زیرِغور کتاب`جادو کا علاج`جس میں قرآنی آیات اور ماثوردعاوّں کے ذریعہ تمام خطرناک ذہنی،نفسیاتی اورجسمانی امراض کا صیحح طریقہّ علاج بتایا گیا ہے،تاکہ مسلمان اپنے دین وایمان کی حفاظت کرتے ہوئے ان امراض کا علاج کرسکیں اورجادوگروں کے شروفتن سے اپنی اور اپنی اولاد کی حفاظت کا سامان کرسکیں۔
-
تزکیہّ نفس کی اصلاح،باہمی محبت اور اخلاقِ حسنہ کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے زیرِنظر کتاب بہ عنوان` قربت کی راہیں`مرتب کی ہے،یہ ایسی آیاتِ کریمہ اور احادیثِ شریفہ کا منتخب مجموعہ ہے کہ جن کا تعلق اخلاق وآداب سے ہے۔احادیث کا حسنِ انتخاب قابلِ تحسین ہے۔ اخلاقِ رذیلہ اور نفسِ امارہ کی اصلاح کے لیے فرمانِ الہی اورسنتِ رسول ایک اکسیر ہے۔اس کے ساتھ تجدیدایمان،تطہیرِ نفس،مردہ دلوں کو زندگی اور بیمارذہنوں کو شفا ملتی ہے -
زیرِ نظر کتاب ` مسائلِ عُشر پر تحقیقی نظر` کے نام سے ایک مضمون جس میں فرضیتِ عشر،نصابِ عشر،مختلف اجناس اور اس کے مصارف کو بھی بیان کیا ہے۔احادیث کی بڑی بڑی کتب میں تو اس مسئلہ میں ابواب موجود ہیں لیکن عام مسلمان کے لیے اردو زبان میں کوئی مستند کتاب نظر سے نہیں گزری،چنانچہ مفتی صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں انتہائی محنت وکاوش سے کتاب ہذا تحریر کی۔ -
زیرِنظر کتاب ` تجہیز وتکفین کا مسنون طریقہ`میں دلائل کی صحت کا اہتمام کیا گیا ہے۔مرض الموت سے لے کر تدفین تک کے تمام مراحل پر شریعت کی راہنمائی پیش کی گئی ہے۔ بدعات کی اوٹ میں رسول اللہﷺ کی سنتیں غائب ہوگئی ہیں۔کچھ لوگ وہ ہیں کہ جن کو علم ہی نہیں جبکہ بہت سے وہ ہیں کے جن کو آگاہ کیا جائے کہ تجہز وتکفین کا مروجہ تریقہ رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں تو ہو لڑمرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات کو مدِنظر رکھ کر امتِ مسلمہ کی راہنمائی کے لیے کتاب تحریر کی گئی۔ -
زیرِ نظر کتاب میں موت کے بعد کے احوال کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے،نیکوکار لوگوں کے احوال کیا ہوں گے اور بدکار لوگوں کا انجام کیا ہے گا۔حشر، میزان، جنت اور جہنم کے متعلق کتاب وسنت سے عمدہ راہنمائی پیش کی ہے۔`فکرِآخرت` جس فرد کے دل میں اجاگر ہوجائے وہ اللہ کی نافرمانی کے بہت سے معاملات سے بچ جاتا ہے۔
-
کتاب ہذا کی تخریج آپ کے مسائل اور ان کا حل کی طرز پر تو نہیں کرسکے کیونکہ اخبار میں اختصار کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے،مسائل میں اکثر آیت یا ایک دو احادیث پر اکتفا کیا گیا ہےاور زبان عام فہم اورسادہ رکھی گئی ہے۔بعض حضرات فتویٰ دیتے وقت دقیق عبارات اور مفتیانہ زبان استعمال کرتے ہیں جو اکثر قارئین کی سمجھ سے بالا ہوتی ہے، بہرکیف یہ کتاب تفہیمِ دین کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔ -
زیرِنظر کتاب` تحفۃالعروس`عورتوں کے مذہبی،سیاسی،تمدنی اور معاشرتی حقوق ومسائل پر ایک شاندارتالیف ہے،جوعربی اور اردو کے علاوہ دنیا کی دیگر بہت سی زبانوں میں قبول عام حاصل کر چکی ہے۔عورت کی ازدواجی زندگی کے چھوٹےبڑےمسائل پر یہاں سیرحاصل بحث کی گئی ہے اور کتاب وسنت کی روشنی میں اسے دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے
-
اس مختصر کتابچے میں قرآن وسنت کی روشنی میں شعارِاسلام اور اسکےجداگانہ تشخص کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی ہے،اسلام ایک مکمل دین ہے اور اس کا اپنا علحیدہ اور امتیازی تشخص ہے۔جو اپنے ماننے والوں کی عقائد، عبادات، معیشت، معاشرت،عادات واخلاق اور ہر شعبہَ زندگی میں مکمل راہنمائی کرتا ہے۔اسلامی تعلیمات کی موجودگی میں غیر اسلامی تہذیب وتمدن اور ثقافت کو اپنانا اور اس کی نقالی کرنا گناہِ کبیرہ اور معصیتِ الہی ہے -
جیساکہ عقیدہ ابنیت،عقیدہ تثلیث، عقیدہ کفارہ اور اس کے ساتھ ساتھ عیسی علیہ السلام کی پیش کردہ تعلیمات کی روشنی میں مذہب عیسائیت کی اصلاح کی کو شش کی گئی ہے اور یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ کوئی بھی انصاف پسند عیسائی اس کے مطالعے کے بعد اپنی اصلاح کیے بغیر نہیں رک سکتا-اسی طرح سے عیسائیت کو تقویت کس طرح دی گئی اور جدید عیسائیت کا بانی کون ہے ؟اور اسی طرح سے دنیا میں رائج مختلف اناجیل وغیرہ کی تاریخ اور تحقیقی حیثیت کیا ہے؟ایسے موضوعات پر مدلل اور مصلحانہ انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے -
جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں
-
With the aid of our skilled and talented professionals, we supply and retail A Brief Look Upon Islam. Obviously, the books deal with the foundation stone of Islam starting from his founder Prophet Mohammad. The book then goes into detail on how the glory of Allah fell on him in the form of the Quran. The Quranic stories relate to several other prophets of Islam such as Moses, Jesus Christ, Abraham and so on. In addition to this, these books are written by well known expert writers who have gained plenty of knowledge. -
آج ساری دنیا جس بے قراری سے امن و سلامتی کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے، اس سے کوئی بے خبر نہیں۔ ملاال یہ ہے کہ جو افکار و اعمال انسان کے لیے ذلت اور ہلاکت کا سبب ہیں، آج کا ترقی یافتہ انسان انھی موہوم اور مسموم افکار و اعمال میں اپنے زخموں کا مرہم ٹٹول رہا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ انسان کے دکھوں میں آئے دن ہولناک اور ہلاکت بار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس عالم گیر المیے کی اصل وجہ کیا ہے؟ یہ بھید جاننے کے لیے زیرِ نظر کتاب پڑھیے۔ -
This best selling compilation by DarulBalagh. Portable, easy to understand and memorize content In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities. دارالبلاغ کی یہ سب سے زیادہ فروخت شدہ تالیف۔ پورٹ ایبل ، سمجھنے میں آسان اور مواد کو حفظ کرنا دوسرے لفظوں میں ، یہ کتاب مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے میں درکار روحانی مدد فراہم کرتی ہے۔ -
A very comprehensive book which gives us an authentic source to explain what is legal (Halal) and what is Illegal (Haram). The book covers all major commands of our daily lives, which we face day in day out and at times get confused about the rulings. All rulings in this book, whether they are about relations, finances or other moral and social issues,are explained with logic, in accordance with Quran and Sunnah of Nabi s.a.w. written By: Allama Yusuf Al Qaradawi