زیر غور کتاب گستاخِ رسول کی سزا کے حوالے سے مضامین تحریر ہیں۔اس تحریر میں حدیث و سنت کو قرآن مجید سے ثابت کیا ہے،پھر حدیث وسنت کی روشنی میں گستاخانِرسول کی سزا موت پر دلائل پیش کیے ہیں
Dar-ul-Andlus Publishers
Dar-ul-Andlus Publishers is an Islamic bookstore and publisher offering Islamic books and resources according to authentic sources of Quran and Sunnah. it is an institute of Islamic literature.
Dar-ul-Andlus Online Islamic Book Store
Dar-ul-Andlus Publishers has published authentic multi-lingual Islamic books in a unique and beautiful style. Its also provides Islamic Digital Devices, Food Items and other Islamic Stuff.
The key areas of publication are; Tafseer, Hadith, Fiqh, the life of Prophet Muhammad (PBUH), biographies, History of Islam and much more. Everyone can buy the 100% authentic Islamic books of Dar-ul-Andlus from IslamGhar.pk .
-
زیرِ نظر کتاب ` مسائلِ عُشر پر تحقیقی نظر` کے نام سے ایک مضمون جس میں فرضیتِ عشر،نصابِ عشر،مختلف اجناس اور اس کے مصارف کو بھی بیان کیا ہے۔احادیث کی بڑی بڑی کتب میں تو اس مسئلہ میں ابواب موجود ہیں لیکن عام مسلمان کے لیے اردو زبان میں کوئی مستند کتاب نظر سے نہیں گزری،چنانچہ مفتی صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں انتہائی محنت وکاوش سے کتاب ہذا تحریر کی۔
-
زیرِنظر مختصر فتاویٰ جس میں مریض کو ہسپتال میں جو مشکلات پیش آتی ہیں خواہ ان کا تعلق وضو،تیمّم اور نماز کی مختلف حالتوں اور صورتوں سے ہو یا نرسز کے ساتھ معاملات ونگرانی اور خلوت وغیرہ سے،اس میں تمام مسائل کو واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ڈاکٹرز اور نرسز کا آپس میں میل جول،خلوت، موسیقی کے علاوہ موانع حمل اور اسقاط حمل کے مسئلہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس لیےیہ فتاویٰ عملہ ہسپتال،مریضوں کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیےبھی مفید ہے۔
-
Learning how to recite the Quran is one of the fundamentals of being a Muslim, and Dar-ul-Andlus Publications brings you “Noorani Qaida” which is designed to give your child a grasp on how to pronounce the Haroof e tahaji. A must in the fundamentals of learning Recitation of Quran! This Noorani Qaida will provide an improved learning experience with regional tajweed to make it easier for Muslims all over the World to Learn Islam. Your Child will be pronouncing Arabic Letters correctly as this qaida contains graphical illustrations of mouth to make special nodes and sounds!
-
زیرِنظر کتاب ` تجہیز وتکفین کا مسنون طریقہ`میں دلائل کی صحت کا اہتمام کیا گیا ہے۔مرض الموت سے لے کر تدفین تک کے تمام مراحل پر شریعت کی راہنمائی پیش کی گئی ہے۔ بدعات کی اوٹ میں رسول اللہﷺ کی سنتیں غائب ہوگئی ہیں۔کچھ لوگ وہ ہیں کہ جن کو علم ہی نہیں جبکہ بہت سے وہ ہیں کے جن کو آگاہ کیا جائے کہ تجہز وتکفین کا مروجہ تریقہ رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں تو ہو لڑمرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات کو مدِنظر رکھ کر امتِ مسلمہ کی راہنمائی کے لیے کتاب تحریر کی گئی۔
-
زیرِنظر کتابچہ اصولِ حدیث کے موضوع پر ایک آسان اور عام فہم کتابچہ ہے،جس میں اصولِ حدیث اور اقسامِ حدیث کو آسان الفاظ میں مثالوں کے ساتھ بیان کیا ہے جو مبتدی طلباء اور طالبات کے لیے بہت مفید ہے۔اصطلاحات کسی بھی فن کی ہوں ان کا یاد کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے،اس لیے مصنف نے اصطلاحاتِ حدیث کو مختصر اور عام فہم میں بیان کیا ہے
-
اس مختصر کتابچے میں قرآن وسنت کی روشنی میں شعارِاسلام اور اسکےجداگانہ تشخص کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی ہے،اسلام ایک مکمل دین ہے اور اس کا اپنا علحیدہ اور امتیازی تشخص ہے۔جو اپنے ماننے والوں کی عقائد، عبادات، معیشت، معاشرت،عادات واخلاق اور ہر شعبہَ زندگی میں مکمل راہنمائی کرتا ہے۔اسلامی تعلیمات کی موجودگی میں غیر اسلامی تہذیب وتمدن اور ثقافت کو اپنانا اور اس کی نقالی کرنا گناہِ کبیرہ اور معصیتِ الہی ہے
-
یہ رسالہ روزہ کے مختصر احکام پر مشتمل ہے جس میں اسکے آداب وسنن کا مختصراذکر ہے،چونکہ اس عبادات کی شان بڑی عظیم ہے،اس کے احکام کا سیکھنا بھی ضروری ہے،تاکہ مسلمان کو واجب چیزوں کا علم ہواور وہ اسے بجالاسکے،حرام کا پتہ ہو جس کی بناء پر اس سے بچ سکے اور مباحات کی خبر ہو تاکہ خود سے محروم کرکے مشقت میں مبتلا نہ کر لے۔
-
والدین کا بچوں کی اصلاح کے لیے کوشاں رہنا یقینا ناگزیر ہے مگر بعض اوقات نیک اولاد بھی والدین کی اصلاح اور بری عادت کو ترک کروانے کا سبب بن جاتی ہے۔زیرِ نظر کتاب میں مرکزی کردار عمیربن سعد ایک ننھے صحابی ہیں جن کا بچپن بڑے سخت اور مشکل حالات میں گزرا،لیکن انھوں نے نیک صفات اور اعلیٰ اخلاق کو اہنانے کی وجہ سے اپنے والد کے لیے مثالی نمونہ پیش کیا اور اس کے کردار اور عمل سے ان کے والد کی اصلاح ہوئی
-
زیرِ نظر کتاب میں موت کے بعد کے احوال کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے،نیکوکار لوگوں کے احوال کیا ہوں گے اور بدکار لوگوں کا انجام کیا ہے گا۔حشر، میزان، جنت اور جہنم کے متعلق کتاب وسنت سے عمدہ راہنمائی پیش کی ہے۔`فکرِآخرت` جس فرد کے دل میں اجاگر ہوجائے وہ اللہ کی نافرمانی کے بہت سے معاملات سے بچ جاتا ہے۔
-
زیرِ نظر کتاب میں ایمانی کمزوریوں کے اسباب،وجوہات اور علاج کو کتاب و سنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں،کہ مومن کا ایمان کم اور زیادہ ہوتا رہتاہے۔ہر وہ شخص جو ایمانی کیفیت کا جائزہ لینا چاہے اور کتاب و سنت کے ترازو پر تولنا چاہے تو اسے اس کتاب میں موجود دلائل کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔
-
زیرِنظر کتاب جس میں ایسے اعمال اور ایسے افراد کا تذکرہ کتاب سنت کی روشنی میں کیا ہے،کہ جن پراللہ کریم کی رحمت کے فرشتے اترتے ہیں۔متعلقہ کتاب میں ایسے لوگوں کی نشاندہی کی گئی جن کو اللہ نے بشارت دی ہے،جو ایمان لانے کے بعد اللہ کے دین پر ڈٹ گئے لیکن دنیا کی کوئی طاقت اِن کے پائے استقامت کو لغزش نہ دے پائی۔
-
متعلقہ کتاب میں اپنی اولاد کی تربیت کیسے کی جائے کے موصوع پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان معاملات کی نشاندہی کی گئی جو والدین کی طرف سے سرزد ہوتے ہیں اور اولاد بےراہ روی کا شکار بنتی جاتی ہے جیسے کے ناز ونخرے برداشت کرنا جو کے اولاد پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں،زیرِغور کتاب میں اپنے بچوں کی اسلامی تربیت کیسے کریں کے طریقے شریعت اسلامیہ سے دلائل کے ساتھ پیش کیے ہیں
-
زیرِ نظر کتاب میں شریعت کے دلائل کے ساتھ مصنف نے حرام چیزوں کو بیان کرکے ان قباحتون کا بیان بھی کیا ہے، بنی اسرائیل کی تباہی کا سب سے بڑا سبب اللہ کی حدود کو توڑنا،احکام شریعت کا مذاق اڑانا،مختلف تاویلوں سے حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دے لینا تھا،مسلمانوں کو یہود ونصاریٰ کی اس خصلت سے باز رکھنے کے لیے قرآن و حدیث میں جا بجا احکام نازل فرمائےگئے۔ متعلقہ کتاب ان تمام احکام کا احاطہ ہے
-
زیرِ نظر کتاب میں شریعتِ اسلامی کا اہم موضوع خواتین اور معاشرے میں ان کا کردار ہے،قرآن حکیم نے سیدہ مریم صدیقہ،فرعون کی بیوی سیدہ آسیا،امالمومنین سیدہ عائشہ صدیقہ اور کئی مومن خواتین کے مثالی کردار کو خواتین کے لیے بطور نمونہ ذکر کیا ہے،اسلام ہی وہ دین ہے جس نے عورت کو عزت وعظمت کی معراج تک پہنچایااور زندگی کے ہر پہلو میں اسے مکمل اور جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔
-
تزکیہّ نفس کی اصلاح،باہمی محبت اور اخلاقِ حسنہ کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے زیرِنظر کتاب بہ عنوان` قربت کی راہیں`مرتب کی ہے،یہ ایسی آیاتِ کریمہ اور احادیثِ شریفہ کا منتخب مجموعہ ہے کہ جن کا تعلق اخلاق وآداب سے ہے۔احادیث کا حسنِ انتخاب قابلِ تحسین ہے۔ اخلاقِ رذیلہ اور نفسِ امارہ کی اصلاح کے لیے فرمانِ الہی اورسنتِ رسول ایک اکسیر ہے۔اس کے ساتھ تجدیدایمان،تطہیرِ نفس،مردہ دلوں کو زندگی اور بیمارذہنوں کو شفا ملتی ہے
-
زیرِنظر کتاب میں ایسے تمام امور سے متعلق شرعی احکام و مسائل جمع کر دیےگئے ہیں جو حج اور عمرہ کے درمیان پیش آتے ہیں،حج وعمرہ کی فرضیت و فضلیت اوراہمیت سے ہر مسلمان اگاہ ہےاور اس کا باقاعدہ شوق بھی رکھتا ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کے حج وعمرہ کے لیے جانے والے اکثروبیشتران مسائل واحکام سے لاعلم ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے زیارتِحرمین کی سعادت سے قبل اس کتاب کا پڑھنا مفید ہوگا۔
-
متعلقہ کتاب رقص و موسیقی کے موضوع پر جامع کتاب ہے۔آج ہمارے معاشرے میں رقص و موسیقی اور فحاشی و عریانی نے پوری قوت سےڈیرےلگارکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جواس کےاثرات سے محفوظ رہاہو۔مسجد میں،جو فقط اللہ کی عبادت اور اس کے حضورسربسجودہونےکےلیےخاص ہیں،وہاں پربھی موبائل اور گھڑیاں بھرپورطور پر موسیقیکے رنگارنگ ساز پیش کرتی ہیں۔جلتی پرتیل کاکام وہ علمائےسوء کررہے ہیں جوخانہ سازدلائل کےساتھ رقص وموسیقی کے جوازکے فتوے جاری فرمارہےہیں۔اسےروح کی تسکین قراردےرہےہیں،خود بھی گمراہ ہورہےہیں اورقوم کوبھی گمراہ کر رہے ہیں۔ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہےکہ رقص وموسیقی کےحوالےسےشرعی دلائل پیش کرکے قوم کو جہنم میں گرنےسے بچایا جائے