ رہیں گی۔ 

  • Gems and Jewels Wise Sayings, Interesting Events & Moral Lessons from the Islamic History by Darussalam features excerpts and passages collected from numerous books written by the scholars of Islam. This interesting compilation my Darussalam founder Mr. Abdul Malik Mujahid stirs equal interest to all Muslims whether they are children or adults. The various stories and lessons in this book help the readers in gaining virtues, developing good character patterns and adopting intellectual behavior in their lives from the examples of the great personalities of Islam.
  • اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علمِ دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی  قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء  ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔ شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔ اور خطبات کے ذریعے عوام الناس کی دینی رہنمائی کرتے ہیں۔ علمائے کرام کے مجموعہ خطبات کےحوالے سے کئی مجموعات شائع ہوچکے ہیں۔ ان میں سے اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز، خطاب سلفیہ، خطبات آزاد، خطبا ت بہاولپور ی خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر، خطبات یزدانی، خطبا حرم، مواعظ طارق ،زاد الخطیب، اور فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ کے خطبات وغیرہ، قابلِ ذکر ہیں۔ اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خطبات حرم ‘‘امام کعبہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس  کے بیت اللہ میں دیے گئے خطبات جمعہ میں سے منتخب خطبات ’’ کوکبۃ الکوکبۃ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔ ان منتخب خطبات کو نہایت خوبصورت سلیس اردو میں پیش کرنےکا اعزاز دار السلام نے حاصل کیا ہے۔ تعمیر سیرت کےلیےان پُر تاثیر خطبات کا مطالعہ ہر فرد وبشر کی ضرورت، مردوں او رعورتوں کے لیے ذریعہ ہدایت اورواعظین واساتذہ کرام کے لیے گنجینہ افادیت ہے۔
  • The 30th part of the Holy Quran, commonly known as Juz Amma, is of prime importance for the students of the Holy Quran. Tafsir Ibn Kathir is also a widely read and authentic explanation of the Holy Quran. Darussalam has presented this combination in front of you by compiling the explanation of Ibn Kathir for the 30th part of the Holy Quran in English so that you can better understand the Quran to develop an even deeper bond with Allah S.W.T

Title

Go to Top