Home/Shop Catalog
  •  پیش نظر کتاب دورہ تفسیر کے علمی نکات اور افادات پر مبنی خزینہ معلومات ہے جسے مدارس کے نصاب، فہم قران کورسز کی بنیادی ضرورت اور دورہ تفسیر کی روایت کے عین مطابق مرتب کی گیا ہے۔ یہ اپنے   اسلوب کے لحاظ سے بہت اہم اور مفید علمی کاوش ہے جو طالبان قران کے لیے قرانی موضوعات اور اصول تفسیر کے لوازم کے تحت تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں اصول تفسیر کے مشکل مراحل کو سوال و جواب کے اسلوب میں آسان اور زود و فہم بنا دیا گیا ہے۔
  •  نبی ﷺ پر درود و سلام ` اللہ تعالیٰ کا حکم ہے جس کا انکار یا استخفاف کفر ہے اور اس کا اہتمام رسول اللہ ﷺ سے محبت اور والہانہ تعلق و وابستگی کا ذریعہ بھی ہے اور اس کی علامت اور دلیل بھی۔ لیکن وہ درود و سلام کون سا ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے جس کا حکم مسلمانوں کو دیا گیا ہے اور جو محبت رسول ﷺ کا ذریعہ بھی ہے اور اس کی علامت بھی؟ زیرِ نظر کتاب اسی موضوع پر منفرد اور نہایت اہم کتاب ہے جو شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ کی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ اس میں صلوٰۃ و سلام کے تقریباً ہر موضوع پر تفصیلی، مدلل اور واضح گفتگو ہے۔ جیسا کہ امام ابن القیم ؒ کا اسلوب ہے جو اہلِ علم میں معروف ہے۔
  • ستغفار دل کی سلامتی اور صفائی کا ذریعہ ہے۔کیونکہ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’ان العبد اذا أخطا خطیئة نکتت فی قلبه نکتة سوداء ،فان هو نزع واستغفر وتاب،صقل قلبه ‘‘(رواہ الترمذی)’’جب انسان گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر سیاہ نکتہ لگا دیا جاتا ہے،اگر انسان اس گناہ کو چھوڑ دے اور اس پر توبہ واستغفار کرے تو اس کے دل کودھو کر چمکا دیا جاتا ہے۔‘‘ حضرت شداد بن اوس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص یقین کامل کے ساتھ صبح کی نماز کے بعد سید الاستغفار پڑھے گا ،اگر اسی دن شام سے پہلے پہلے مر گیا تو سیدھا جنت میں جائے گا،اسی طرح جو شخص یقین کامل کے ساتھ مغرب کی نماز کے بعد سید الاستغفار پڑھے گا ،اگر اسی رات صبح سے پہلے پہلے مر گیا تو سیدھا جنت میں جائے گا۔سید الاستغفار یہ ہے: `اللھم أنت ربی لااله الا أنت،خلقتنی وأنا عبدک ،وأنا علی عهدك ووعدک مااستطعت،أعوذبک من شر ما صنعت ، أبوء لک بنعمتک علی وأبوء بذنبی ،فاغفرلی فانہ لا یغفر الذنوب الا أنت [رواہ مسلم] ’’اے اللہ تو ہی میرا رب ہے ، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوںجس قدرطاقت رکھتا ہوں،میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اپنے آپ پر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوںاور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں،پس مجھے بخش دے کیونکہ تیرے علاوہ کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔‘‘ زير تبصره كتاب ’’ استغفار وتعوذ فضائل وثمرات ‘‘ اشاعت کتب کے انٹرنیشنل ادارے ، دار السلام کے سکالر زکی مرتب شدہ ہے ۔ اس کتاب کے پہلے حصے میں میں انہوں نےاستغفار کی اہمیت وضرورت، استغفار کی قرآنی ونبوی دعائیں ، استغفار کے مستحب اوقات ومواقع ،استغفار کے فوائد وثمرات کو بیان کیا ہے اور دوسرے حصے میں تعوذ کی ضرروت واہمیت ، قرآنی تعوذ تعوذ کےمستحب اوقات کو قرآن واحادیث کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے
  • We are living now-a-days in the age of science. The intelligent human beings want to know where did they come from? Where did the universe come from? Will the universe come to an end, if so, how? Is the universe static or dynamic, if dynamic, is it expanding or contracting? What is time? When was it started? Will it come to an end? What are Black Holes? What are the forces of Nature? What is the smallest piece of matter? What is the status of man in the universe? Are there ultimate limits for human beings to know about something? The majority of people especially in the third world are unable to answer these questions. When they are asked such questions, most of them answer with a shrug or with a vague and ambiguous knowledge. On the basis of Holy Qur`an as well as scientific knowledge, we have tried my level best to answer these questions in this book `Astrophysics and the Holy Quran
  • Atlas Of Quran

     6,320
    This Atlas is new in its subject, a subject that has not been touched before. It helps whoever recites the Qur`Gn or studies it to specify the locations mentioned by the Noble Verses, and to mark those places of ancient people mentioned in the Qur`Gn. This is besides locating areas where the incidents of the prophetic Seerah occurred. Eventually the diligent reader will easily recognize those places, learn about them, and take heed of them while reciting. Eventually the diligent reader will easily recognize those places, learn about them, and take heed of them while reciting. The Atlas has also revealed obscure places we used to pass through inattentively, like the site where Nuh`s Ark settled, the site of the curved Sand-hills {Al Ahqah}, the cave of the young faithful men, the houses of median, the site of Sodom and other places determined by the Atlas depending on reliable sources. Thus the Atlas eliminates all the guessing and the fantasies we used to encounter when reciting the Noble Quran, and takes us to the specific place.
  • Atlas of the Islamic Conquests

     11,820
    History is a mirror of the past days and nights of nations and communities. Hence the history of Islam is not only a mirror of the fourteen centuries of the Muslim Ummah but it also signifies the best human civilization on the face of the earth. So a stark necessity arises to acquaint new generations Muslim Ummah with great intellectual and political leaders and renowned personalities along with such men of achievements and valiant religion in those lands, where darkness of paganism and ignorance prevailed.
  • Atlas Seerah Ar Rasool (P.B.U.H)

     9,820
    یہ کتاب حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ کے ساتھ ساتھ اُن جگاؤن کا بھی احاطہ کرتی ہے جہاں آپ ﷺ نے اپنے قدم مبارک رکھے، جہاں آپ ﷺ نے جنگیں لڑیں اور جہاں آپ ﷺ نے احکامات جاری فرمائے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری میں  محبت رسول ﷺ کی سچی لگن پیدا ہوگی۔ This book rounds up a series of atlases, written and compiled by the author in the same pattern. It reviews the biography of the Prophet (PBUH) and tracks the places he honored by his visits, the battles he fought, and the expeditions and envoys he directed. The Book presents all the required maps, illustrations, drawings and pictures. B Briefings and Excerpts have been added to the pictures and drawings for better understanding, benefit, and satisfaction of the readers.
  • Atlas Seerat Nabvi (PBUH)

     8,820
    پیغمبر آخرالزماں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت تو قیامت تک کے تمام انسانوں کے لیے ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جزیرۃ العرب میں پیدا ہوئے۔مکہ مکرمہ میں پرورش پائی اور 53برس تک یہیں رہے بعد ازاں مدینہ منورہ کی جانب ہجرت فرمائی اور عمر عزیز کے 10 سال یہاں بسر کیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عرصے میں سفر بھیکیے،صفر میں بھی رہے،حالت امن  میں بھی دن گزارے اور حالت جنگ میں بھی شب وروز بسر ہوئے۔اس تمام شرگزشت اور ریکارڈ کو سیرت نبوی علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کا نام دیا جاتا ہے۔مختلف زبانوں میں سیرت نبوی پر بے شمار کتابیں موجود ہیں جو قارئین کے مطالعے میں رہتی ہیں تاہم ان میں ایک تشنگی کا احساس رہتا ہے کہ مقامات واماکن کا نقشہ کتابوں میں نہیں ہوتا جس سے جگہوں کا صحیح تعارف نہیں ہو پاتا۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر شوقی ابو خلیل نے زیر نظر اٹلس مرتب کی ہے  جس میں سیرت کی وضاحت نقشوں سے کی گئی ہے ۔ان نقشوں میں تمام متعلقہ مقامات ،شہروں اور ان اطراف واکناف کی تفصیل سے جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تشریف فرمانی سے رونق بخشی یا جن کی طرف آپ نے قصدفرمایا۔اصل کتاب عربی میں تھی،جسے معروف اشاعتی ادارے دارالسلام نے اردو قالب میں ڈھال کر اردو دان طبقے کے لیے بھی اس سے استفادہ کو آسان کر دیا ہے۔امید قارئین کے لیے یہ کتاب دلچسپ معلومات کا ذریعہ ہو گی
  • Attainment of The Happiness

     4,320
    Attainment of the Happiness is a most valuable book on the topic of Islamic Monotheism. The very accomplished author of this book was very well-known Islamic scholar and jurist of the present day. Shaykh Salaah Al-Budair has chosen the ahadeeth in this book with due care and diligence. In order to compile thses ahadeeth, he has very meticulously studied almost the entire stock of hadith literature available. Like an expert gems dealer, Shaykh Salaah has chosen only those hadith for the purpose of explaining a particular topic, which were the most relevant in terms of their meanings and context. For this purpose, on some occasions a single hadith has been taken from many different books of Hadith.
  • This best selling compilation by DarulBalagh. Portable, easy to understand and memorize content In other words, this book provides required spiritual support to Muslim brothers and sisters in performing their daily activities. دارالبلاغ کی یہ سب سے زیادہ فروخت شدہ تالیف۔ پورٹ ایبل ، سمجھنے میں آسان اور مواد کو حفظ کرنا دوسرے لفظوں میں ، یہ کتاب مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے میں درکار روحانی مدد فراہم کرتی ہے۔
  • Aurat ka Zewar Pardah

     1,220
    کسی بھی عبادت کے لیے پاکیزگی کا ہونا جزوِ لا ینفک ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں چنانچہ مرد و زن کی روحانی پاکیزگی نظر کے جھکانے اور پردے میں مضمر ہے، جس کے بارے میں یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کی عزت و عفت کا ضامن اور فضیلت کا تاج و زیور ’پردہ‘ اور اس کی ذلت و خواری اور جہنم کے ایندھین کا موجب ’بے پردگی‘ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتابچے کے مصنف قاری صہیب احمد میر محمدی ہیں جن کی متعدد کتب شائع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ کتابچے کی فہرست پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اگرچہ یہ 136 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے لیکن اس میں تمام وہ بنیادی ابحاث شامل ہیں جن کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پردے کے عمومی فضائل رقم کیے گئے ہیں اس کے بعد پردے کی فرضیت پر قرآنی اور احادیث نبوی سے دلائل، پردے کی قسمیں اور پردے کی شروط بیان کی گئی ہیں۔ بعض لوگ چہرے کو پردے میں شامل نہیں کرتے کچھ اہل حدیث علما بھی چہرے کے پردے کواستحباب کا درجہ دیتے ہیں قاری صہیب صاحب نے ایسے تمام دلائل کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور بڑے اچھے انداز میں ان کا رد کیا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی اردو میں کتب موجود ہیں یہ کتابچہ ان میں ایک اور اضافہ ہے۔
  • مومنات خواتین پر اللہ اور رسول ؐ کی طرف سے حرام کئے گئے امور کتاب و سنت کی روشنی میں۔ خواتین اسلام کو اگر کوئی چیز پیش کی جاسکتی ہے تو یہ کتاب ایک بہترین تحفہ ہے۔

  • Aurton Ka Tareeqa-e-Namaz

     420

    ہمارے ہاں بغیر کسی صریح دلیل کے علی الاعلان کہاجاتا ہے کہ عورت کی نماز کا طریقہ مردوں سےمختلف ہےجبکہ اس موقف کے ثبوت کے لیے کوئی حتمی اور یقننی دلیل بھی فراہم نہیں کی جاتی-دین اسلام اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی وبیش کا اختیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی نہیں تھا تو ایک عام آدمی کو دین کے معاملے میں گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے-عورت اور مرد کی نماز کی ادائیگی میں بہت سارے فرق بیان کیے جاتے ہیں مثال کے طور پر عورت قیام کی حالت میں اپنے ہاتھ سینے پر باندھے کی جبکہ مرد سینے سے نیچے باندھے کأ اور اس کی دلیل کیا ہے؟یہ کوئی بھی پیش نہیں کرتا-اسی طرح عورت رکوع ،سجدے اور تشہد میں بیٹھنے میں فرق ہے لیکن اس کے ثبوت کے لیے قرآن وسنت سے کوئی صریح دلیل پیش نہیں کی جاتی-اس حوالے سے پائے جانے شبہات کا ازالے کے لیے حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے زیر نظر کتاب میں قلم اٹھایا ہے- انہوں نے اس حوالے سے چھپنے والے مضامین اور کتابچوں کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کتاب و سنت، آثار صحابہ اور اقوال تابعین کی روشنی میں ثابت کیاہے کہ مرد وعورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے- انہوں نے آئمہ اربعہ اور دیگر علماء کرام کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے موقف کو پیش کیا ہے ۔

  • ایک خاتون کی اصلاح پورے خاندان کی اصلاح کے مترادف ہے کیونکہ عورت ماں، بہن، بیٹی اور بیوی جیسے مختلف روپ میں نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ خواتین کے لیے وعظ ونصیحت کا خاص اہتمام کیا کرتے تھے، اسی طرح متقدمین ومتاخرین محدثین اور علماء نے عورتوں کے احکام و مسائل کو بطور خاص موضوع بنایا، جیسا کہ امام احمد بن حنبل نے احكام النساء کے نام سے ایک جامع کتاب مرتب فرمائی۔ زیر نظر کتاب عورتوں کے دینی مسائل اور ان کا حل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نماز، روزہ، زکوة، حج اور ازدواجی زندگی سے متعلقہ مسائل کو آسان فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے، جنہیں پڑھ کر ہرعورت بآسانی سمجھ سکتی ہے۔ فاضل مولف ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان نے بڑے احسن انداز میں خواتین سے متعلق مسائل کو دس فصلوں میں ایک لڑی کی طرح پرو دیا ہے۔ کتاب کے آغاز میں عورتوں کا اسلام میں مقام ومرتبہ ایک اہم موضوع ہے، جو عورتیں احساس کمتری یا اغیار و کفار سے مرعوب ہیں یہ مضمون یقیناً ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

  • The most important matter for every Muslim is the correctness of his beliefs.  Islam is established on the basis of sound creed and it opposes all false superstitions and erroneous systems of belief. Thus, it is essential for every Muslim to make certain that his beliefs are correct and in accordance with the Quran and authentic Sunnah of the prophet (PBUH). This small but important book covers all basic information and we hope that readers will recognize the importance of this treatise by Shaikh Ibn Baz.
  •  قران کریم میں جن حیوانات، نباتات، جمادات اور چرند پرند کا تذکرہ آیا ہے اُن میں سے مکھی کے بارے میں `عزم` کے عنوان سے یہ کتاب انھی چیزوں کے تعارف کی ایک آگہی بخش کڑی ہے۔ دارالسلام نے دلربا مطبوعات کا یہ سلسلہ طلبہ و طالبات کی خُفتہ صلاحیتوں کو بیدار کر کے انھیں علم و تحقیق کی راہ پر لگانے کے لیے جاری کیا ہے۔ یہ اور اس سلسلے کی دوسری دلآویز کتابیں اپنے نو نہالوں کو بطور تحفہ پیش کیجیے۔ اچھی سیرت سازی اور عمدہ ذہنی تربیت کے لیے، یہ بہترین تحفہ ہے۔
  • قرآن کے بغیر دین اسلام کے علم کاتصور محال ہے ۔ اسی طرح شارح قرآن کے بغیر قرآن کا علم حاصل نہیں ہوسکتا۔اسی لیے صحابۂ کرام ﷢ نے قرآن وحدیث میں کوئی فرق روا نہیں رکھا ۔ ان نفوس قدسیہ کے نزدیک نہ صرف دونوں واجب الاطاعت تھے بلکہ انہوں نے عملاً یہ ثابت کردیا کہ ان کے نزدیک احادیث ِاحکام قرآن ہی کا تسلسل تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے اپنے ان فیصلوں کو جو قرآن کریم میں منصوص نہیں کتاب اللہ کے فیصلے قرار دیا ۔زیر نظر کتاب ``عظمت حدیث ``مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف کی تصنیف ہے جوکہ حدیث کے حوالے حافظ صاحب کے 6 مضامین کا مجموعہ ہے ۔ منکرین حدیث اس کتاب کے اولین مخاطب ہیں۔مزید اس کتاب میں حافظ صاحب نے حدیث کی تشریعی حیثیت کے منکرین کے علاوہ حدیث کےبارے میں اہل تقلید کے طرزِ عمل کے نقصانات کا جائزہ لیا ہے او رشاہ والی محدث دہلوی کی مسند کے ``جانشین حضرات`` کو شاہ صاحب ہی کی زبان میں تفہیم کی شاندار کاوش کی ہے مصنف کےنزدیک بعض اہل حدیث حضرات کا طرز عمل بھی غیر محدثانہ روش کا آئینہ دار ہے ۔ اس طرز عمل کا جائزہ لینے کے بعد امن وسلامتی کی راہ اپنانےکے رہنما خطوط پیش کرتے ہوئے حدیث کی عظمت اور اس کے تقاضوں کو واضح کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کوحدیث کی عظمت اور اس کے تقاضوں کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
  • Baba Salam 1 (Darussalam Publishers)

     3,620
    The technology has changed our way of thinking and interaction with our society. We love to spend more time in our social gatherings than in religious ones. Our friends and family seems to be very busy with their phones, tablets and laptops etc. And it is a matter of fact that the children have very strong observation. They do what they see around them. You can’t force them to read ordinary paper books while you are using a laptop for the same. Though we have some institutions which are shifting on digital ways of education but it is for worldly education. Unfortunately, our religious institutions are lacking behind, which is a main reason that children of this smart era are not showing interest in religious education. For this, Darussalam Publishers is introducing a new fun way to help yourself and your kids in memorizing Surahs of the Quran and Dua`s (supplications). Baba Salam is an interactive toy which is designed in the shape of a laptop. Its colorful design attracts the children and make their time a worth to spend. Each button on the laptop plays a different Surah or Dua`. It is an effective learning tool that teaches children to memorize Surahs of the Quran and supplications in a fun way. Features Include - 28 Buttons for Alphabets - 14 Buttons for short and easy to memorize Surahs of Quran like, Al-Fatihah, An-Naas, Al-Falaq, Al-Ikhlas, Al-Masad, An-Nasr, Al-Kafirun, Al-Kawthar, Al-Maoon, and many more… It is operated with universal AA size batteries and have multimedia keys for volume and play pause etc.
  • Bachon K Liye 40 Nasihatain. Book is very interested and informative.
  • Bachon ka Islami Encyclopedia

     4,320

    بچےہماری زندگی کےشگفتہ پھول ہے۔ہمارےمستقبل کی روشن ٱميداورہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہيں۔بچوں کےاندرذوق تجسس اورکسی بھی چيزکوجاننےاورپرکھنےکامادہ دوسرےکےمقابلےميں غيرمعمولی حدتک زيادہٰ ہوتاہے۔بچےاپنےاردگرد پھيلی ہوی اچھی يابری چيزوں کواپنےذہن ميں محفوظ کرليتے ہيں۔اسی احساس کےپيشں نظردارالسسلام نےبچوں کودينی تعليمات واصطلاحات سےروشناس کرانےکےليےيہانسائیکلوپیڈیا تيارکياہے۔ ”بچوںکااسلامی انسائیکلوپیڈیاميں آدم عيلہ اسلام آغازکياگياہے۔ اس کے بعد ایمان کیا ہے؟ احسان کیا ہے؟ وضو، اذان و اقامت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ جیسے اہم اور ناگزیر مضامین پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے عنوانات کو بھی شا مل کیا گیا ہے۔ `بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا` نہ صرف بچوں کی دینی معلومات میں اضافے کا ذریعہ بنے گا بلکہ ان کے اخلاق و کردار کو سنوارنے اور انھیں باعمل مسلمان بننے میں خوب مدد دے گا۔ ان شاء اللہ !

  • متعلقہ کتاب میں اپنی اولاد کی تربیت کیسے کی جائے کے موصوع پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان معاملات کی نشاندہی کی گئی جو والدین کی طرف سے سرزد ہوتے ہیں اور اولاد بےراہ روی کا شکار بنتی جاتی ہے جیسے کے ناز ونخرے برداشت کرنا جو کے اولاد پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں،زیرِغور کتاب میں اپنے بچوں کی اسلامی تربیت کیسے کریں کے طریقے شریعت اسلامیہ سے دلائل کے ساتھ پیش کیے ہیں
  • Bachon Ki Tarbiyat Kaisay Karain

     900

    اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔

    کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’تربیت اولاد‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن جمیل زینو کاتربیت اولاد کے موضوع پر ایک عربی رسالے کا ترجمہ ہے۔ اس کتابچہ میں شیخ موصوف نے تقریباً ان تمام باتوں کا احاطہ کر نےکی کوشش کی ہے جن سے معلوم ہوسکے کہ مسلمان بچوں کی تربیت کےلیے کون سے امور ضروری ہیں اوران کی مکمل تہذیب کے لیے کن باتوں سے پرہیز لازم ہے۔ یہ کتاب اپنےبچوں کے مستقبل کوسنوارنے او راسلامی منہج پر صحیح تربیت کرنےکے لیےبہترین کتاب ہے۔

  • Balooghat Kai Masaail

     1,320

    عملی زندگی میں شرعی احکام کی تعمیل ہی مسلمان کی اصلی پہچان ہے ۔ سو عقائد و نظریات ، عبادات و معاملات اور اخلاق و عادات میں شریعت اسلامیہ کی اتباع ہی ملحوظ ہونی چاہیے ۔ لہذا دیگر احکام و فرائض کی طرح شادی شدہ اسلامی جوڑے پر یہ اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیک اولاد کے حصول کا خواہش مند بھی اور طلب اولاد کا حریص بھی ۔ پھر اولاد طلبی کی شرعی حدود و قیود کی پابندی اختیار کرے اور حصول اولاد کی ناجائز صورتیں اور شرکیہ افعال سے بھی گریز کرے ۔ اور جب اللہ تعالی اس کی التجاؤں کو شرف قبولیت بخشے تو حمل ، وضع حمل کے احکام سے واقفیت حاصل کر کے ان پرعمل پیرا ہو اور گھر کے آنگن میں پھول کھلنے کی صورت میں نومولود کے نام رکھے ۔ عقیقہ کرنے ، بال مونڈنے ، ختنہ کروانے ، رضاعت کے مسائل اور تربیتی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کر کے اپنی شرعی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آں ہو۔ زیر تبصرہ کتاب بچوں کے احکام ومسائل، ولادت سے بلوغ تک  اسلامی زندگی کے انہی پہلوؤں پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے ۔

  • it is very beautiful Bamboo Calligraphy Pen is the traditional way to write Arabic, Urdu, and Persian (Farsi) calligraphy. Bamboo qalam is stronger than reed pens but at the same time, its flexibility and ink absorbability allow calligraphers more precision and control. These calligraphy pens are hand made by experts and calligraphers can easily maintain them.

    Features

    Suitable For: Arabic, Urdu, Persian Calligraphy

    Material: Bamboo

    Making: Handmade This pack contains each Qalam of 3mm to 7mm.

  • Bank Ka Sood Halal Hai ??

     250

    زیرِنظر کتاب کا مقصد بنک کے سود کے بارے میں اسلامی نقطہَ نظرکی وضاحت ہے،بیمہ پر بھی بحث کی گئی ہےاسکی مختلف قسموں میں اجتماعی و تعاونی بیمہ کے جوازپر مکہ مکرمہ میں جو اجماع منعقدہوا تھا اس کی قرادادپیش کی گئی ہےجہاں تجارتی بیمہ کو اس کی تمام صورتوں اور شکلوں کے ساتھ حرام قراردیا ہے۔

Title

Go to Top